DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Ch Ghulam Sarwar Adil Memorial All-Pakistan 02 Open Volleyball Tournament Won by Anjum Naheem’s Club Kallar Syedan”

چوہدری غلام سرور عادل میموریل آل پاکستان 02 اوپن والی بال ٹورنامنٹ انجم نعیم کلب کلرسیداں نے جیت لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اکتوبر,2023)—خاکسار والی بال کلب ڈیرہ خالصہ کے زیراہتمام پہلا چوہدری غلام سرور عادل میموریل آل پاکستان 02 اوپن والی بال ٹورنامنٹ ڈیرہ خالصہ(کلرسیداں) میں اختتام پزید۔ٹورنامنٹ میں پنجاب کے پی کے اور آزاد کشمیر کے نیشنل پاکستان کلر ، پاکستان والی بال ٹیم کیپٹنز نے بھی بھرپور حصہ لیا-ٹورنامنٹ کا فائنل انجم نعیم کلب کلرسیداں نے جیت لیا جبکہ پکھڑال کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کی-ٹورنامنٹ کے اختتام پر موٹرسائیکل، ٹرافیز اور کیش پرائز سمیت 3 لاکھ سے زائد مالیت کے انعامات تقسیم کیے گئے-گجر یوتھ فورم پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری افتخار احمد برسہ،چوہدری شبیر گجر، چوہدری جاوید اقبال،راجہ امجد ربانی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ڈیرہ خالصہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 5, 2023) — The first Chaudhry Ghulam Sarwar Adil Memorial All-Pakistan 02 Open volleyball Tournament, held in Dera Khalsa under the auspices of Khaksar volleyball club, concluded with great fervor. The tournament saw active participation from teams representing Punjab and Azad Kashmir, including members of the Pakistan volleyball Team.

In the final showdown, Anjum Naheem’s club Kallar Syedan Club emerged victorious, while the Pakhral Club secured the second position. The tournament’s grand finale witnessed intense matches and showcased exceptional sportsmanship.

At the tournament’s conclusion, prizes worth over 3 lakhs, including motorcycles, trophies, and cash rewards, were distributed among the winners.

Chaudhry Iftikhar Ahmed Barseh, President of the Gujjar Youth Forum Pakistan, along with Chaudhry Shabbir Gujjar, Chaudhry Javed Iqbal, and Raja Amjad Rabbani, Chairman of the Management Committee Dera Khalsa, presided over the prize distribution ceremony, applauding the athletes for their dedication and performance in the tournament.

 

گھر میں داخل ہو کر سامان کی تھوڑ پھور کرنے اور قیمتی سامان ہمراہ لے جانے پر برطانوی پلٹ شہری کی درخواست پر 08افراد کیخلاف مقدمہ درج

In response to a British citizen’s request, a case has been filed against 08 individuals for entering a house, doing damage, and carrying valuable items with them

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اکتوبر,2023)مالک مکان کی غیر موجودگی میں گھر میں داخل ہو کر سامان کی تھوڑ پھور کرنے اور قیمتی سامان ہمراہ لے جانے پر برطانوی پلٹ شہری کی درخواست پر 08افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔حق نواز سکنہ چکیالی ہر دو سموٹ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ چالیس برسوں سے برطانیہ میں مقیم ہوں۔گزشتہ روز مجھے انگلینڈ میں اطلاع ملی کہ کچھ لوگوں نے میرے گھر کے تالے توڑے اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی۔اطلاع ملنے پرمیں 27ستمبر کو واپس پاکستان آگیا۔ محمد منیر،رزاق اور 5/6نامعلوم افراد جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے میرے گھر میں گھس آئے اور قبضہ کر لیا اورپتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ محمد گلفراز اور اس کے بیٹے محمدافضال اور سبحان کے کہنے پر میرے گھر کی توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے میرے گھر سے ایل سی ڈی،کیمرے کے بکس،ڈی وی آر سسٹم،دو عدد مائیکروویوز،پانچ عدد نئے کمبل،چھوٹا ٹی وی،چار عدد پنکھے، دو عددپانی والی موٹریں،تین عدد استریاں،دو عدد گیس سلنڈرز،پانی کے دو عدد کولرز،دو عدد بڑی سرچ لائٹس و دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ چوری کر کے لے گئے

سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص سے دلی تعزیت

Condolences were paid to Raja Javed Ikhlas over death of his brother

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05،اکتوبر,2023)مسلم لیگ ن کلر سٹی کے سینیئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،مسلم لیگ ن کلر یوتھ کے صدر شیخ حسن سرائیکی،معروف کاروباری چوہدری توقیراسلم،شیخ ندیم احمد،شیخ توقیراحمد نے موہڑہ نوری جا کر سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص سے ملاقات کی اور ان کے بھائی راجہ قیصر اخلاص کی اچانک رحلت پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button