DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Malik Azhar Mehmood Awan, police officer of Chakrali Badhal, has been promoted to as DSP

چکڑالی بدھال کے پولیس آفیسر ملک اظہر محمود اعوان ڈی ایس پی کے عہدے پر کنفرم کر دیئے گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،دسمبر,2023)—کلرسیداں کے نواحی گاؤں چکڑالی بدھال کے پولیس آفیسر ملک اظہر محمود اعوان ڈی ایس پی کے عہدے پر کنفرم کر دیئے گئے جبکہ پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں تعنیات اے ایس آئی راجہ محمد سفیر سب انسپکٹر،موہڑہ کنیال کے محمد رفیق بھی سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پا گئے جبکہ راجہ عابد حسین اے ایس آئی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ادہر مقامی کاروباری افراد مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیراسلم،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،ٹھیکیدار محمد کبیر،حسنین کبیر،شاہ زیب کبیر،مجتبی کبیر ایس ایچ او کلرسیداں سبطین الحسنین،عمران نواب،ماسٹر ظہیر،چوہدری طارق تاج نے تمام محکمانہ ترقیاں پانے والے پولیس افسران کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 11, 2023) — Police Officer Malik Azhar Mahmood Awan of Chakrali Badhal, a village, has been officially confirmed for the position of Deputy Superintendent of Police (DSP). Meanwhile, at the Kallar Syedan Police Station, ASI Raja Muhammad Safir Sab Inspector, of Mohra Kanyal’s Muhammad Rafiq has also been promoted to the rank of Sub Inspector. Additionally, Raja Abid Hussain ASI has achieved a promotion.

Local business personalities including Masood Ahmed Bhatti, Chaudhry Tauqir Aslam, Raja Zaffar Mahmood, Zain ul Abidin Abbas, Tehsildar Muhammad Kabir, Hasnain Kabir, Shahzaib Kabir, and Mujtaba Kabir of SHO Kallar Syedan extended heartfelt congratulations to all the promoted police officers. Moreover, Sabtain ul Hussainain, Imran Nawab, Master Zahir, and Chaudhry Tariq Taj, among others, expressed good wishes for the newly promoted officers, acknowledging their hard work and dedication.

The congratulatory messages were delivered during a local ceremony where the business community and dignitaries praised the efforts of the police officers in maintaining law and order in the Kallar Syedanarea. The community leaders emphasized the importance of a strong partnership between the police force and the local community for a safer and more secure environment.

In response, the promoted police officers expressed their gratitude and vowed to continue serving the community with dedication and diligence. The ceremony concluded with a sense of unity and optimism for the future collaboration between the police and the community in ensuring the well-being of Kallar Syedan.

ٹکال شرقی میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپوں کی منتقلی شروع کر دی گئی

The transfer of pipes for the supply of Sui gas has been started in village Takal East

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،دسمبر,2023)—یوسی چوآخالصہ کے موضع ٹکال شرقی میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے پائپوں کی منتقلی شروع کر دی گئی اور آئندہ چند ایام میں کام بھی شروع کر دیا جائے گا مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر،جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ ساجد، راجہ محمود الحسن،صوبیدار عبدالرزاق نے پائپوں کی منتقلی پر حافظ عثمان عباسی و دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے ابھی تک غزہ کے متاثرین کی فوری امداد کے لیئے پندرہ لاکھ روپے ضلعی تنظیم کو منتقل کر دیئے

Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan has so far transferred 15 lakh rupees to the district organization for the immediate relief of the victims of Gaza

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،دسمبر,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں نے ابھی تک غزہ کے متاثرین کی فوری امداد کے لیئے پندرہ لاکھ روپے ضلعی تنظیم کو منتقل کر دیئے،الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت پر عالمی اداروں کی خاموشی بلکہ اسرائیل سے اظہار یکجہتی دنیا کے امن کے لیئے شدید خطرہ ہے اسرائیل نے امریکہ،برطانیہ سمیت دنیا کے بڑے ممالک کی بھرپور سیاسی سفارتی اور جنگی حمایت کی بدولت غزہ کے نہتے شہریوں بچوں مریضوں اور ہسپتالوں پر بمباری کر کے ہزاروں بے گناہ بچوں،خواتین اور دیگر کا قتل عام کرکے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے اس صورتحال میں او آئی سی عرب لیگ سمیت بیشتر مسلمان ممالک کا کردار انتہائی مجرمانہ رھا ہے مگر الخدمت مشکل کی اس گھڑی میں غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم نے ترکیہ کے تعاون سے وہاں امدادی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں ہم وہاں ہسپتال قائم کرنے کے لیئے بھی کوشاں ہیں کلرسیداں چواخالصہ چوکپنڈوری و ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے ابھی تک پندرہ لاکھ روپے کی کثیر رقم الخدمت کے حوالے کی ہے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،دسمبر,2023)—سابق لیگی ایم پی اے سید ضیااللہ شاہ،ٹی ایل پی کے کرنل محمد وسیم جنجوعہ نے گاؤں ڈریال جا کر ملک شکیل، ملک جمیل سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر راجہ ازرم حمید سیالوی،قاضی محمد ارشد بھی موجود تھے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11،دسمبر,2023)—سابق ارکان پنجاب اسمبلی انجینئر قمر السلام راجہ،راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ ہارون کمال ہاشمی،خالد محمود مرزا، محمد توقیر اعوان،ذین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود، مسعود احمد بھٹی،عابد زاہدی،قاضی زاہد نعیم،احسان الحق قریشی، چوہدری توقیراسلم،راجہ نعمان ظہیر،شیخ حسن سرائیکی،صوفی نذیر نے معروف کاروباری شیخ زاہد شمسی کے انتقال پر ان کے فرزند شیخ سلیمان شمسی،بھائیوں شیخ ظفر جاوید،ڈاکٹر طارق ریاض،شیخ حسن ریاض سے دلی تعذیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button