DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Transporters Take Matters into Their Own Hands and Issue Self-Generated Fare Agreements Instead of RTA Secretary’s”

کلرسیداں کے ٹرانسپورٹروں نے سیکرٹری آر ٹی اے کے جاری کردہ کرایوں کی بجائے اپنی جانب سے کرایہ نامہ مرتب کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2023)—کلرسیداں کے ٹرانسپورٹروں نے سیکرٹری آر ٹی اے کے جاری کردہ کرایوں کی بجائے اپنی جانب سے کرایہ نامہ مرتب کر لیا ہے جس میں کلرسیداں سے راولپنڈی کے کرائے میں پچیس روپے اور دیگر تمام روٹوں پر دس دس روپے کی کمی کی پیشکش کی ہے مگر یہ کرائے بھی مقررہ کرایوں سے دوگنا سے بھی زائد ہیں ٹرانسپورٹروں نے کلر سے پیرودھائی 300 روپے، کلر سے سواں 180 روپے، چوکپنڈوری 40، شاہ باغ 60، روات 90، چوآخالصہ سرصوبہ شاہ دوبیرن 90،90 روپے،بھلاکھر 70 روپے کی پیشکش کی ہے۔جسے ڈی ایس پی ٹریفک ملک اظہر محمود نے تسلیم کرنے کی بجائے اسے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی سے منظوری کو مشروط کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جمعہ سے مسافر گاڑیوں کو روک کر کرائے نامے چیک کیئے جائیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, October 2023) –

In a bold move, transporters in Kallar Syedan have taken matters into their own hands by issuing their own bus fares agreements, differing from the rates set by the Regional Transport Authority (RTA). The proposed fares, which are lower than the official rates, are as follows:

  • Kallar Syedan to Rawalpindi: 25 rupees (official rate) vs. 20 rupees (proposed).

  • Kallar Syedan to Pirwadhi: 300 rupees vs. 180 rupees.

  • Chauk Pindori: 40 rupees.

  • Shah Bagh: 60 rupees.

  • Rawat: 90 rupees.

  • Choa Khalsa: 90 rupees.

  • Bhalakhar: 70 rupees.

However, instead of accepting this proposal, Regional Traffic Officer Malik Azhar Mahmood has conditioned his approval on obtaining an official endorsement from the RTA Rawalpindi. Consequently, passenger vehicles will be halted and fare agreements will be inspected starting from Friday.

شہریوں نے سیکرٹر ی آر ٹی اے راولپنڈی کے فوری تبادلے کا مطالبہ

Citizens demand immediate transfer of Secretary RTA Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2023)—شہریوں نے سیکرٹر ی آر ٹی اے راولپنڈی کے فوری تبادلے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ بطور سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی تعنیات ہوئے ہیں تب سے مختلف مسافر روٹس پر مافیاز نے مکمل اپنا راج قائم کر رکھاہے۔ ٹرانسپورٹ قوانین کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں یہ خود اور ان کا دفتر ٹرانسپورٹ مافیاز کا بڑا سہولت کار ہے یہی وجہ ہے مختلف روٹس پر ٹرانسپورٹر من مانے کرائے وصول کرتے ہیں جو مقررہ کرایوں سے تین گنا سے بھی زائد ہیں تین بار پٹرول کے نرخ کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہو سکے۔کلرسیداں سے پیرودھائی 49 کلومیٹر کا کرایہ ساڑھے تین سو روپے وصول کیا جاتا ہے جو راولپنڈی سے حضرو اور صوابی کے کرایوں سے بھی ذیادہ وصول کیا جا ریا ہے اور سیکرٹری آر ٹی اے محض تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے نگران وزیراعلی محسن نقوی سے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنجوعہ خاندان کے جد امجد دادا پیر کالا المعروف سلطان احمد ثانی کے مزار میں واقع قبر کو دو فٹ تک کھود ڈالا

The grave of Pir Kala, also known as Sultan Ahmed, the ancestor of the Janjua family, was excavated up to two feet by grave diggers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2023)—جنجوعہ خاندان کے جد امجد دادا پیر کالا المعروف سلطان احمد ثانی کے مزار میں واقع قبر کو دو فٹ تک کھود ڈالا،کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج درج کرلیا ضیااللہ اصغر نے کلرپولیس کو بتایا کہ جنجوعہ برادری کے جد امجد دادا پیر کالا المعروف سلطان امیر کا مزار تقریبا ہزار برس سے موضع کنڈیاری کی پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے گزشتہ روز نامعلوم افراد مزار کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اور دادا پیر کالا کے قریب ان کے خدمت گار کی قبر دو فٹ تک گہرائی میں کٹنگ کرکے بے حرمتی کا ارتکاب کیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا کہا جاتا ہے کہ کچھ لوگوں نے کسی خزانے کی تلاش میں پرانی قبر کی کھدائی کر ڈالی مگر حتمی معلومات پولیس تفتیش کے بعد ہی منظر عام پر ائیں گی

 

سپریم کورٹ نے 34 سال بعد ماموں سے بھانجی کو وراثت میں حق دلوا دیا۔

After 34 years, the Supreme Court gave the right to inherit from the maternal uncle to the niece

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2023)—سپریم کورٹ نے 34 سال بعد ماموں سے بھانجی کو وراثت میں حق دلوا دیا۔عدالت نے 5 مربع زمین کا فوری قبضہ فراہم کرنے اور قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھانجی کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے 34 سال بعد ماموں سے بھانجی کو وراثت میں حق دلوا دیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دئیے خواتین کے حقوق کو غیرآئینی، غیرشرعی طریقے سے صلب کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ خواتین کے حقوق کو غیر آئینی اور غیر شرعی طریقے سے صلب کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے کہا شرافت سے زمین بھانجی کے حوالے کر دیں۔عدالت میں درخواستگزار کے وکیل نے کہا عدالت کہتی ہے خواتین جو بھی کہیں وہ درست مانا جائے گا؟۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ خواتین کو کوئی خصوصی رعایت نہیں دے رہے۔وہی آبزرویشن دی ہے جو بدقسمتی سے معاشرے میں ہو رہا ہے۔درخواستگزار کے وکیل نے کہا لازمی نہیں ہمیشہ مرد ہی عورت کا حق مارے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ابھی تک ایسا کوئی کیس نہیں آیا جس میں عورت نے مرد کا حق مارا ہو۔وکیل یاسمین بھٹی نے کہا زمین کی مبینہ فروخت کے وقت سارہ اختر نابالغ تھی۔سارہ کے ماموں سردار منصور سابق چئیرمین ضلع کونسل ہیں جنہوں نے زمین اپنے کمسن بچوں، اہلیہ، ساس اور سالے کے نام منتقل کرائی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا بھانجی نے اپنی زمین 1989 میں ماموں سردار منصور کو فروخت کرکے 20 سال بعد زمین کی ملکیت کا دعویٰ کیا ور اپنے دستخط سے انکار ہو گئی۔جسٹس امین الدین خان نے کہا زمین کی خریداری ثابت کرنا خریدار کا کام تھا۔3 عدالتوں نے درخواستگزار کے خلاف فیصلہ دیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانچ مربع زمین کا فوری قبضہ فراہم کرنے اور قانونی چارہ جوئی کے تمام اخراجات بھانجی کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کلر سیداں میں 2018 سے تعینات چیف آفیسر عمران اختر کا تبادلہ کوٹلی ستیاں

Chief Officer Imran Akhtar posted in Kallar Syedan since 2018 has been transferred to Kotli Sattian

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2023)—سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بلدیہ کلر سیداں میں 2018 سے تعینات چیف آفیسر عمران اختر کا تبادلہ کوٹلی ستیاں جبکہ رفعت عباس پاشا کو بلدیہ کلر سیداں میں بطور چیف آفیسر تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔نئے چیف آفیسر بلدیہ کلر سیداں نے چارج سنبھال لیا ہے۔

چرس کے مقدمے میں ملوث وحید اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمے سے بری

Waheed Ullah, involved in the hashish case, was acquitted due to lack of evidence

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2023)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید جہانگیر علی نے چرس کے مقدمے میں ملوث وحید اللہ کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمے سے بری کر دیا۔ملزم کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ملزم پر الزام تھا کہ اس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی جبکہ ملزم کا موقف تھا کہ وہ غریب ریڑھی بان ہے جسے ناحق مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button