DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: British Pakistani family burgled on their arrival in village Jaswala

برطانیہ پلٹ فیملی کے گھر چوری کی واردات،ملزمان بھاری مالیت کے الیکٹرانکس آلات چرا کر لے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 05 جنوری2024ء)—برطانیہ پلٹ فیملی کے گھر چوری کی واردات،ملزمان بھاری مالیت کے الیکٹرانکس آلات چرا کر لے گئے۔ساجدمجید سکنہ جسوالہ نے کلرسیداں پولیس میں درخواست دی کہ ہم برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں آج صبح پاکستان واپس آئے اور جب اپنے گھر پہنچے تو نامعلوم ملزمان گھر سے 65انچ کی ایل ای ڈی،یو پی ایس بیٹریز،سلینڈر،تین موبائل اور دیگر سامان چرا کر لے جا چکے تھے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 05 January 2024) – In a shocking incident, the family home of a prominent British Pakistani was targeted in a burglary, with the culprits making off with valuable electronic equipment. Sajid Majid of of Jaswala lodged a complaint with the Kallar Syedan police, claiming that upon returning from UK, this morning, he discovered unidentified perpetrators had stolen items including a 65-inch LED TV, UPS batteries, a cylinder, three mobile phones, and various other belongings from his residence.

The Kallar Syedan police are actively investigating the matter, and security footage and forensic evidence are being examined to identify and apprehend the burglars. The incident has left the local community in shock, as such criminal activities are relatively uncommon in the quiet village of Jaswala. Authorities are urging residents to remain vigilant and report any suspicious activities to assist in the ongoing investigation.

Sajid Majid expressed his distress over the incident and urged the police to expedite the investigation to bring the perpetrators to justice. The stolen items are estimated to be of significant financial value and he is hopeful that swift action by law enforcement will lead to the recovery of the stolen property.

As the investigation unfolds, the community awaits further updates from the police regarding any breakthroughs or developments in this unsettling case of burglary aimed at a British Pakistani family who had arrived for holidays.

تھانہ کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری

Police hold open court session at Kallar police station

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 05 جنوری2024ء)—ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرا اظفر نے کہا ہے کہ پولیس نے ضلع راولپنڈی میں بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آرز درج کروا کر ان سے دس کروڑ روپے کی رقم وصول کر کی ہے،ہمارا ہدف بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ہے جس میں ہمیں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے،کلر سیداں کی حدود میں ٹرانسفارمرز چوری کی وارداتوں میں ملوث آئیسکو ملازمین سمیت دیگر کیخلاف نہ صرف مقدمہ درج کیا بلکہ مسروقہ ٹرانسفارمرز بھی برآمد کر لئے جس پر ایس ایچ او کلرسیداں سب انسپکٹر سبطین الحسنین سمیت پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز تھانہ کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او چوہدری اثر علی،ایس ایچ او سید سبطین الحسنین،تفتیشی افسران اور سائلین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔کھلی کچہری میں موجود معززین علاقہ نے تھانہ کلر سیداں میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے اور بجلج ٹرسنسفامرز چوری کرنے والوں کا نیٹ ورک توڑنے اور ائیسکو ملازمین سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس ایچ او سبطین الحسنین کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اہالیان کلرسیداں کی جانب سے دلی مبارکباد دی۔سکول معلم عباس عباسی نے شکایت کی کہ میرے سمیت چار افراد کیخلاف تھانہ کلر سیداں میں چوری کا مقدمہ درج ہوا۔میں نے سی پی او راولپنڈی کو تفتیش تبدیلی کی درخواست دی جس پر تا حال کوئی عملدرآمد نہ ہو سکا۔سید طاہر کاظمی نے شکایت کی کہ مخالفین نے گولیاں مار کر میری اہلیہ اور بیٹی کو مضروب کر دیا مگر ابھی تک مقدمہ درج نہ ہو سکا۔سلطان جاوید کیانی نے کلر سیداں میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے پر ایس ایچ او سید سبطین الحسنین اور ایس ڈی پی او کی کارکردگی کی تعریف کی اور ضلعی انتظامیہ سے ان کیلئے تعریفی اسناد کی سفارش کی،کلربار ایسوسی ایشن کے صدر یاسر بشیر راجہ نے چوکپنڈوری میں پولیس چوکی بحال کرنے کے ساتھ ساتھ ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائیسنسوں کے کلرسیداں سے اجرا کا مطالبہ کیا جس پر ایس ایس نے کہا کہ وہ تجاویز حکام کو دیں گی۔ایس ایس پی زنیرا ظفر نے کہا کہ شہر سے باہر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو کسی وجہ سے ضلعی دفاتر تک نہیں پہنچ سکتے ان کی مشکلات اور شکایات کے ازالے کے لیئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے عوام بے خوف وخطر اپنی شکایات اور تجاویز دیں ہم پوری تندہی سے ان پر عمل کریں گے انہوں نے کلرسیداں پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ٹرانسفارمرز کی چوری کی وارداتوں میں واپڈا اہلکاروں کے ملوث ہونے سے ان کے اپنے ادارے کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے ہم سب کو اس صورتحال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

سروہا راجگان میں راجہ امیر قابل انتقال کر گئے

Raja Amir Qabal passed away in Saroha Rajgaan

Raja Amir Qabal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 05 جنوری2024ء)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے رہنما راجہ محمد نبیل کے ماموں راجہ امیر قابل انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے سروہا راجگان میں ادا کی گئی۔

تعذیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی, 05 جنوری2024ء)— پریس کلب کلرسیداں کا تعذیتی اجلاس زیر صدارت دلنواز فیصل خان منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے نائب صدر مرزا عتیق الرحمٰن سے ان کی خالہ محترمہ کی وفات پر دلی تعذیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیئے دعائے مغفرت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button