DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Imran Khan nominated me as a candidate for NA51, Ghulam Murtaza Satti interview with Ikram Ul Haq Qureshi

کلر سیداں: عمران خان نے مجھے این اے اکیاون کا امیدوار نامزد کیا، غلام مرتضیٰ ستی کا اکرام الحق قریشی کے ساتھ انٹرویو

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 17 جنوری2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 غلام مرتضیٰ ستی نے عمران خان کی رھائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ انہیں پارٹی قائد عمران خان نے جبکہ دیگر کو صداقت عباسی نے نامزد کیا ہے،میں نے صوبائی اسمبلی کے لیئے کسی امیدوار کی حمایت کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا۔ن لیگی لوگ گاڑیوں پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر خود کو ایجنسیوں کے اہلکار ظاہر کرکے ن لیگ کے لیئے زبردستی ووٹ مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت این اے51 میں پی پی 6 سے 6 اور پی پی 7 سے تین امیدوار میدان میں ہیں مجھے عمران خان نے امیدوار نامزد کیا جبکہ دیگر کو صداقت عباسی نے نامزد کیا ہے یہ کمیشن مافیا ہیں جو ہماری جان نہیں چھوڑ رہا لوگ پارٹی چھوڑ کر بھاگ نکلے جو پھنسے انہوں نے بیان دے کر جان چھڑا لی مجھے بھی بہت آفرز ہوئیں پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا مگر میں نے صاف انکار کرتے ہوئے بتادیا کہ میں عمران خان کو اس حالت میں نہیں چھوڑ سکتا۔میں نے میجر لطاسب ستی کو چار دن کا وقت دیا ہے کہ وہ اس دوران چاروں تحصیلوں میں اپنی مہم شروع کر کے دکھائیں میں الیکشن سے دستبردار ہو جاوں گا دو دن گزر گئے ان کے پاس دو ایام باقی ہیں وہ ہرگز انتخابی مہم شروع نہ کر سکیں گے جو لوگ پارٹی ٹکٹ نہ جمع کروا سکے وہ انتخابی نتائج کیسے حاصل کریں گے؟بعض لوگوں کو صداقت عباسی نے پارٹی امیدوار نامزد کروا کے انہیں ایسی بند گلی میں دھکیل دیا جس سے باہر نکل ہی نہ سکیں گے صداقت عباسی کی خواہش ہے کہ یہ سب ہار جائیں تاکہ وہ کل کلاں خود الیکشن لڑ سکے،انہوں نے کہا کہ اس وقت حلقے میں سرکاری نمبر پلیٹ والے ڈالے ہوٹرز کے ساتھ گھوم رہے ہیں اور ان میں موجود لوگ مسلم لیگ ن کی مہم چلا رہے ہیں لوگوں کے بازو مروڑ کر ووٹ لینے کی کوشش کی جا رہی ہیں کسی جگہ لوگوں کو گالیاں دی گئیں جب اعلیٰ ذمہ دار حکام سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے اس سے صاف انکار کردیا اور کہا کہ ایسی صورتحال میں اپ لوگ 15 سے رجوع کریں اب ہم ایسا کرنے والوں کو ہر جگہ روکیں گے۔ جن لوگوں کے پاس ڈاکو اور بدمعاش پہلے ہی موجود تھے انہیں پولیس کی مدد بھی فراہم کردی گئی ایسے لوگ ایوانوں میں پہنچ کر کون سی خدمت سرانجام دیں گے؟انہوں نے دعوی کیا کہ وہ اور شاہد عباسی سمیت بہت سارے سنجیدہ لوگ مل کر میری مدد کر رہے ہیں پیپلز پارٹی کی مجھے حمایت حاصل ہے انہوں نے کلرسیداں کے لوگوں سے اپیل کی کہ میں نے ہمیشہ کلرسیداں کا مقدمہ میرٹ پر لڑا ہے کلر سیداں کے لوگ میرا ساتھ دیں میں رواداری بھائی چارے اور احترام کے رشتوں کی حفاظت کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عمران خان کو دوعہ روس پر نہ جانے کا مشورہ دیا تھا ہم امریکہ سے بگاڑ کر کچھ حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے صوبائی اسمبلی میں کسی بھی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا ہے جو میری مددکرے گا وہ میری ووٹیں بھی لے لے گامگر بدقسمتی سے ایک بد بخت نے جعلی ویڈیو تیار کی ہے جس میں وہ کلمہ پڑھ کر کہتا ہے کہ غلام مرتضیٰ ستی راجہ صغیر کے لیئے ووٹ مانگ رہا ہے ایسا ہرگز نہیں ہے یہ بہتان تراشی ہے جس جس نے اس میں حصہ ڈالا اسے روز محشر میں بھی حساب دینا ہوگا ہمیں اس حد تک سیاست میں گرنا نہیں چاہیئے۔

See the full interview of Ghulam Murtaza Satti with Ikram Ul Haq Qureshi

کلربارایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر یاسر بشیر راجہ

Yasir Bashir Raja, newly elected President of Kallar Bar Association

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 17 جنوری2024ء)—کلربارایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر یاسر بشیر راجہ نے کہا کہ بار بینچ اور پریس کے تعاون سے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے لیئے کوشاں رہوں گا۔دس سالہ سفر میں بلامقابلہ انتخاب پر وکلا کا مشکور ہوں ان خیالات کا انہوں نے کلربار کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیاراجہ یاسر بشیر نے کہا کہ میں جمہوریت پر پختہ یقین رکھتا ہوں کبھی وکلا کا سر جھکنے نہیں دوں گا۔ہم سے پہلے کی باڈی نے بہت عمدہ کام کیا جس میں کلر کو سیشن کا درجہ دیا گیا الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے کچہری میں واٹر فلٹریشن نصب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وکلا چیمبرز کی جلد تعمیر شروع کردی جائے گی انہوں نے خبردار کیا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہمارا اتحاد کمزور نہیں نہ کوئی ہم میں دراڑیں ڈال سکتا ہے اس موقع ملک طاہر امین،نعمان ظفر بھٹی،راجہ گلفراز احمد،عامر بھٹی اور چوہدری عرفان کی خدمات کو سراھا گیا۔

ضمیر صدیقی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Zameer Siddiqui’s mother passed away in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 17 جنوری2024ء)—ضمیر صدیقی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کلرسیداں اسپورٹس اسیٹڈیم میں ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ صغیراحمد کے علاوہ کرنل انوار عباسی،راجہ امجد،چوہدری ضیارب منہاس، محمد اعجاز بٹ،راجہ طلال خلیل،حافظ محمد احسان،چوہدری ابرار حسین،اقبال صدیقی،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز، عابد زاہدی،چوہدری ابرار حسین، چوہدری طارق تاج،زین العابدین عباس،چوہدری عبداللہ سیٹھی،محسن نوید سیٹھی،سید سیماب حیدر شاہ، چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،عبدالجبار صدیقی،مرزا اظہر،مسعود احمد بھٹی،صغیر بھولا،راجہ شاہد پکھڑال،شیخ خورشید احمد،سیٹھ عبدالرؤف اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button