DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan Agiga Punjab union warns, If the Punjab government does not implement its assurances, the teachers will refuse election duty
پنجاب حکومت نے اپنی یقین دھانیوں پر عملدرآمد نہ کیا تو اساتذہ نہ صرف الیکشن ڈیوٹی سے انکار کر دیں گے,اگیگا پنجاب
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 09 جنوری2024ء)—اگیگا پنجاب کے صدر راجہ طاہر محمود اور پنجاب ٹیچرز ہونین ضلع راولپنڈی کے صدر قاضی محمد عمران نے خبردار کیا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے اپنی یقین دھانیوں پر عملدرآمد نہ کیا تو اساتذہ نہ صرف الیکشن ڈیوٹی سے انکار کر دیں گے بلکہ احتجاج کے لیئے باہر نکل پڑیں گے ان خیالات کا اظہاد انہوں نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول کلرسیداں میں پنجاب ٹیچرز یونین مرکز کلرسیداں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت رئیس مدرسہ محمد خالد عباسی نے کی جبکہ چوہدری ظہیر نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔پی ٹی یو مراکز چوآخالصہ،کہوٹہ شمالی،جنوبی،بسالی اور قاضیاں کے عہدیداروں کے علاوہ سردار صلاح الدین احمد،چوہدری خضر حیات،چوہدری تصور حسین،طاہر حمید بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔اگیگا پنجاب کے صدر راجہ طاہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ احتجاج میں ہمارے ساتھیوں نے مریم نواز کی یقین دھانی کو قبول کیا تھا مگر ہمارے مطالبات آج بھی پنجاب حکومت کی توجہ کے منتظر ہیں پنجاب حکومت تعلیم و صحت کو بوجھ سمجھ کر یہ ادارے مختلف این جی اوز کے سپرد کرنا چاہتی ہے ان کا یہ طرز عمل عوام دشمنی کا مظہر ہے انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ اساتذہ پنجاب بھر میں نہ صرف الیکشن ڈیوٹی سرانجام نہیں دیں گے بلکہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک بار پھر بازاروں چوراہوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ ہم کسی حکومتی دباؤ اور تشدد کو خاطر میں نہ لائیں گے پنجاب ٹیچرز ہونین ضلع راولپنڈی کے صدر قاضی محمد عمران نے کہا کہ ہمارے حکمران بدقسمتی سے نچلی سطع کے اداروں اور مراعات کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں یہ دفاع،عدلیہ،بیوروکریسی اور سیکرٹریٹ ملازمین کی مراعات کو برقرار رکھتے ہوئے اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کی مراعات میں کمی اور پنشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ان کی یہ سوچ مجرمانہ اور متعصبانہ ہے پوری دنیا میں حکمران تعلیم اور صحت کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں جبکہ پاکستان میں ہمارے حکمران انہیں بوجھ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں نئے اساتذہ بھرتی نہیں کیے ہائی سکولوں کے اساتذہ ہائر سیکنڈری کے طلبہ کو پڑھا رہے ہیں جس سے سرکاری مدارس کی اپنی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔حکومت ہمیں جعلی اور بوگس داخلوں کی ترغیب دیتی ہے ہم معلم ہیں ہم یہ مجرمانہ کام ہرگز نہیں کریں گے تقریب سے پنجاب ٹیچرز یونین کلرسیداں کے صدر زاہد فاروق کے علاوہ عمر فاروق,خالد عباسی نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 09 January 2024)- Agiga Punjab President Raja Tahir Mehmood and Punjab Teachers Honeen District Rawalpindi President Qazi Muhammad Imran have warned that if the Punjab government does not implement their assurances. So the teachers will not only refuse the election duty but will go out for protest, he expressed these views while addressing the swearing-in ceremony of the Punjab Teachers’ Union Center at the Government Secondary School, Kallar Syedan, which was presided over by Muhammad Khalid Abbasi did while Chaudhry Zaheer performed the duties of Nizamat. PTU Centers Choa khalsa, Kahuta North, South, Bisali, and Qazian besides Sardar Salahuddin Ahmed, Chaudhry Khizr Hayat, Chaudhry Fanwak Hussain, Tahir Hameed Bhatti, and others were present. Agiga Punjab President Raja Tahir Mehmood while speaking said that in the previous protest, our colleagues had accepted the assurance of Maryam Nawaz, but our demands are still waiting for the attention of the Punjab government. Considering this institution as a burden, they want to entrust it to various NGOs, their behavior is a manifestation of anti-people. They will once again be forced to protest in the markets and intersections for the protection of their rights. He further said that we will not accept any government pressure and violence. Unfortunately, they are conspiring against the institutions and privileges of the lower level. They want to reduce the privileges of other employees, including teachers while maintaining the privileges of the defense, judiciary, bureaucracy, and secretariat employees. Their thinking is criminal and biased. All over the world, the rulers consider education and health as the priority, while our rulers in Pakistan consider them a burden. He said that the government has not recruited new teachers in the last five years, high school teachers are teaching higher secondary students. This has affected the performance of government schools. The government encourages us to do fake and bogus admissions. We are teachers. We will never do this criminal act. Besides Zahid Farooq, the President of the Punjab Teachers Union, Khalid Abbasi gave speeches.
محمود شوکت بھٹی قومی اسمبلی کے لئے سب سے زیادہ قد آور اور موزوں امیدوار ہیں,مالک داد بھٹی
Mahmood Shaukat Bhatti is the most suitable candidate for the National Assembly, Malik Dad Bhatti
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 09 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے رہنما مالک داد بھٹی نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 51 سے محمود شوکت بھٹی کو سب سے موزوں امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی غیر موجودگی میں محمود شوکت بھٹی قومی اسمبلی کے لئے سب سے زیادہ قد آور اور موزوں امیدوار ہیں جو پچھلے کئی عشروں سے پارٹی اور کارکنوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور وہ بآسانی نشست جیت سکتے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی اعلی محمود شوکت بھٹی کی خدمات کے پیش نظر قومی اسمبلی کا ٹکٹ ان کو دیتے ہوئے کارکنوں کی خواہش کا احترام کرے یہی کلر سیداں کی موثر اواز ںن سکتے ہیں۔
نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے پر کلرسیداں میں مسلم لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
There was a wave of joy in the Muslim League circles in Kallar Syedan on the end of Nawaz Sharif’s lifelong disqualification
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,۔ 09 جنوری2024ء)—سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے خاتمے پر کلرسیداں میں مسلم لیگی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری ذین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی جنرل سیکرٹری سردار وسیم،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری ضیارب منہاس، حاجی محمد اسحاق،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،پرویز اختر منہاس،چوہدری مشتاق،ملک زبیر احمد،عابد زاہدی،صوفی ضابر حسین،جنید بھٹی و دیگر نے سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہلی کے خاتمے کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاحیات نااہلی کا سیاہ قانون پاکستان کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں تھا ہمارے ہاں تاحیات نااہلی کے ذریعے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا یہ قانون انصاف کا کھلا قتل تھا۔انہوں نے کہا کہ نواذشریف نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا اج اللہ نے انہیں قوم کے سامنے سرخرو کیا ہے۔