DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: According to Returning Officer Owais Manzoor Tarar, 9 candidates have withdrawn their nomination papers on the last day

ریٹرننگ آفیسر اویس منظور تارڑ کے مطابق آخری روز 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیئے ہیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 13 جنوری2024ء)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں دھڑے بندیوں کے باعث بیشتر امیدواروں نے مقررہ مدت ختم ہونے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیئے،ریٹرننگ آفیسر اویس منظور تارڑ کے مطابق آخری روز 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیئے ہیں جن میں راجہ زمرد،راجہ ندیم احمد،محمد نذیر،بلال یامین ستی،شاہد رہاض ستی،حافظ عثمان عباسی،راجہ عبداللہ سرور،راجہ محمد علی اور راجہ عتیق سرور شامل ہیں۔اس طرح مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ اسامہ اشفاق کی نامزدگی کے بعد بھی مسلم لیگ ن کے ہی محمود شوکت بھٹی اور سردار محسن اختر عباسی سمیت کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہ لیئے۔محمود شوکت بھٹی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی، میجر لطاسب ستی کے علاوہ راجہ طارق محمود مرتضی نے بھی کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیئے۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے بھی دو امیدوار مہرین انور راجہ اور آصف شفیق ستی میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ملک کی تینوں قومی جماعتوں مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے دو دو تین تین امیدوار بدستور موجود ہیں اور کاغذات نامزدگی کی واپسی کا وقت ختم ہو چکا ہے اس طرح بیلٹ پیپر پر بیس سے زیادہ امیدواروں کی موجودگی کے امکانات واضع ہیں بڑی جماعتوں کے امیدوار اور کارکنان بھی اپنے اپنے دھڑوں میں تقسیم ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 13, 2024) – Due to factionalism in the National Assembly Constituency NA-51, the PML-N, PTI and People’s Party, most of the candidates have returned their nomination papers by the end of the stipulated period. According to Returning Officer Owais Manzoor Tarar, 9 candidates withdrew their nomination papers on the last day, including Raja Zumrad, Raja Nadeem Ahmed, Mohammad Nazir, Bilal Yamin Satti, Shahid Riaz Satti, Hafiz Usman Abbasi, Raja Abdullah Sarwar, Raja Mohammad. Ali and Raja Atiq Sarwar are included. In this way, even after the nomination of Raja Osama Ashfaq by PML-N, many candidates including Mahmood Shaukat Bhatti and Sardar Mohsin Akhtar Abbasi of PML-N did not withdraw their nomination papers. Mahmood Shaukat Bhatti has announced to contest the election as an independent. On behalf of PTI, former members of the assembly Ghulam Murtaza Satti, Major Latasab Satti, Raja Tariq Mahmood Murtaza also did not withdraw their nomination papers. Similarly, two candidates of the People’s Party, Mehreen Anwar Raja and Asif Shafiq Satti, are standing in the field. There are two, three, and three candidates from the three national parties of the country, Muslim League-N, PTI, and People’s Party. The return time has ended, thus the possibilities of the presence of more than twenty candidates on the ballot paper are clear. Candidates and workers of major parties are also divided into their factions.

پی ٹی آئی حلقہ پی پی 7 سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ریٹائرڈ کرنل محمد شبیر اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے

PTI has issued party tickets to Colonel Muhammad Shabbir Awan from PP-7 constituency

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 13 جنوری2024ء)—پی ٹی آئی نے کلرسیداں کہوٹہ اور ضلع پر مشتمل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ریٹائرڈ میجر لطاسب ستی اور کلرسیداں کہوٹہ پر مشتمل حلقہ پی پی 7 سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ریٹائرڈ کرنل محمد شبیر اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے میجر لطاسب ستی کا تعلق کوٹلی ستیاں اور کرنل محمد شبیر اعوان کا تعلق کلرسیداں سے ہے

راجہ کبیر،راجہ توقیر کی رہائشگاہ محلہ معصوم نگر میں کارنر میٹنگ

Corner meeting held at Mohalla Masoom Nagar, at the residence of Raja Kabir, Raja Tauqir

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 13 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی7 راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اسی لیے ملک کی تعمیر و ترقی کرنے والی جماعت مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں میں نے ہمیشہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کی بات کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز راجہ کبیر،راجہ توقیر کی رہائشگاہ محلہ معصوم نگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عابد حسین زاہدی،راجہ محمد ثقلین،سردار محمد وسیم،سردار ارشد بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ راجہ محمد صغیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی7 سے ٹکٹ کے امیدوار بہت تھے مگر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے مجھ غریب پر مہربانی کی اور ٹکٹ دیا 8فروری کو الیکشن میں کامیابی شیر کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف سے وابستہ ہے میاں نواز شریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد حلقہ میں مثالی ترقیاتی کام کروں گا سابق دور میں بھی بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ راجہ محمد صغیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں۔اس موقع پرعلاقہ کے لوگوں نے برادری سمیت مسلم لیگ ن راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کیا۔

ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے مرزا کمبیلی میں شادی والے گھر میں گھس کر کمروں کی تلاشی لینی شروع کر دی

Dolphin police personnel entered the house in Mirza Kambili and started searching the rooms while wedding was taking place at the house.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 13 جنوری2024ء)— تھانہ کلر سیداں میں تعینات ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے شادی والے گھر دھاوا بول دیا،گوجرخان کی حدود میں واقع مرزا کمبیلی میں شادی والے گھر میں گھس کر کمروں کی تلاشی لینی شروع کر دی۔دلہا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا، گھر سے کچھ نہ ملنے پر خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن اہلکار گوجرخان کی حدود میں واقع گاؤں مرزا کمبیلی میں دولہا عماد اسرار کے گھر میں اس کی مہندی کی سادہ تقریب تھی جس میں کسی قسم کی آتش بازی کا مظاہرہ ہوا نہ ہی فائرنگ کی گئی مگر اس کے باوجود تھانہ کلر سیداں میں تعینات ڈولفن پولیس کے دو اہلکار شادی والے گھر میں داخل ہو گئے اور یہ کہہ کر گھروں کی تلاشی لینی شروع کر دی کہ گھر میں آتش بازی اور فائرنگ کی گئی ہے تا ہم انہیں کوئی ایسا ثبوت نہ ملنے پر وہ واپس لوٹ گئی۔ادھر ایس ایچ او سبطین الحسنین شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈولفن کی پوری ٹیم جن میں عمر،انوار،حسن،مبشر اور توقیر شامل ہیں کو پولیس ہیڈ کوارٹرواپس بھیج دیا ہے۔

پولیس اسٹیشن کلر سیداں میں کھلی کچہری

Open Court session to be held at Police Station Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 13 جنوری2024ء)—ایس پی صدر ڈویژن محمد نبیل کھوکھر آج بروز ہفتہ دن 11 بجے پولیس اسٹیشن کلر سیداں میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے اور لوگوں سے مسائل سنیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button