DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Deprived of basic facilities and needs, protest by the residents of Dhapri and adjacent urban areas

بنیادی سہولیات و ضروریات سے محروم۔ دھپری اور ملحقہ شہری آبادی کے مکینوں کا شدیدی احتجاج

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،11دسمبر2023)— کہوٹہ کے شہری ہزاروں روپے ٹیکس دینے کے باوجود پانی، سٹریٹ لائٹس، صفائی گلی اور دیگر بنیادی سہولیات و ضروریات سے محروم۔ دھپری اور ملحقہ شہری آبادی کے مکینوں کا شدیدی احتجاج علاقہ مسائلستان بن گیا۔ واٹر سپلائی کہوٹہ سٹی کروڑوں کے فنڈ لگنے کے باوجود شہری پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم۔ کہوٹہ شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ نئی واٹر سپلائی سکیم کے لیئے کہوٹہ کے شہریوں اہلیان دھپری و دیگر ملحقہ رہائشیوں نے تین سو سے زائد پانی کے نئے کنکشن کے لیئے درخواستین ایم سی کہوٹہ آفس میں جمع کرائیں۔ شہریوں نے بتایا کہ فی کنکشن پانچ ہزار تین سو پچاس روپے کے حساب سے وصول کیئے گئے۔ جبکہ چھ ہزار آٹھ سو روپے پانچ مرلہ رہائشی مکان نقشہ فیس کی مد میں وصول کیئے گئے۔ مگر تا حال شہری ہزاروں روپے بل دینے کے باوجود پانی،گلی،سٹریٹ لائٹس اور صفائی جیسی بنیادی سہولیات و ضروریات سے محروم ہیں۔ان خیالات کا اظہار منظور ستی، اقبال عرف بالی، اسد ستی،چوہدری خالد، سر دار بنارس محمد عمر اور دیگر معززین نےکمشنر راولپنڈی کے نام ایک تحریری درخواست میں کیا۔ اعلی حکام نوٹس لیں۔

Kahuta: (RPothwar.com, Imran Zamir, December 11, 2023) — Despite residents of Kahuta city paying thousands in taxes, they find themselves deprived of essential services such as water, street lights, and sanitation. The inhabitants of Dhapri densely populated and surrounding urban areas have intensified their protest against the prevailing issues. The water supply to Kahuta city remains severely deficient, despite the allocation of substantial funds.

A crisis in water availability has gripped Kahuta city, prompting the residents to demand immediate action. In response to the acute water shortage, residents from Dhurnal and other adjacent residential areas submitted over three hundred requests for new water connections under the new water supply scheme at the Kahuta Deputy Commissioner’s office. Each connection was obtained for five thousand three hundred fifty rupees, with an additional charge of eight thousand eight hundred fifty rupees for five marla residential plots as part of the map fee.

However, despite the substantial financial contributions made by the residents, they continue to face a lack of basic amenities such as water, street lights, and sanitation. Notably, prominent individuals including Munawar Satti, Iqbal alias Bali, Asad Satti, Chaudhry Khalid, Sardar Banares Mohammad Omar, and others have articulated their concerns in a written request addressed to the Commissioner of Rawalpindi.

The dignitaries have urged the Commissioner to take immediate notice of the situation and address the grievances of the residents who, despite fulfilling their financial obligations, remain deprived of fundamental necessities. The residents hope that the higher authorities will intervene and rectify the situation to improve the living conditions in Kahuta.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ
این اے 51رہنما مسلم لیگ (ن) شوکت محمود بھٹی کا کہوٹہ سٹی اور ہوتھلہ کا دورہ

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and candidate for National Assembly Constituency NA 51 Muslim League (N) Shaukat Mahmood Bhatti visited Kahئta City and Hothla

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،11دسمبر2023)— سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ
این اے 51رہنما مسلم لیگ (ن) شوکت محمود بھٹی کا کہوٹہ سٹی اور ہوتھلہ کا دورہ۔ حلقہ میں وفات پانے والوں کے گھروں میں جا کر تعزیت اور فاتحہ کی۔ کہوٹہ سٹی میں تھانے دار ملک مشتاق مرحوم کی وفات پر جبکہ ہوتھلہ میں سیاسی وسماجی شخصیت صوبیدار پرویز کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت کی۔ اس موقع پر ملک بنارس (MBاعوان)،ملک عمر بنارس، راجہ تنویر بنارس، راجہ رومان سعید، ملک عبدالمجید رحمان سویٹس، ملک شوکت مہان، ٹھیکدار قمر عباسی، راشد مبارک عباسی،راجہ عمران ضمیر، راجہ شاہداجمل ملک مظاہر اعوان اور دیگر بڑی تعداد میں کہوٹہ کے شہری بھی موجود تھے۔

کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے

Artificial Inflation Illegal Transport Bases in Kahuta City

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،11دسمبر2023)— کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے جبکہ ہائی وے
کی مصروف ترین شاہراہ نزد گرلز کالج و گرلز ہائی سکول کہوٹہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے مزکورہ سڑک کے اوپر سبزی فروٹ اور اشیائے خوردونوش کے ٹھیلے لگائے جانے کی وجہ سے نہ صرف کہوٹہ پنڈی روڈ گھنٹوں بلاک رہتی ہے بلکہ ملحقہ نزدیکی گورنمنٹ گرلز کالج اور گورنمنٹ ہائی سکول کی طالبات اور اساتذہ کا گزرنا بھی محال ہو گیا ہے۔ توں تکرار،گالم گلوچ اور شرفا کے لیئے عزت سے پیدل چلنا بھی اپنی فیملی اور مستورات کے ساتھ مشکل ہو گیاہے۔ کہوٹہ کے شہریوں سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے اپنے ایک بیان میں اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

جاوید اقبال جنجوعہ نے حلقہ پی پی ۷ سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2023)
جاوید اقبال جنجوعہ نے حلقہ 7-PP سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔گذشتہ روز راجہ جاوید اقبال جنجوعہ کے گھر واقع ڈھوک جمعہ خان تحصیل کلرسیداں میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جاوید اقبال جنجوعہ نے حلقہ 7-PP سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حلقہ 7-PP کی تعمیر و ترقی، بالخصوص نوجوانوں کے روشن مستقبل پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس حلقے سے منتخب ہو کر پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کو بہتر تعلیم کے مواقع کی فراہمی اور ان کے بہتر مستقبل پر خصوصی توجہ دیں گے۔ شرکاء نے جاویداقبال جنجوعہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سید عبد اللطیف کاظمی قادری المعروف امام بری ؒکر مزار اقدس پر حاضری۔

Syed Abdul Latif Kazmi Qadri visited Imam Bari

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2023)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پرویز آف کوئی راجگان کی دوستوں کے ہمراہ سید عبد اللطیف کاظمی قادری المعروف امام بری ؒکر مزار اقدس پر حاضری۔ ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعاہیں،اس موقع پر راجہ خالد پرویز نے اپنے بیان میں کہا کہ اولیائے اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کے روشن مینار ہوتے ہیں‘ ہمیں چاہئے کہ اولیائے اللہ کی زندگیوں کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگی گزاریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت دونوں سنور جائیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کی بنیاد توحید ہے‘ ہماری محبتوں کا مرکز صرف اللہ‘ اس کا رسول اور آل بیعت ہے‘ صوفیائے اکرام نے پوری زندگی اللہ اور درود مصطفیٰ ﷺکی صدا دی مگر جب تک ہم اپنے دلوں میں خواہشات اور جھوٹ کے بتوں کو نہیں توڑیں گے اس وقت تک کامیاب نہیں ہوں گے۔

اہیڈ ماسٹر محمد یعقوب کی دعائے چہلم

Dua e Chelum of Head Master M Yaqoob observed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11دسمبر2023)
نلہ گرمالہ والے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ طاہر ستی کے والد محترم اور جمیل ستی کے داداہیڈ ماسٹر محمد یعقوب کی دعائے چہلم،بڑھی تعداد میں علمائے کرام،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،ان کی دعائے قل کی محفل پاک ان کی رہائش گاہ میں منعقد کی گئی جس میں علامہ عقیل وارثی،علامہ آصف رضاء،حافظ اکرام الحق،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت شہزاہ پوٹھوہار سردار منیب سدزوئی،کرنل امجد ستی،سابق چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،شاہد رسول ستی انسپکٹر (پنجاب پولیس)،ملک حبیب الرحمن معصومی،ارشد ستی راولپنڈی بورڈ،عامر ستی،راجہ ندیم آف جباں، ملک شاہ نواز بھون،راجہ اویس جنجوعہ، جمشید رسول عباسی بھون،عبد الخیر عباسی بھون،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی،اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان کی اور تمام شر کاء نے اجتماعی طور پر مرحوم ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاء بھی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button