DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Armed robbery takes place in village Bhoon Awan

بھون اعوان میں ڈکیتی کی واردات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جنوری2024)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت و لاپرواہی چوری ڈکیتی کا سلسلہ نہ تھم سکا،بھون اعوان میں ڈکیتی کی واردات اسلحہ سے لیس ڈکیت طلائی زیوارت، نقدی اور قیمتی سامان کے اڑے جبکہ مردو خواتین پر تشدد بھی کیا متاثرین نے آڑی سیداں روڈ بلاک کر دی 4 گھنٹے تک روڈبند ٹریفک شدید جام رہا متاثرین اور پولیس کے مابین مذاکرات 3 گھنٹے چلتے رہے ایس پی نبیل کھوکھر موقع پر پہنچے انھوں نے متاثرین کے مطالبات مان اور یقین دہانی کروائی جس کے بعد احتجاج ختم ہوا تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب 12 بجے پولیس تھانہ کہوٹہ کی غفلت بھون اعوان میں مسلح ڈاکووں نے کئی تولے سونا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی حاجی ملک نصیر اعوان کے گھر اور ان کی مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی واردات 4 گھنٹے تک جاری رہی جبکہ ڈاکوں نے حاجی ملک نصیر اور انکے اہلخانہ ملازمین کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا جس سے وہ زخمی ہوئے متاثرین نے احتجاجاًآڑی سیداں کے مقام پر کہوٹہ پنڈی روڈ بند کر کے احتجاج کیا 4 گھنٹے روڈ بند رہی ٹریفک شدید جام تھا سکول و کاج یونیورسٹی اور دفاتر جانے والے شدید پریشانی میں مبتلا رہے کئی طلباء و طالبات کے پرچے بھی تاخیر کا شکار ہوئے اور وہ نہ پہنچ سکے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ 3 گھنٹے مذاکرات کرتے رہے پھر ڈی ایس پی موقع پر آئے مگر متاثرین نے کہا کہ اس سے قبل بھی لاتعداد چوری ڈکیتیاں، قتل کہ وارداتیں ہو چکی ہیں آپ نے یقین دہانی کروائی مگر عملی اقدامات نہ کیے سی پی او یا ایس پی خود آئیں وہ یقین دہانی کروائے تب روڈکھولیں گے حاجی ملک نصیر کا کہنا تھا کہ سونا، نقدی و سامان بھی گیا مجھے میرے اہلخانہ اور ملازمین کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا آخر کار ایس پی نبیل کھوکھر موقع پر پہنچے اور متاثرین سے مذاکرات کیے انکی یقین دہانی پر احتجاج کو ختم کیا گیا یاد رہے پولیس تھانہ کہوٹہ میں ٹاوٹ مافیا کا راج ہے رشوت کا بازار گرم ہے جرائم میں بے پناہ اضافہ سیاسی تعیناتیاں جرائم میں اضافے کی اہم وجہ جبکہ چیک پوسٹوں کا قیام نہ ہونا اور ہو بھی تو رشوت کی شکایات گشت کا بہتر نظام نہ ہونا نفری کی کمی اور سب سے بڑی وجہ سیاسی اور مقامی لوگوں کی تعیناتی ہے عوام علاقہ کا آئی جی پناجب، سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 January 2024)
The series of thefts and robberies could not be stopped due to the negligence of police station Kahuta, In the robbery incident in Bhoon Awan, armed robbers stole gold ornaments, cash, and valuables and also tortured men and women. The victims blocked Adi Syedan Road The traffic was blocked for an hour, and the traffic jam between the victims and the police continued for 3 hours. SP Nabil Khokhar reached the spot, agreed to the demands of the victims, and gave assurances, after which the protest ended. A robbery took place at Haji Malik Naseer Awan’s house and in his market. The incident continued for 4 hours while the robbers tortured Haji Malik Naseer and his family employees They were also targeted by which they were injured. Haji Malik Naseer said that gold, cash, and goods were also taken and my family members and employees were subjected to severe torture. SP Nabil Khokhar reached the spot and negotiated with the victims, and on his assurance, the protest was ended. It should be remembered that the police station Kahuta is ruled by taut mafia. The reason is the non-establishment of check posts and even if there is no better system of patrolling complaints of bribery, lack of manpower, and the biggest reason is the appointment of political and local people.

سالانہ انتخابات ایوان عدل کہوٹہ 2025-2024 کا پہلا ختمی و سرکاری نتیجہ آگیا

The first final and official result of the annual elections House of Justice Kahuta 2025-2024 has arrived

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جنوری2024)
سالانہ انتخابات ایوان عدل کہوٹہ 2025-2024 کا پہلا ختمی و سرکاری نتیجہ آگیا ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ اور راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ گروپ کے متفقہ امیدوار ملک عمیر منصور ایڈووکیٹ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری بار ایسو سی ایشن کہوٹہ منتخب ان کے مد مقابل راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ کے امیدوار عثمان صادق ستی ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ باقی نشستوں پر الیکشن مورخہ 13/01/2024 بروز ہفتہ بار ایسو سی ایشن کہوٹہ انعقاد پذیر ہونگے جس میں راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گروپ اور راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ، ذوالفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ گروپ کے امیدواران مد مقابل ہونگے چئیرمین الیکشن بورڈ سردار نصیر احمد ایڈووکیٹ اور ممبران الیکشن بورڈ کی جانب سے ملک عمیر منصور ایڈووکیٹ کے بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 پی پی 6اورپی پی 7 کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

Pakistan Muslim League-N issued tickets to the candidates of National Assembly Constituency NA 51 PP 6 and PP 7

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جنوری2024)
پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 پی پی 6اورپی پی 7 کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے کہوٹہ، کلر سیداں اور ضلع مری پر مشتمل این اے 51 سے سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مرحوم کے نوجوان فرزند راجہ اسامہ اشفاق،پی پی 6 سے سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین (مرحوم) کے فرزند بلال یامین ستی،پی پی 7 سے سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمدکومسلم لیگ ن کے امیدوار نامزد کردیئے گئے جبکہ راجہ عتیق سرور،حافظ عثمان عباسی،سردار محسن عباسی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،شاہد ریاض ستی،راجہ محمد علی،محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،چوہدری صداقت ٹکٹ حاصل نہ کر سکے،حلقہ پی پی سیون سے راجہ صغیر احمد کو ٹکٹ ملنے پرٹھیکیدار راجہ ساجد محمود، ٹھیکیدار قمر عباسی، ٹھیکیدار راجہ جلیل آف لونہ، ماسٹر محمد انور عباسی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینو آف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یو کے، عامر حسین، راجہ فیصل محمود،مرزا محمد نور دڑیوٹ وارث،راجہ حامد ممتاز جنجوعہ محلہ راجگان کہوٹہ حال مقیم یو کے،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر آف یو کے، شیخ شکیل حال مقیم ملیشیاء نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

راجا وقار احمد کی دعوت ولیمہ اسلام آباد منعقد سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات کی شرکت

Raja Waqar Ahmad’s Dawat Waleema held in Islamabad with the participation of political, social, business and religious figures

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جنوری2024)
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن دبئی راجہ عابد حسین کے بھتیجے راجا وقار احمد کی دعوت ولیمہ اسلام آباد منعقد سیاسی سماجی کاروباری اور مذہبی شخصیات کی شرکت، اس موقع پر سابق ممبران اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،سابق MNA ملک ابرار احمد،سابق MPAضیاء اللہ شاہ، سابق MPAراجہ حنیف، سجاد خان، چیئرمین مسلم لیگ ن UAE غلام مصطفیٰ مغل، صدر ٹریڈ ونگ مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات عبدالمجید مغل، حافظ عثمان عباسی معاون سابق وزیراعظم پاکستان وصوبائی نائب صدر مسلم لیگ ن حافظ عثمان عباسی،سابق چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،راجہ ظہیر مسلم لیگ ن یو اے ای، سابق وائس چیئرمین عبدالحمیدمغل، صدر پاکستان واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (رجسٹرڈ) ایسکو اسلام آباد ابرار حسین چوہدری، ٹھیکدار راجہ طالب حسین، ملک یوسف و دیگر شخصیات کی شرکت۔

Show More

Related Articles

Back to top button