کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،31,اکتوبر2023) حلقہ پی پی 07سے صوبائی اسمبلی (29) امیدواران کے کا غذات جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیئے گئے۔ ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 07فضل الرحمن ARO،ملک سعید ARO، محمد سہیل AROکے مطابق تین امید واروں طارق مرتضیٰ، غلام مرتضیٰ ستی، راجہ وحید احمد کے کا غذات حلقہ پی پی 07سے مسترد کر دیئے گئے۔ جبکہ 29امیدواروں تنویر احمد، کر نل (ر) شبیر اعوان، سردار طیفور اختر، راجہ صغیر احمد، راجہ احمدصغیر، محمد بلال یامین، احمد شاہ زیب ملک، یمنہ اشفاق، راجہ محمد علی، محمد سعید، راجہ ندیم احمد، راجہ عمران ستار، ظہور احمد، طارق محمود، نوید اقبال، شہناز بیگم، راجہ وسیم احمد، حافظ محمد ہارون، چوہدری ظہیر، ناصر نذیر، کرار حسین شاہ، راجہ آفتاب حسین، چوہدری صداقت حسین، شعیب صادق کیانی، محمد احسان، امجد ارباب عباسی، محمد فیاض، محمد عارف قریشی، عبدالمجید مغل کے کاغذات درست قرار پائے۔دریں اثناء حلقہ این اے 51میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میجر(ر) لطاسب اور غلام مرتضیٰ ستی کے کاغذات مسترد جبکہ یمنہ اشفاق، نوید اقبال، راجہ طارق محمود مرتضیٰ، سردار محمد سلیم خان، سردار محمد منصور خان، جاوید اختر عباسی، راجہ خرم زمان، جاوید اقبال ستی، راجہ عتیق سرور، محمد داؤد ستی، محمد بلال یامین، محمد سفیان،،محمود شوکت، شاہد ریاض ستی، راجہ محمد علی، راجہ تنویر احمد، محمد ساجد خان عباسی، راجہ ندیم احمد، سردار محسن اختر عباسی، راجہ اسامہ سرور، راجہ عبداللہ سرور، عابدہ بی بی، محمد زبیر عباسی، راجہ زمرد اقبال، محمد نظیر، مہرین انور راجہ، محمد عثمان عباسی، محمد عثمان، اصمار احمد عباسی، ثاقب امتیاز، حماد عاشق عباسی، آصف شفیق ستی، امجد ارباب عباسی، طارق محمود مرتضیٰ، سیف الرحمن، محمد نعمان عباسی درست قرار دے دیئے گئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او بشارت عباسی نے راجہ وحید کے تجویز کنندہ راجہ واحد سمندر کو حراست میں لے لیا۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, October 31, 2023) According to the Returning Officer Constituency PP7 Fazlur Rahman ARO, Malik Saeed ARO, Muhammad Sohail ARO, the applications of three PTI candidates Tariq Murtaza, Ghulam Murtaza Satti, Raja Waheed Ahmed were rejected from Constituency PP 07. While 29 candidates approved are Tanveer Ahmed, Colonel (R) Shabbir Awan, Sardar Tafur Akhtar, Raja Sagheer Ahmed, Raja Ahmad Sagheer, Muhammad Bilal Yameen, Ahmed Shah Zaib Malik, Yamuna Ashfaq, Raja Muhammad Ali, Muhammad Saeed, Raja Nadeem Ahmed, Raja Imran Sattar. , Zahoor Ahmed, Tariq Mehmood, Naveed Iqbal, Shahnaz Begum, Raja Wasim Ahmed, Hafiz Mohammad Haroon, Chaudhry Zaheer, Nasir Nazir, Karar Hussain Shah, Raja Aftab. Chaudhry Sadaqat Hussain, Shoaib Sadiq Kayani, Muhammad Ehsan, Amjad Arbab Abbasi, Muhammad Fayaz, Muhammad Arif Qureshi, Abdul Majeed Mughal were found to be correct. SHO of police station Kahuta Basharat Abbasi detained Raja Waheed’s recommender Raja Waheed Samudar.
کہوٹہ آر او آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ جاری تیسرے دن 8امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کلیئر
Scrutiny of documents in Kahuta RO office continued on the third day, nomination papers of 8 candidates were cleared.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2023) کہوٹہ آر او آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال کاسلسلہ جاری تیسرے دن 8امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کلیئر،3دنوں میں ٹوٹل 23امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کلیئر ہوئے،باقی امیدوارں کو کے کاغذات کا جانچ پڑتال کا مر حلے اگلے دن مزیدجاری رہے،تیسرے دن آر او آفس کہوٹہ میں معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ممتاز لیگی رہنماء عبدالمجید مغل،کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ،راجہ تنویر احمد، چوہدری ظہیر سلطان، حافظ محمد احسان، حافظ محمد ہارون،محمد فیاض کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے اس موقع پر راجہ رفاقت جنجوعہ،راجہ تنویر بنارس، راجہ فیصل نذیر ایڈوکیٹ، ھاجی محمد سلیم، محمد رقیب، محمد جاوید، شاہد مغل، حافظ ذیشا ن مغل،حسام مظہر بھٹی،روحیل بھٹی، سیف بھٹی، نعیم بھٹی،عمر بھٹی، چوہدری سمیع،فیضان مغل اور دیگر افراد بھی بڑھی تعداد میں موجود تھے۔
راجہ واحد سمندر خان کو آر آفس کے باہر پولیس تھانہ کہوٹہ نے گرفتار کرلیا
Raja Wahid Samudran Khan was arrested by police station Kahuta outside the RO office
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2023) حلقہ پی پی 7 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ وحیداحمد خان کے تجویز کنندہ راجہ واحد سمندر خان کو آر آفس کے باہر پولیس تھانہ کہوٹہ نے گرفتار کرلیا راجہ واحد سمندر خان کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے سلسلے میں آراو آفس حلقہ پی پی 7 آرہے تھے۔ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ بشارت عباسی نے بھاری نفری کے ہمراہ انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ راجہ وحیداحمدخان کے وکیل حبیب الرحمن نے سنو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی اور اس طرح کے منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں ہراساں نہیں کیا جاسکتا جبکہ دو روز قبل صدر PTI تحصیل کہوٹہ و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP7 راجہ وحید احمد خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کی طرف سے 3 MPO کے تحت رہائی کے حکم پر اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا لیکن اڈیالہ جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا اسی طرح سابق ایم این اے غلام مرتضی سری کے بھی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو مری RO آفس کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔
عبدا لمجید مغل کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد کلیئر
Nomination papers of Abdul Majid Mughal cleared after scrutiny
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2023) معروف لیگی رہنماء عبدا لمجید مغل کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد کلیئر،ووٹروں سپورٹروں کی طرف سے عبدا لمجید مغل کا مبارکبا د، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون عبد المجید مغل سینئر رہنماء مسلم لیگ ن UAEٹریڈنگ ونگ کے صدر کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے کے ہمراہ اظہر بھٹی ناہب صدر مسلم لیگ ن یو اے ای کے بھتیجے حسام مظہر بھٹی،روحیل بھٹی، سیف بھٹی، نعیم بھٹی،عمر بھٹی، چوہدری سمیع،فیضان مغل، محمد رقیب، محمد جاوید، شاہد مغل، حافظ ذیشا ن مغل، آر او آفس کہوٹہ پہنچے جہاں جانچ پڑتال کے بعد ان کے کاغذات کلیئر قرار دیے گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو اچھی طرع علم ہے کہ ہمارے قائد محترم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیربنایا ہے۔نواز شریف ہی ملک کو جناح کے ویژن کے مطابق چلا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے سابقہ ادوار حکومت میں نواز شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ واحد رہنما ہیں جو پاکستان کے مستقبل کو محمد علی جناح کے تصور کے عین مطابق ڈھال سکتے ہیں انشاء اللہ ہمارے قائد آئندہ انتخابات میں برسر اقتدار آنے کے بعد میاں نواز شریف پاکستان کو دوبارہ معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے عوام کے مفاد کے لیے میدان عمل ہے
Pakistan Awami Tehreek is the only party which is in field of action for the interest of the people
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2023) پاکستان عوامی تحریک کی کہوٹہ میں اہم سیاسی بیٹھ امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی NA51 اور PP7 امجد ارباب عباسی کی میڈیا سے گفتگو منشور بتایا اس موقع پر علامہ مخدوم ادریس ہاشمی سمیت مقامی علمائے کرام پارٹی کارکنان ورکرز کی بڑی تعداد شریک تھی ہماری پارٹی کے ورکرز نے قربانیاں دیں شہادتیں پیش کیں تا کہ ملک میں مصطفوی نظام لایا جا سکے سانحہ ماڈل ٹاون میں شہدا کو تا حال انصاف نہ دیا گیا ہمارا مقصد و منشور کلمہ عوام اور پاکستان پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس نے عوام کے مفاد کے لیے میدان عمل ہے ان خیالات کا اظہار امجد ارباب عباسی امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی NA57 و صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون نے کہوٹہ میں دوران میٹنگ میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے مقامی کارکنان عہدیدداران علامہ مخدوم ادریس ہاشمی، علامہ عبدالمجید نقشبندی، علامہ قاری صغیر قادری،علامہ تاج بگہاروی سمیت ورکرز کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر امجد ارباب عباسی نے کہا کہ کہوٹہ اور کلر سیداں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور انکا حل پاکستان عوامی تحریک کی کرے گی کہوٹہ ایٹمی تحصیل ہے یہاں کے لوگوں کی قربانیاں ہیں جسکا ثمر انکو نہیں مل سکا انشااللہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے امجد ارباب عباسی نے اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیے جبکہ انکے کاغذات سکروٹنی کے بعد منظور کر لیے گئے۔
راجہ سلطان احمد ثانی ؒ کے مزار اقدس میں سہولیات ناپید
The facilities in the mausoleum of Raja Sultan Ahmed are missing
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2023) جنجوعہ راجپوت خاندان کے دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی ؒ کے مزار اقدس میں سہولیات ناپید،خاندان کے بڑھے سیاسی افراد نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی ؒ کے مزار اقدس پرراجہ تصور حسین جنجوعہ،راجہ فرحت جنجوعہ حال مقیم uk فخرے مٹور،راجہ شجاع جنجوعہ ممیام، راجہ زاکر جنجوعہ بگلہ راجگان،راجہ محمود جنجوعہ، راجہ مانی جنجوعہ آف بگلہ راجگان،، راجہ تصدق جنجوعہ اور دیگر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ قومیں پیچھے رہ جاتی ہیں جو اپنی تاریخ بھول جاتی ہیں الحمدللہ ہمیں اپنی تاریخ پر بڑا فخر ہے ہمارے آباؤ اجداد جنہوں نے پاک و ہند پر سربراہی ہی کی ہے لیکن بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اپنی تاریخ کو بھولتے جا رہے ہیں جنجوا راجپوت ہمارے جد امجد راجہ مل خان کے سب سے چھوٹے بیٹے راجہ کالے خان جن کی اولاد تحصیل کا ہوٹا اور کلر زیدہ اور راولپنڈی کے ملحقہ علاقوں میں اباد ہے اور ان میں بڑی بڑی نامور شخصیات موجود ہیں لیکن ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ جو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش ایا ہے گزشتہ ماں قبل دا پیر کالا کے مزار کے اندر موجود ایک قبر کی بے حرمتی کا سانحہ پیش ایا ہے جس میں ہمارے بڑے بھائی راجہ ظفر الحق، راجہ صغیر،راجہ ثقلین آف ممیام نے بھرپور انداز میں حصہ لیامگر افسوس اتنی بڑی تعداد میں دادا کی اولاد ہونے کے بعد ہمارے بھائیوں کی بے کسی وہ بھی اپنے جد و امجد اور برادری کے حوالے سے ایک سوالیہ نشان ہے کہیں سو سال گزرے گزرنے کے بعد بھی ہمارے جد امجد کے مزار کی چار دیواری نہیں ہے پینے کے پانی کا مسئلہ ہے وہاں پر کوئی مہمان خانہ نہیں ہے ہمیں بحیثیت برادری یہ ساری باتیں سمجھنی پڑیں گی اور اس کے علاوہ ایک سال کے دوران یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے پہلی مرتبہ سامان چوری ہوا تھا اور اس مرتبہ قبر کی بے حرمتی ہوئی ہے ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے اخر ہمیں کب ہوش آئے گی کب ہم اپنے جد امجد اور برادری کی بہتری کے لیے کچھ کریں گے۔