کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،دسمبر,2023)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے گاؤں ڈریال سے پیپلز پارٹی کے ایک بڑے دھڑے سمیت مختلف برادریوں کے متعدد عمائدین نے مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائ اسمبلی راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چاچا ذاکر مرحوم کے فرزند قاضی مدثر ذاکر نے حویلی چاچا ذاکر مرحوم گاوں ڈریال میں بڑی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جہاں انہوں نے اپنی برادری سمیت لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کیا ۔ کارنر میٹنگ نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی۔امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلقہ کی پسماندگی کے خاتمے اور غریب عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے انتخابات میں حصہ لے رھے ھیں منتخب ھو کر اس حلقے کی محرومیوں کے ازالے کے لیے عملی اقدامات کرونگا ۔ انہوں نے حمایت کرنے پر قاضی مدثر ذاکر اور ان کی تمام قاضی برادری کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر سابق ارکان بلدیہ ملک زبیر،عابد زاہدی،چوہدری اخلاق حسین اور قاضی مجید احمد نے بھی خطاب کیا اور مسلم ن کی کامیابی کے عزم کا اعادہ کیا ۔ تقریب میں سید عابد حسین شاہ گیلانی، راجہ ثقلین،ملک سائیں زاھد،ملک عنصر،ملک آزاد،ملک امجد حبیب،ملک طاہر,ملک مسعود، ملک خان ایوب،،ملک یاسر،ملک حافظ اظہر ایوب،ملک سعید مجید،ملک مظہر،ملک جہانگیر،ملک سعید ،ملک فدا،ملک عثمان،قاضی مظہرملک ذوالفقار،ملک اشتیاق،ملک بابر،ملک حاجی فاروق،ملک حنیف۔ملک ازرم ،ملک ضیارب،ملک شاھد ،ملک اجمل،ملک ندیم ،ملک سجاد ،ملک قدیر،ملک پرویز ۔ملک زاھد،ملک زاھد ملک مناظر،ملک واجد،ملک خالق. صوبیدار امیر افضل پھلینہ،راجہ اظہر کھروٹہ . عدنان بھٹی راشد بھٹی مدثر بھٹی پھلینہ ملک قمر ، راجہ اظہر چوہان ،جوہدری نومی راجہ وحید چوہدری اصغر سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی عمائدین نے شرکت کی۔
Kallar Syeddan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 20, December 2023) – Several elders of various communities, including a large faction of the People’s Party, from village Daryal, announced support for PML-N’s provincial assembly candidate Raja Sagheer Ahmad. According to the details, Qazi Mudassar Zakir, the son of late Chacha Zakir, held a big corner meeting at Haveli Chacha Zakir’s late village Dryal, where he along with his community announced the support of the PML-N candidate Raja Sagheer Ahmed. The corner meeting took the form of a meeting. The candidate of constituency PP 7, Raja Sagheer Ahmed, speaking said that he is participating in the elections to end the backwardness of the constituency and to solve the problems of the poor people. We will take practical steps to remedy the deprivations. He thanked Qazi Mudassar Zakir and all his Qazi community for their support. On this occasion, former members of the municipality, Malik Zubair, Abid Zahidi, Chaudhry Akhlaq Hussain and Qazi Majeed Ahmed also spoke and reiterated their commitment to the success of PML-N. A large number of political and social leaders participated in the meeting.
ون وییلنگ کرتے دو موٹر سائیکلسٹ کوحوالات میں بند کردیا گیا
Two motorcyclists were arrested while doing one-wheeling
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،دسمبر,2023)—پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوری(کلرسیداں)کے اے ایس آئی عبدالصغیر نے ہمراہ پٹرولنگ ٹیم دوران سنیپ چیکنگ روات کی جانب سے ون وییلنگ کرتے دو موٹر سائیکل اپلائیڈ فار کو بمشکل با امداد ہمرائیاں روک لیا۔ بعد از پرتال ڈرائیور کے نام بتا ناصر سکنہ کے پی کے اور اسماعیل سکنہ کلر سیداں معلوم ہوئے جو طلب کرنے پراپنا ڈرائیونگ لائسنس پیش نہ کر سکے اور انہوں نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلا کر اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں تھانہ کلر سیداں کی حوالات میں بند کردیا گیا۔
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2024/25کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا
The schedule for the annual elections of the Kallar Syedan Bar Association for 2024/25 has been released
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،دسمبر,2023)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2024/25کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا۔چیئرمین الیکشن بورڈ راجہ گلفراز احمد کے مطابق پانچ مختلف سیٹوں کیلئے 20امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ہیں جن کی وصولی آج بروز بدھ کو ہو گی۔اعتراضات اور فیصلہ اعتراضات 21دسمبر کو ہو گا۔کاغذات نامزدگی کی واپسی 22دسمبر جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی اسی دن جاری کر دی جائے گی۔چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق اس دفعہ نائب صدر(لیڈی) کیلئے اسپیشل سیٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پولنگ 13جنوری بروز ہفتہ ہو گی۔
ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ملک اظہر محمود اعوان کا تبادلہ سہالہ کالج کر دیا گیا
DSP Traffic Saddar Circle Malik Azhar Mehmood Awan has been transferred to Sihala College
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،دسمبر,2023)—ڈی ایس پی ٹریفک صدر سرکل ملک اظہر محمود اعوان کا تبادلہ سہالہ کالج کر دیا گیا ہے جبکہ ثاقب رضوان کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا۔مقامی حلقوں نے ملک اظہر محمود کی کارکردگی کو بے حد سراہتے ہوئے ان کیلیئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے
ملازم حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ نندنہ جٹال میں ادا کر دی گئی
Malazam Hussain passed away in village Nanda Jatal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،دسمبر,2023)—دو ماہ قبل قتل ہونے والے نوجوان اناونسر راجہ شفیق گجر کے والد ملازم حسین انتقال کر گئے نمازجنازہ نندنہ جٹال میں ادا کر دی گئی۔
سات سال سے لاپتہ پولیس ملازم مستقیم خالد سکنہ کلر سیداں راولپنڈی سے مل گیا
Missing for 7 years, police employee Mustiqim Khalid of Kallar Syedan found in Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،دسمبر,2023)—7سال سے لاپتہ پولیس ملازم مستقیم خالد سکنہ کلر سیداں راولپنڈی سے مل گیا اغواء کار گینگ بھی موقع سے گرفتار۔مستقیم خالد نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ذہنی توازن خراب ہو گیا تھا اور وہ ایک ایسے گینگ کے ہاتھ چڑھ گیا جس نے اس کا پاؤں توڑ کر اس کو بھیک مانگنے پر مجبور کر رکھا تھا۔ اور وہ اپنی نگرانی میں بھیک منگواتے تھے اور تشدد بھی کرتے تھے۔ منگل کے روز پولیس تھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس ملازم مستقیم خالد کو بازیاب کروایا اور اس کے ساتھ اس گینگ کو بھی گرفتار کر لیا جنہوں نے اسے اغواء کر کے بھیک مانگنے پر مجبور کر رکھا تھا۔پولیس حکام نے مستقیم خالد کے گھر آراضی خاص(کلرسیداں)کو بھی اس کی بازیابی کے بارے میں مطلع کر دیا۔