DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: PML-N leader candidate NA-51 Constituency Mahmood Shaukat Bhatti has announced to contest the elections as an independent.

مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار حلقہ این اے 51 محمود شوکت بھٹی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 12 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار حلقہ این اے 51 محمود شوکت بھٹی نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی کو مسترد کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 36 برس سے مسلم لیگ سے وابستہ ہیں دو بار رکن پنجاب اسمبلی بھی رھا شاہد خاقان عباسی کے بعد میں سینئر ترین تھا مگر مجھے ہی نہیں پوری تحصیل کلرسیداں کو نظرانداز کیا گیا میں مسلم لیگی ضرور ہوں مگر کسی کا غلام نہیں ہوں 27 برس سے میں نے کوئی الیکشن نہیں لڑا مگر حلقہ میں میرا دفتر دن رات کارکنوں کی خدمت پر مامور ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا میرٹ کیا تھا ہمیں اس کا علم نہیں ہمیں نامزدگی کے وقت اعتماد میں نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ پورے حلقہ میں آبادی اور ووٹ کے اعتبار سے کلرسیداں سب سے بڑی تحصیل ہے اسے ہمیشہ انداز کیا گیا لہذہ میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر ٹکٹ جاری کرنے والوں کو عوامی فیصلہ بتاؤں گا صرف کلر سیداں ہی نہیں کہوٹہ کوٹلی ستیاں اور مری سے بھی لیگی کارکنوں کی اکثریت میرے ساتھ ہے میں نے انہی کی حمایت پر ازاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, January 12, 2024)- PML-N leader candidate for Constituency NA-51 Mahmood Shaukat Bhatti nomination papers of were rejected by the PML-N Parliamentary Board and now will stand as an independent candidate. He announced to fight while speaking to the media and said that he has been associated with the Muslim League for the past 36 years. He was also a two-time member of the Punjab Assembly. Yes, I am a member of the Muslim League, but I am not a slave to anyone. I have not contested any election for 27 years, but my office in the constituency is dedicated to serving the workers day and night. He said that we do not know what the merit of the parliamentary committee was We were not taken into confidence at the time of nomination, he said that in terms of population and votes in the entire constituency, Kallar Syedan is the largest tehsil, it has always been considered, so I will contest the election as an independent and tell the public decision to those who issue tickets. Not only Kallar Syedans, but the majority of League workers from Kotli Sattian and Murree are with me, I have decided to contest the election as an independent on their support.

پریس کلب کلرسیداں کی تقریب حلف برداری میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کلرسیداں،چوآ خالصہ،روات اور گوجرخان کے صحافیوں کی شرکت

The participation of the leaders of all political parties in the swearing-in ceremony of Press Club Kallar Syedan, journalists from Kallar Syedan, Choa Khalsa, Rawat and Gujar Khan also present

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 12 جنوری2024ء)—پریس کلب کلرسیداں کی تقریب حلف برداری میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کلرسیداں،چوآ خالصہ،روات اور گوجرخان کے صحافیوں کی شرکت،اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے حلف لیا،مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ صحافی کا مقصد سچائی کو تلاش کرنا اور کلمہ حق بلند کرنا ہے،پی ٹی ائی کے رہنما سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ موجودہ دور میں مثبت صحافت ملک کی اشد ضرورت ہے معاشرتی ناہمواریوں اور ظالم کے ہاتھ کو روکنے کے لیئے مقاصد سے لگن رکھنے والے صحافیوں کی ضرورت مزید بڑھ گئی کلر کہوٹہ کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے انہوں نے کہا کہ قلم کی طاقت تلوار سے ذیادہ ہے صحافی اپنی اہمیت جو سمجھیں،امیدوار پی پی سات راجہ ندیم احمد نے کہا کہ مسائل کو اجاگر اور حل کرنے میں معاونت ایک اچھے صحافی کی پہچان ہیمسلم لیگ ن ٹکٹوں کی تقسیم میں کلر کو نظرانداز کرکے ذیادتی کی ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نے کہا کہ صحافی ذاتی پسند نا پسند سے ہٹ کر ہی قوم کی درست سمت رہنمائی کرسکتے ہیں،دانشور سید سیماب حیدر شاہ نے کہا کہ صحافت کے طے شدہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے والے صحافی آج بھی قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنما عاطف اعجاز بٹ،انجینئر راجہ نزاکت حسین،معروف مدرس سید زبیر علی شاہ،احمد نواز کھوکھر،صدر پریس کلب دلنواز فیصل خان جنرل سیکرٹری پرویز اقبال وکی،اکرام الحق قریشی،شیخ قمر اسلام راجہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقامی سماجی رہنما راجہ طارق سلیم دھمیال نے پریس کلب کے لیئے زمین کی فراہمی،محمد ظریف راجا نے پچاس ہزار،چوہدری عبدالخطیب نے دس ہزار کے عطیئے کا اعلان کیا۔

محمد زبیر کی دختر کی شادی محمد اعجاز ربانی سے انجام پائی

Muhammad Zubair’s daughter was married to Muhammad Ejaz Rabbani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 12 جنوری2024ء)—سابق رکن بلدیہ کلرسیداں ملک۔محمد زبیر کی دختر کی شادی محمد اعجاز ربانی سے انجام پائی رخصتی کی تقریب میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،کرنل ریٹائرڈ تیمور،مولانا احسان اللہ چکیالوی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،سائیں امجد حسین،حاجی محمد اسحاق،عاطف اعجاز بٹ،سیٹھ ضابر حسین،عابد حسین زاہدی،شاہدجمیل عباسی، شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم،راجہ عاصم صدیق،عمران مظہر،شیخ خورشیداحمد،چوہدری واجد اور دیگر نے شرکت کی۔

ماسٹر ضمیر احمد کے والد انتقال کر گئے

father of Master Zameer Ahmed passed away in Dhok Gohar Takal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 12 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے رہنما چیف مہربان حسین کے چچا،ماسٹر ضمیر احمد کے والد اور چوہدری وقاص احمد کے نانا انتقال کر گئے،نماز جنازہ ڈہوک گوہر ٹکال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،چوہدری ظہیر محمود،محمد ظریف راجا،راجہ قمر مسعود،مالک داد بھٹی،چوہدری امتیاز حسین،لالہ محمد رسول،شاہد گجر،صوبیدار میجر عبدالرزاق،راجہ محمود الحسن،چوہدری اخلاق حسین،وقاص گجر،راجہ عاصم صدیق اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جبہ گنگوٹھی میں راجہ فرزند علی انتقال کر گئے

Raja Farzand Ali passed away in the village Jabba Gangothi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 12 جنوری2024ء)— گاؤں گنگوٹھی کے راجہ رفاقت علی پکھڑال کے بھتیجے اور فیصل بلال پکھڑال کے تایا زاد راجہ فرزند علی انتقال کر گئے ہیں،نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن ساڑھے گیارہ بجے جبہ گنگوٹھی میں آدا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button