DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Canada: An annual event was held in connection with the birthday of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah

کینیڈا کے شہر ساسکاٹون میں پاکستان مسلم لیگ ساسکیچوان کینیڈا کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

کینیڈا/مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 2جنوری2024)
کینیڈا کے شہر ساسکاٹون میں پاکستان مسلم لیگ ساسکیچوان کینیڈا کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے سلسلے میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ ساسکیچوان کے عہدیداران اور دوستوں نے بھرپور شرکت کی قائد اعظم کے بعد میاں نواز شریف ہی ملک کو حقیقی لیڈر ملے میاں محمد نواز شریف پاکستان کی آخری امید ہیں اس سے قبل بھی انھوں نے ہی ملک کو ترقی یافتہ بنایا اور اب بھی میاں محمد نواز شریف ہی ملک کی معشیت مضبوط کر سکتے ہیں اور پاکستان کو لاحق بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں پاکستان میں اس وقت جتنے بھی کام ہوئے وہ میاں محمد نواز شریف ہی کی حکومت میں ہوئے پوری دنیا میاں محمد نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے ہم اوورسیز پاکستانی میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی آواز میاں محمد نواز ہیں ان خیالات کا اظہار عہدیداران و کارکنان احمد رانجھا، عباس اکرم، عمر ولی، یاسر مرزا و دیگر نے کیا انھوں نے کہا کہ 8 فروری کو شیر کا نشان پورے ملک میں چھائے گا اور میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم ہونگے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Canada/Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 2 January 2024)
An annual event was organized in the Canadian city of Saskatoon in connection with the birthday of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah and the leader of the Muslim League-N, Mian Muhammad Nawaz Sharif, organized by the Pakistan Muslim League Saskatchewan Canada, in which officials and friends of the Muslim League Saskatchewan participated. Officials and activists Ahmed Ranjha, Abbas Akram, Umar Wali, Yasir Mirza, and others said Mian Muhammad Nawaz Sharif will be the Prime Minister, and Pakistan will be on the path of development.

Show More

Related Articles

Back to top button