DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Former Interior Minister Ch Nisar Ali Khan’s Close Associates Declare Full Support for Raja Pervez Ashraf in Sagri”

ساگری میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ساتھیوں نے راجہ پرویزاشرف کی بھرپور حمایت کا اعلان

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 20 جنوری2024ء)—قانون گو حلقہ ساگری میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ساتھیوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے حمایت کا اعلان کرنے والوں میں سابق چیئرمین یوسی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد،سابق چیئرمین مغل ملک نور احمد نوری،اویس شفقات کیانی،ملک خرم اعوان،مرزا پرویز،راجہ فہیم الحق ایڈووکیٹ،بزرگ رہنما راجہ محمد یونس اوجڑیالہ،بگا سے راجہ نثار،معروف روحانی شخصیت کیپٹن ڈاکٹر محمد مسعود وارثی،دربار عالیہ ہرکہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ قوسین گیلانی بھی شامل ہیں۔ادہر چوہدری نثار علی خان کے قریبی ساتھی قاسم مشتاق کیانی نے دعوی کیا ہے کہ قانون گو حلقہ ساگری میں چوہدری نثار علی خان کا ہر کارکن عام انتخابات میں راجہ پرویز اشرف کی نہ صرف حمایت کرے گا بلکہ ان کی انتخابی مہم بھی چلا رھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ساگری میں راجہ پرویزاشرف کا پلڑہ بھاری ہے۔ بابو مشتاق،ملک خالد،چوہدری مبشر اور محمد عباس کی قیادت میں بڑے دھڑے راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 20, 2024)-In the electoral battleground of Sagri, close associates of former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan have declared unwavering support for Raja Pervez Ashraf, the Pakistan Peoples Party (PPP) candidate for National Assembly constituency NA-52. Among those endorsing Ashraf are former UC Chairman Chaudhry Khalil Ahmed, ex-Chairman Mughal Malik Noor Ahmed Noori, Ovais Shafqat Kiyani, Malik Khurram Awan, Raja Faheem-ul-Haq Advocate, prominent leader Raja Muhammad Yunus , Raja Nasar, respected religious figure Captain Dr. Muhammad Masood Warraich, and Sajjada Nasheen Babu Mushtaq Kiyani.

Chaudhry Nisar Ali Khan’s close aide Qasim Mushtaq Kiyani asserted that every worker in the Sagri constituency will not only endorse Raja Pervez Ashraf in the upcoming general elections but will actively contribute to his electoral campaign. He claimed that Raja Pervez Ashraf’s influence in Sagri is substantial. The leaders leading this show of support include Babu Mushtaq, Malik Khalid, Chaudhry Mubashir, and Muhammad Abbas, and this momentum is expected to grow further.

کلرسیداں سے دھانگلی ڈڈیال آزادکشمیر سڑک کی تعمیر و کشادگی کا کام تیزی سے جاری

The work of construction and opening of Dhuangali, Dadyal Azad Kashmir road from Kallar Syedan is going fast

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 20 جنوری2024ء)—کلرسیداں سے دھانگلی ڈڈیال آزادکشمیر سڑک کی تعمیر و کشادگی کا کام تیزی سے جاری ہے دونوں گروپوں پر کام ہو رھا ہے پہلے گروپ نے کلرسیداں سے چوآخالصہ موہڑہ لنگڑیال تک سڑک کی کارپٹ تعمیر و توسیع کرنی ہے۔آئندہ دو سے تین ایام تک سڑک کو کلرسیداں سے چوآخالصہ تک سڑک کوکارپٹ کردیا جائے گا جبکہ دوسرا گروپ نے ولایت آباد سے سرصوبہ شاہ کی جانب بھی کارپٹ کا کام شروع کر رکھا ہے۔

راجہ محمد جاویدنے راجہ ندیم احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

Raja Muhammad Javed announced unconditional support to Raja Nadeem Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 20 جنوری2024ء)— پاکستان تحریک انصاف یوسی دوبیرن کلاں کے رہنما راجہ محمد جاوید اف سکوٹ نے پی پی سات سے آزاد امیدوار راجہ ندیم احمد کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا. انہوں نے یہ اعلان ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا. راجہ ندیم احمد نے حمایت پر راجہ جاوید کا شکریہ ادا کیا ہے.

مرزا طاہر سکندر کو ڈی ایس پی کہوٹہ تعینات کر دیا گیا

Mirza Tahir Sikandar appointed as DSP Kahuta

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 20 جنوری2024ء)—ڈی ایس پی کلرسیداں/کہوٹہ سرکل چوہدری اثر علی کو ڈی ایس پی نیو ٹاون سرکل راولپنڈی اور ڈی ایس پی سیکورٹی مرزا طاہر سکندر کو ڈی ایس پی کہوٹہ تعینات کر دیا گیا۔مرزا طاہر سکندر قبل ازیں سال 2021/22میں بھی بطور ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ رہ چکے ہیں۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 20 جنوری2024ء)—جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،معروف پوٹھوہاری شعر خوان راجہ محمد عابد،زین العابدین عباس،راجہ طاہر محمود،صابر حسین شاہ،سید مبارک حسین شاہ،جاوید اقبال،راجہ محمد نوید،اکرام الحق قریشی،کہوٹہ کے معروف صحافی راجہ عبدالکبیر جنجوعہ نے گاؤں پنڈمیرگالہ جا کر صحافی حبیب الرحمان قریشی کی رحلت پر مرحوم کے بیٹے اور بھائیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button