DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Provincial Health Minister Dr. Jamal Naseer Inaugurates Upgraded Health Facility at THQ hospital Costing Over Three Crore Rupees
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جمال ناصر کا دورہ کلرسیداں،سوا تین کروڑ کی لاگت سے گائنی مرکز کی تزہین و آرائش کیکام کا افتتاح کیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21،دسمبر,2023)—صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جمال ناصر کا دورہ کلرسیداں،سوا تین کروڑ کی لاگت سے گائنی مرکز کی تزہین و آرائش کیکام کا افتتاح کیا،اس موقع پر سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر اعجاز احمد،ڈی ڈی ایچ او کے علاوہ ڈاکٹر توقیرمقصود،ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل، ڈاکٹرتہمینہ،ڈاکٹر رقیہ بھی موجود تھیں۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے انہیں بریفنگ دی،ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ نگران حکومت نے ی وزیراعلی محسن نقوی کی قیادت میں صحیح معنوں میں پنجاب کے لوگوں کی خدمت کی ہے زندگی کے تمام شعبوں میں تیز رفتار ترقی کو ممکن بنایا اور اس کے لیئے پوری کابینہ نے وزیراعلی کی قیادت میں دن رات انتھک محنت سے کام کیا،انہوں نے گائنی میں الگ آپریشن تھیٹر کی منظوری کے علاوہ ایم ایس کے اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کا حکم دیا وہ آپریشن تھیٹر بھی گئے جہاں انہوں نے تزہین کے کام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران سے اسے بہتر بنانے کا حکم دیا۔صوبائی وزیر صحت کلرسیداں سے گوجرخان روانہ ہو گئے۔




