DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: The lockdown continued for the third day in all the government educational institutions of Tehsil Kallar Syedan
تحصیل کلرسیداں کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تیسرے روز بھی تالا بندی جاری رہی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2023)—تعلیم،مال،ٹی ایم اے سمیت بیشتر ادارون کے ملازمین لیو انکیشمنٹ کے خلاف مسلسل سراپا احتجاج ہیں دفاتر میں تالا بندی سے محکمہ مال کے متعلقہ کام ٹھپ پڑے ہیں اور سائلین دفاتر میں دھکے کھا رہے ہیں جبکہ تحصیل کلرسیداں کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں تیسرے روز بھی تالا بندی جاری رہی تمام سرکاری تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیئے بند کر دیئے گئے۔ ادہر پنجاب ٹیچرز یونین مرکز کلرسیداں اور چوآخالصہ کے عہدیداروں نے دیگر اساتذہ کے ہمراہ لاہور جا کر مرکزی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور اعلان کیا کہ تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, October 13, 2023)-Employees of most institutions, including education, finance, and TMA, are continuously protesting against levy encashment. The lockdown continued in all the government educational institutions of Tehsil Kallar Syedan for the third day. Officials of Punjab Teachers Union Center Kallar Syedan and Choa Khalsa along with other teachers went to Lahore to participate in the main protest sit-in and announced that all educational institutions will remain closed for an indefinite period.
ڈاکٹر ساجد الرحمن نے بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب
Dr. Sajid Rahman addressed the Seerat Conference organized by Bar Association Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2023)—ممتاز علمی و روحانی شخصیت ڈاکٹر ساجد الرحمن سابق نائب صدر اسلامی یونیورسٹی اسلام اباد سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل وسجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف نے بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہعئے کیا۔ تقریب کی صدارت سول جج کلر محمد عابد اعوان نیکی جبکہ نظامت کے فرائض راجہ عابد ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے دیگر مہمانوں میں صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ تنویر اقبال خان جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ شوکت خورشید ستی رضوان شبیرکیانی جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن اسلام آباد انتظار حسین مہدی سابق ممبر پنجاب بار کونسل ملک جواد خالد ایڈوکیٹ سپریم کورٹ،کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران فیصل نذیر افضال احمد اور ذیشان شفیق نے شرکت کی۔ڈاکٹر ساجد الرحمن نے مزید کہا کہ قران کو اپنا تعارف کرانے کے لیے بھی ذات محمدکیدرکی خیرات چاہیے قرآن کی سمجھ ہی تب آتی ہے جب آپ محمد پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو سمجھیں گے قران اور صاحب قران دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں اس موقع پر ممبران بار ایسوسی ایشن کلر سیداں جناب راجہ یاسر بشیر راجہ گلفراز حسین سردار حسن رضا عثمان بھٹی عامر حسین بھٹی ملک ساجد یاسین عمیر بھٹی راجہ اسرار حسین راجہ اشفاق راجہ قمر سلطان کامران عزیز چوہدری محمد عرفان چوہدری عامر محمود بھٹی سردار محمد بشیر چوہدری عبدالحلیم محمد جاوید چشتی ملک رضوان راجہ محمد شکیل ملک حافظ محمد آصف مقبول دانش چوہدری اعجاز گجر توقیر اعوان راجہ ارسلان اطہر احمد کھوکھر میڈم عاصمہ میڈم سمیرا راجہ منصور شبیر سید تنویر حسین منشاعباسی فہیم کیانی اور دیگر مہمانوں میں ایس ایچ او کلر سیداں سید سبطین شاہ ارشد محمود بھٹی ماسٹر ظفر اقبال ماسٹر مسعود ماسٹر تصور وکلرک بار ایسوسی ایشن کلر سیداں کے تمام ممبران اورعدالتی عملینے بھرپور شرکت کی آخر پر صدربار ایسوسی آیشن کلر سیداں جناب ملک طاہر امین اعوان ایڈوکیٹ نے تمام معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا
نوازشریف نے لندن سے پاکستان اپنے سفر کا آغازکردیا ہے۔چوہدری محمد ریاض
Nawaz Sharif has started his journey to Pakistan from London. Chaudhry Mohammad Riaz
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن نے قوم سے کیا ہر وعدہ ایفا کیا جو لوگ یہ پروپیگنڈہ کرتے تھے کہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے وہ جان لیں کہ نوازشریف نے لندن سے پاکستان اپنے سفر کا آغازکردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری ذین العابدین عباس کے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم،صاحبزادہ مقصود اختر سلیمانی و دیگر بھی موجود تھے۔چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کو مشکلات سے نجات دلائی21 اکتوبر کو نواز شریف ملک کو ایک بار پھر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے ملک پہنچ رہے ہیں۔نوازشریف آج بھی روشنی کی کرن ہیں وہ آئیں گے تو ملک کو مہنگائی کے طوفان سے نجات دلائیں گے ملک کے کونے کونے سے لوگ ان کے استقبال کے لیئے لاہور پہنچ رہے ہیں۔
ایک کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا
“Case Filed After Receiving a Cheque Dishonor Worth 1.25 Crore Rupees”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2023)—ایک کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔شیخ عظیم اکرم نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ مسمی شفقت حسین ولد لیاقت حسین سے میرے درینہ تعلقات تھے جس کی وجہ سے ہمارا آپس میں اعتماد کا رشتہ قائم تھا۔مورخہ 7جون 2023 مسمی شفقت نے اپنی مالی مشکلات کا تذکرہ کر کے مجھ سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی رقم شیخ محمد شکیل سکنہ جناح کالونی کلر سیداں،عرفان الرحمان سکنہ چوآ خالصہ کی موجودگی میں بطور ادھار روصول کی اور وعدہ کیا کہ وہ 12 جولائی تک واپس کردے گا۔اس ضمن میں ملزم شفقت نے ایک عدد چیک میرے حوالے کیا اورمقررہ مدت گزرنے کے بعد جب میں نے بنک میں جمع کروایا جو ڈس آنر ہو گیا۔جس پر کلرپولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
لیو انکیشمنت اور پنشن کے خلاف آج بروز جمعہ صبح نو بجے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کلرسیداں میں احتجاجی اجتماع ہورھا ہے
A protest meeting against leave encashment and pension is being held at Government Boys Secondary School, Kallar Syedan at nine o’clock on Friday morning
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2023)—پنجاب ٹیچرز یونین تحصیل کلرسیداں نے لیو انکیشمنت اور پنشن کے خلاف آج بروز جمعہ صبح نو بجے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول کلرسیداں میں احتجاجی اجتماع ہورھا ہے جس میں اساتذہ اور کلرکس شرکت کریں گے۔
چوہدری محمد ریاض کی کلرسیداں میں الحاج اسلم بانی سے ملاقات
Chaudhry Mohammad Riaz meeting with Alhaji Aslam Bani in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی کلرسیداں میں الحاج اسلم بانی سے ملاقات، انہیں عمرے کی سعادت پر دلی مبارکباد دی اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف مری پیر مجتبی گل فاروق بادشاہ،صاحبزادہ عمر فاروق بادشاہ،شیخ عظیم اکرم،عبدالعزیز پاشا،چوہدری توقیر اسلم،اکرام الحق قریشی،اسد خان بھی موجود تھے
راجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
Raja Tauqir Ahmad known as Raja Sher Bahadur passed away due to cardiac arrest
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13،اکتوبر,2023)—سابق رکن ضلع کونسل راولپنڈی راجہ محمد منیر کے فرزند،سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے بھتیجے اور سابق وائس چیئرمین یو سی مٹور راجہ توقیر احمد المعروف راجہ شیر بہادر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا انہیں فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال مٹور لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی وفات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہزاروں افراد ان کے انتقال کی خبر سن کر ان کی رھائشگاہ پر پہنچ گئے مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے مٹور میں ادا کی جائیگی۔