DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Four armed gang shot dead in a police raid responsible for murder of British citizen Tasaraf Mahmood

روات: برطانوی شہری تصراف محمود کے قتل کے ذمہ دار پولیس کے چھاپے میں چار مسلح گینگ گولی مار کر ہلاک

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 13 جنوری2024ء)—تین روز قبل ڈکیتی کے دوران برطانیہ سے آنے والے شہری کے قتل کے مقدمہ میں راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی,واقعہ میں ملوث بین الصوبائی گینگ کے ملزمان کی رات گئے ریس کورس کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران چار ڈکیت ہلاک، ہلاک ڈاکؤوں کی شناخت ساجد عرف گٹو، حسن، محمد علی عرف ببیو اور وسیم کے نام سے ہوئی،پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی،ملزمان نے ریس کورس کے علاقہ میں برطانیہ سے واپسی پر شہری تصرف محمود کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، برطانیہ پلٹ شہری کے ڈکیتی کے دوران قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ملزمان کے قبضہ سے تصرف محمود کا لیپ ٹاپ، بیگ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ملزمان سے پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوئے، گینگ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے،ملزمان نے بیرون ملک کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی، ملزمان ایئرپورٹ پر ریکی کرتے اور بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرتے تھے،بین الصوبائی گینگ کے ارکان کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں وارداتیں کرتے تھے، گینگ مختلف اضلاع میں متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور چالان تھا، ملزمان کو قبل ازیں بھی تھانہ کینٹ کے علاقے سے گرفتار کر کے چالان کیا گیا تھا،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، سی پی او سید خالد ہمدانی

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 13, 2024)—— In a significant operation during the investigation of a murder case involving a British citizen three days ago, the Rawalpindi police engaged in a firefight with members of an inter-provincial criminal gang in the late hours of the night in the vicinity of Race Course. Four criminals were killed during the exchange, identified as Sajid alias Gato, Hasan, Muhammad Ali alias Bobby, and Wasim.

The incident unfolded as the police attempted to intercept motorcycle-borne criminals. In response, the suspects initiated gunfire, resulting in the fatal shooting of four dacoits. The deceased criminals were identified as the individuals responsible for the murder of Tasaraf Mahmood during his return from the UK.

Upon apprehending the suspects, the police seized Mahmood’s laptop, bag, and firearms used during the incident. Shockingly, the criminals were found in possession of police uniforms, indicating their use during the commission of their criminal activities.

The arrested individuals were also involved in targeting city residents arriving from abroad, particularly at the airport. Their criminal activities extended to various regions, including Karachi, Lahore, Islamabad, and other areas. The gang had a record of numerous incidents and offenses related to cross-border imports.

It is noteworthy that the suspects had been previously arrested by the Cantt police and faced charges related to their criminal activities. The arrest and subsequent charges were part of a larger effort by law enforcement to curb criminal elements involved in attacking the life and property of city residents.

Speaking on the operation, CPO Syed Khalid Hamdani emphasized that those who pose a threat to the lives and property of city dwellers will not escape the reach of the law. He also highlighted the comprehensive efforts undertaken by the police to ensure the safety and security of the citizens.

The arrest and the thwarting of this cross-border criminal gang mark a significant achievement for law enforcement agencies, demonstrating their commitment to maintaining law and order in the region.

تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 04 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ,فائرنگ کے دوران دو ملزمان ہلاک

04 motorcycle-riding suspects fired on the police party in Morgah police station area, two suspects were killed during the firing

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 13 جنوری2024ء)—تھانہ مورگاہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار 04 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ,فائرنگ کے دوران دو ملزمان ہلاک، ہلاک ملزمان کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ہلاک ملزمان میں سے ایک کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت کی جا رہی ہے، ہلاک ملزم احمد خان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمان نے کچھ عرصہ قبل مورگاہ کے علاقہ میں پولیس ریڈنگ پارٹی فائرنگ کر کے شعیب اے ایس آئی کو زخمی بھی کیا تھا،
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری، نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،فرار ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،ترجمان راولپنڈی پولیس

اسلام آباد میں چینی باشندہ قتل، بیوی شدید زخمی

Chinese resident killed, wife seriously injured in Islamabad

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 13 جنوری2024ء)— اسلام آباد اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 14 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے واقعے میں چینی باشندہ قتل جبکہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ گولڑہ کی حدود میں مسلح ڈاکو علی الصبح ہارون نامی چینی شہری کے گھر میں داخل ہوئے، دوران مزاحمت ڈاکوؤں نے ہارون پر فائرنگ کردی اور گولی ان کے پیٹ میں لگی، فائرنگ سے ان کی اہلیہ بھی زخمی ہوئیں۔ ہارون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پمز ہسپتال میں چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔‘ مقتول ہارون بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے۔ چینی شہری کی نمازِ جنازہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ادا کردی گئی

Show More

Related Articles

One Comment

  1. پنڈی اسلام آباد میں تو ڈاکو راج ھے۔ اتنی پولیس فوج کا کیا فاٰیدہ۔ ڈاکو پہلے بھی کینٹ پولیس نے پکڑے۔ پیسے یا کمزور تفتیش کی وجہ سے پھر کام پر آگۓ۔ کیوۂ جا ملخ ھے ساڈا؟

Back to top button