AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Mirpur, AJK: Overseas girl arrested in a scam marriage

میرپور میں لڑکا بن کر شادی/ لڑکی گرفتار

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 18 جنوری2024ء) —میرپور آزاد کشمیر لڑکا بن کر پاکستان آکر لڑکیاں تلاش کرکے پھر ان سے شادی رچا کر بیرون ملک لے جاکرفروخت کرنے والی غیرملکی لڑکی نرگس کو میرپور پولیس نے گرفتار کرلیا۔
نرگس نامی لڑکی نے اپنی شناخت شعبان کے نام سے بنارکھی تھی لڑکوں والا بھیس بدل کر کشمیر کے مختلف علاقوں میں آکر پہلے رشتے تلاش کرتی پھر نکاح کرکے سفری کاغذات تیار کرکے دلہن کو بیرون ملک بلواکر آگے فروخت کردیتی نرگس اس دفع لڑکی تلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو متاثرہ فیملی نے پولیس کوفوری شکایت درج کراکے گرفتاربھی کرادیا۔۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کرپاکستان آتی،شادی کرکےدلہن کوبیرون ملک لے جاکرفروخت کردیتی۔ متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی ہے جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔مقدمہ میں متاثرہ فیملی کے سربراہ محمدرمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نرگس نے شعبان کےنام سے اپنی شناخت بنارکھی تھی اس نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا شادی کی نکاح کے بعد بیٹی کاویزا لگواکربراستہ دبئی فرانس بھیجا جہاں علم ہوا کہ دامادلڑکا نہیں لڑکی ہے لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی کو گروہ نے تشددکیا اورکئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی۔مدعی محمد رمضان کے مطابق فرانس میں بمشکل بیٹی کومحفوظ مقام پر منتقل کیاہے۔۔

Chakswari: (Pothwar.com,  Allah Ditta Bismill. January 18, 2024) – Mirpur police arrested Nargis, a foreign girl who came to Pakistan as a boy in Azad Kashmir and found girls and then married them and sold them abroad.
A girl named Nargis used to make her identity as Shaaban, disguised as a boy and came to different areas of Kashmir to find relationships, then after getting married, prepared travel documents, called the bride abroad, and sold her. On arrival, the victim’s family filed a complaint with the police and arrested Nargis.
During the investigation, it was revealed that the accused used to come to Pakistan disguised as a boy, get married take the bride abroad and sell them. The victim’s family has submitted an application to the police, on which a case was registered and an arrest was made. In the case, the head of the victim’s family, Mohammad Ramzan, has said that the accused Nargis used to create her identity as Shaban, and she asked for marriage as a boy. After the marriage, the daughter was sent to Dubai for a visa and sent to France, where it was learned that the son-in-law was not a boy, but a girl.

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 18 جنوری2024ء) — ٹریفک پولیس کا ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ کھلے ڈالے والی ٹرالیوں کے ڈرائیوروں کے چالان کئے گئے اور بعض مالکان کو جرمانے کئے گئے۔چکسواری بازار میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور تریفک قوانین کی سرے عام خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے۔ ٹریفک پولیس نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف قانونی کارروئی کی۔تفصیلات کے مطابق چکسواری بازار میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کچھ عرصہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ٹریفک پولیس کے اہلکاران انھیں وراننگ دے کر چھوڑ دیتے تھے۔ لیکن کچھ عرصہ سے ٹرالی ٹریکٹر ڈرائیورز ٹرالی کے کھ؛لے ڈالوں کے ساتھ تعمیراتی سامان کی ترسیل کر رہے تھے جس سے بجری،ریت اور دیگر اینٹ و پتھر وغیرہ سڑک پر گرتے تھے۔اس سے حادثات کا خطرہ رہتا تھا۔گزشتہ روز میڈیامیں لگنے والی خبروں کی بناء پر ٹریفک پولیس اہلکاران نے گرینڈ آپریشن کیا اور خاص طور پر ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف آپریشن کیا اور متعدد ٹریکٹر ڈرائیوروں کو جرمانے کئے گئے۔ بعض کے چالان بھی کئے گئے۔ اس آپریشن سے عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اورعوام کو امید ہو چلی ہے کہ ایسے اقدامات سے ٹریکف حادثات میں کمی واقع ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 18 جنوری2024ء) — مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدر چودھری منیر حسین سیٹھی نے راجہ عبدالعزیزخان سینئرنائب صدر سیکرٹری حاجی چودھری اورنگ زیب نائب صدر حاجی محمدشفیق الرحمن ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری قاضی عبدالقدیر سمیت دیگرعہدیداروں کے ہمراہ چکسوار ی پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاجر تنظیم گزشتہ تیس سال سے قائم ہے اور اس کا نام مرکزی انجمن تاجراں چکسواری ہے۔گزشتہ دنوں ایک نئی تنظیم وجود میں آئی۔جس نے مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کا نام استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ہماری تنظیم رجسٹرڈ ہے اور اگر کسی نے آئندہ ہماری تنظیم کا نام استعمال کیا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔ہم ہر قسم کا قانونی و اخلاقی حق محفوظ رکھتے ہیں۔گزشتہ دنوں سے ہمارے مذاکرات بھی ہوئے جو کامیابی کی طرف گامزن تھے پھر اچانک اس گروپ نے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا۔ منیر حسین سیٹھی نے کہا کہ قاضی جہانگیر احمد جو اس تنظیم کے الیکشن کمشنر کے معاون خصوصی تھے۔انھوں نے لوگوں کا وقت اور تاجروں کا مالی نقصان کیا ہے اور کاروبار ضائع کیا۔ہماری تنظیم قائم ہونے سے پہلے چکسواری کے اندر ڈنڈے کے زور پر دکانیں بند کروائی جاتی تھیں۔ ہم نے مل کر اس غنڈہ گردی کو روکا اور ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سٹوڈنٹس تنظیموں سے مل کر اس کا حل نکالا اور جس کا پاس رکھتے ہوئے انھوں نے ہمارے مطالبہ کو تسلیم کیا۔ ہم نے دکانداروں کے حقوق کا دفاع جس طرح گزشتہ ادوار میں کیا آئندہ بھی کریں گے۔انجمن تاجراں چکسواری کی دلچسپی اور کاوش سے گرلز کالج اور سکول کی عمارتیں قائم ہوئیں۔ جس پر ہمیں فخر ہے کیونکہ یہ ہماری تنظیم کا کارنامہ ہے۔ مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز نے کہا کہ چکسواری بازار نے ہمیں عزت دی ہم نے چکسواری سے اپنے بچوں کی روزی کمائی۔بچوں کی پرورش کی اور حق حلال کمایا۔دکانداروں کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا۔یہ ہماری محنت کا نتیجہ ہے۔ مرکزی انجمن تاجران چکسواری اور چکسواری کے دکانداروں کا کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی ہونا جرم نہیں ہے۔ البتہ ہماری تنظیم سیاست سے پاک ہے اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کام کر رہی ہے۔حاجی اورنگ زیب چودھری سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجراں چکسواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ وائز الیکشن اکثریت کا حق مارنے کے مترادف ہے۔ہم ایک دکان ایک ووٹ کی بنیاد پر الیکشن کروانا چاہتے ہیں اور یہی فارمولہ اپلائی ہو گا۔ حال ہی میں بننے والی تنظیم دکانداروں کے ووٹ سے نہیں سلیکٹیڈ لوگوں کی مرضی کی تنظیم ہے۔گزشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں تاجروں کی نئی بننے والی تنظیم نے مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے عہدیداران پر بلا جواز تنقید اور طعن و تشنیع کی۔جس کے بارے میں ہم یہی کہیں گے کہ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔درآمد شدہ الیکشن کمشنر راجہ ساجد محمود اورمعاون خصوصی قاضی جہانگیر احمد کواپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہیے ورنہ نتائج کے لئے تیار رہیں۔اب یہ ڈرامہ بازی بند ہونی چاہیے۔ہماری مرکزی انجمن تاجراں کل کسی تنظیم کے خلاف تھی نہ آج کسی تنظیم کے خلاف ہے مد مقابل تنظیم نے اپنے حلف کی بھی پاسداری نہیں کی اور اس تنظیم میں دکانداروں کے ساتھ مالکان بھی شامل ہیں جن کے اپنے مفادات ہیں۔ہماری کوششوں کی وجہ سے میونسپل کمیٹی چکسواری کے اندر ذبح خانہ کا پلاٹ الاٹ ہو چکا ہے اور ہماری کوششوں سے ہی چکسواری بازار میں سٹریٹ لائیٹس لگائی گئیں۔ مرکزی انجمن تاجران کا یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ کسی بھی سیاسی قائد کی چکسواری آمد پر اپنی اپنی سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان کا والہانہ استقبال کیا۔جس کی وجہ سے آج ہمارے شہر میں رواداری کی فضا قائم ہے اور کاروبار میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ہم متوازی تنظیم کو پھر بھی یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ نہ خود تماشا بنیں اور نہ ہی دکانداروں کو تماشا بنائیں۔ وہ اپنا کام کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔ جس سے تاجروں کے کاروبار میں بہتری ہو سکے۔ ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے مل کر کام کریں۔ ہم تاجروں کی ایک ہی تنظیم بنانا چاہتے ہیں اور پوری میونسپل کمیٹی چکسواری میں ایک ہی تنظیم بنانا چاہتے ہیں۔ہماری مرکزی انجمن تاجراں کی کوششوں کی وجہ سے غریبوں کیلئے ہر ماہ قیمتی ادویات اسپتال میں مہیا کی جا رہی ہیں جو ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے نائب صدر حاجی محمدشفیق الرحمن نائب صدر رمضان فاضل ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری قاضی عبدالقدیر نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پرمرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے عہدیدار سردار طارق محمود اوردیگربھی ان کے ہمراہ موجودتھے

—————————————————————————
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 18 جنوری2024ء) —ڈاکٹرفداحسین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمیرپورنے کہاکہ ڈی ورمنگ کی دوامحفوظ ہے۔بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی مہم کے سلسلہ میں ضلع میرپورمیں 23اور24جنوری کوپانچ سے چودہ سال کے بچوں کودوادی جائیگی۔پیٹ کے کیڑے بچوں کی ذہنی وجسمانی نشوونماپرمضراثرات مرتب کرتے ہیں۔دی ورمنگ کی دواسے بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کی تعدادمیں نمایاں کمی ہوتی ہے۔ڈی ورمنگ مہم کے لیے اساتذہ کرام کوتربیت دی جاتی ہے۔آزادکشمیرمیں مہم کے ذریعے لاکھوں بچوں کوڈی ورمنگ کی دواکھلائی جاچکی ہے۔چندبچوں کومعمولی مضراثرات کاسامناہواجودوگھنٹے سے کم وقت میں ٹھیک ہوگئے۔ڈی ورمنگ مہم کی کامیابی کے لیے ہم سب کواپناپناکرداراداکرناہوگا۔محکمہ صحت کاعملہ بھی اساتذہ کرام کی معاونت کے لیے طبی مراکزمیں موجودہوگا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے دفترمیونسپل کمیٹی چکسواری میں منعقدہ آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسیدیاسرآفتاب گردیزی اسسٹنٹ کمشنراسلام گڑھ،حاجی تاسب حسین چودھری چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری،چودھری اسرارخالق چیئرمین یونین کونسل پنڈخورد،شفقات حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرچکسواری اور محمدیاسین کوآرڈی نیٹر ڈی ورمنگ پروگرام سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں معززین علاقہ،کونسلرز، صدرمعلمین،معلمین اورصحافیوں نے شرکت کی۔پروگرام میں ڈاکٹرفداحسین نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ ڈی ورمنگ پیٹ کے کیڑو ں کے خاتمہ کامحفوظ ومفت عمل ہے۔ اپنے بچوں کامستقبل محفوظ بنانے کے لیے ی ورمنگ کی دوا ضرورکھلائی جائے چکسواری پریس کلب کے سابق صدر اللہ دتہ بسمل نے چکسواری پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے پروگرام کی کوریج کی۔
—————————————————————————

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 18 جنوری2024ء) —چکسواری میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ملازمین کی تنخواہین پچھلے پانچ ماہ سے بند۔ فلٹریشن پلانٹ ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھنے لگے۔ فلٹریشن پلانٹس کے ملازمین کو داد دیتے ہیں جو تنخواہ نہ ملنے کے باوجود فلٹریشن پلانٹ چلا رہے ہیں۔ عوام علاقہ کو صاف پانی پہنچا رہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ملازمین کوتنخواہیں ادا کرے۔ سول سوسائٹی کا مطالبہ۔ تفصیلا ت کے مطابق چکسواری بن بڑوٹیاں،تنگدیو اور حمید آباد کالونی میں لگے ہوئے فلٹریشن پلانٹ کے ملازمین کو تا حال تنخواہیں نہ مل سکیں۔ پچھلے پانچ ماہ سے ان ملازمین کی تنخواہیں بند ہیں۔بعض فلٹریشن پلانٹس پر پانی بھی بند ہو چکا تھا۔لیکن ملازمین ان فلٹریشن پلانٹ میں پانی کی ٹنکیاں ڈلوا کر چلا رہے تھے۔ لیکن محکمہ لوکل گورنمنٹ کی طرف سے ان پلانٹس کے ملازمین کی تنخواہیں بند کر دی گئی ہیں۔ عوام علاقہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کمشنر میرپور سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ملازمین کی تنخواہیں بحال کی جائیں تا کہ ان کے گھروں کے چولہے جل سکیں اور ان کے بوی بچے بھولے نہ سوئیں۔چکسواری میں موجود تمام فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی بند ہو جاتا ہے۔کوئی بھی فلٹریشن پلانٹ بند نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 18 جنوری2024ء) — تھانہ پولیس چکسواری کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری۔ گزشتہ روز ایس ایس پی کامران مغل کی خصوصی ہدایت ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری عمیررشید راجہ نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع میرپور کامران علی کی جاری کردہ اشتہاری و مفرور ملزمان کی مہم کے تحت ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری رمیت رشید،ڈی ایف سی شمیم راجہ،اور تین کنسٹیبلان کے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وزیر حسین ولد محمد یوسف،ملزم بلال وزیر ولد وزیر حسین ساکنان کلیال پنیام اور عدنان جاوید ولد جاوید اسلم ساکن دراڑی ڈڈیال کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔عوام علاقہ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔ 18 جنوری2024ء) — کونسلر چودھری فرید حسین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر بلدیاتی اداروں کو فعال بنائے۔ اگر حکومت نے بلدیاتی الیکشن کروا کے اقتدار کونچلی سطح پر منتقل کیا ہے تو اب ان اداروں کے فنڈز بھی بحال کئے جائیں تا کہ عوامی نمائندے اپنے اپنے وارڈ میں ترقیاتی کام کروا سکیں۔ابھی تک کونسلرز کو فنڈز جاری نہیں کئے گئے۔بلدیاتی الیکشن کروانے پر حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں لیکن ان انتخابات کا فائدہ عوام علاقہ تک نہین پہنچ رہا۔ اگر فنڈز نہیں دینے تھے تو الیکشن کروانے کا کیا فائدہ ہوا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام کونسلرز کو ان کے حصے کے فنڈز مہیا کئے جائیں۔چودھری فرید حسین نے کہا کہ ہم نے اپنے وارڈ میں صفائی کا کام مکمل کروا دیا ہے۔اپنے پاس سے دستیاب وسائل میں سب سے پہلے صفائی کا کام مکمل کیا ہے اس کے بعد ان شاء اللہ گرین کشمیر کے لئے کام شروع کیا جائے گا۔ہم عوام کے اعتماد کو مجروح نہیں کریں گے لیکن ہماری حکومت ہمیں مایوس کر رہی ہے۔ کونسلرز کو منتخب کروا کے عضو معطل بنا دیا گیا ہے۔ جب فنڈز نہیں ہوں گے تو کونسلرز کیا کام کریں گے۔کیا کونسلرز کو صرف فارم تصدیق کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔؟

Show More

Related Articles

Back to top button