DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan police accused of looking for ways to provide relief to the wanted accused who killed the only brother of five sisters

پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کرنے والے اشتیاری ملزمان کو پولیس ریلیف دینے کے راستے تلاش کر رہی ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2023)—پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کرنے والے اشتیاری ملزمان کو پولیس ریلیف دینے کے راستے تلاش کر رہی ہے مقتول طاہر ندیم کے لواحقین نگ محمد وقاص کیانی ایڈووکیٹ کے ذریعے شکایت کی ہے کہ مقدمہ نمبر 22 /478 بجرم 302 تھانہ کلرسیداں میں گرفتار اشتہاری ملزمان کو پولیس مکمل ریلیف دے رہی ہے.واقعہ کے ایک سال بعد گرفتار ہونے والے اشتہاری ملزمان قانون سے طاقتور نکلے. پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی مقتول طاہر ندیم کے بچے بھی انصاف کے منتظر ہیں مگر پولیس ملزمان کو ریلیف دینے پر بضد ہے جو انصاف کا قتل ہے ادہر پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی صدر،ایس پی انویسٹی گیشن سمیت تین اعلی افسران تفتیش میں مصروف ہے کسی سے کوئی ذیادتی نہیں کی جائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 26, September, 2023)- The police is looking for ways to provide relief to the wanted accused who killed the only brother of five sisters. The family of murdered Tahir Nadeem has complained that the police is giving complete relief to the wanted suspects. The children of deceased Tahir Nadeem, the only brother of five sisters, are also waiting for justice, but the police is determined to give relief to the accused, which is the murder of justice. According to police sources, three senior officers including SP Saddar, SP Investigation are engaged in the investigation and action will be taken.

غیرت کے نام پر قتل ہونے والے 30 سالہ جمشید خان کے قتل کیس میں نامزد ملزم ابوذر کو گرفتار

Named accused Abuzar was arrested in the case of 30-year-old Jamshed Khan, who was killed in the name of honor

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2023)—ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر سید سبطین الحسنین کی ہدایت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ شاہد محمود نے2021میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے 30 سالہ جمشید خان کے قتل کیس میں نامزد ملزم ابوذر کو گرفتار کر لیا۔30سالہ مقتول جمشید مرید چوک کلر سیداں میں ایک بیف پلاؤ سنٹر میں بطور کک کام کرتا تھا جسے دوبیرن روڈ پر واقع اس کے رہائشی کمرے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا پولیس کے مطابق اس مقدمے میں باپ بیٹے کو ملزم نامزد کیا گیا تھا جن میں سے گزشتہ روز بیٹے ابوزر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے باپ علی نیاز کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔وقوعہ کے بعد باپ بیٹا کلر سیداں سے فرار ہو گئے تھے۔

جشن میلاد النبیﷺ کے حوالے سے 12ربیع الاول کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اجلاس منعقد ہوا

A meeting was held to maintain the peace and order situation in the processions taken out on the occasion of 12th Rabi’ul Awwal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2023)— کلر سیداں میں جشن میلاد النبیﷺ کے حوالے سے 12ربیع الاول کے موقع پر نکالے جانے والے جلوسوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تھانہ کلر سیداں میں ایس ایچ او سید سبطین الحسنین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں علماء کرام،مساجد و امام بارگاہ اور منتظمین جلوس سمیت امن کمیٹی کے ممبران اور کلر سیداں و چوکپنڈوری کی تاجر برادری نے بھی شرکت کی اور اجلاس میں عید میلاد النبی کے جلوسوں کے حوالے سے امن کمیٹی کے ارکان کی تجاویز و سفارشات کی روشنی میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر ایس ایچ او سید سبطین الحسنین نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ مذہبی رواداری کو فروغ دیں اور اتحاد المسلمین کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ امن کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،،امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے ہم تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔علماء کرام نے اس موقع پر یقین دلایا کہ وہ ماضی کی طرح اس بار بھی کلر سیداں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

قوم 21 اکتوبر کومیاں نوازشریف کا تاریخی استقبال کرے گی

The nation will give historic welcome to Nawaz Sharif on October 21

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،ستمبر,2023)— پاکستان مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی خواتین ونگ کی صدر سمیرا خالد ستی نے کہا ھیکہ قوم 21 اکتوبر کومیاں نوازشریف کا تاریخی استقبال کرکے ثابت کرے گی کہ ایک تو ماضی میں پانامہ کے نام پر ایک منظم سازش کے تحت نہ صرف ملک کے تیزی سے ترقی کرتے معاشی پہیئے کو روکا گیا بلکہ آج بھی نوازشریف ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات دلا سکتے ہیں نوازشریف کل کی طرح آج بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا ضامن ہیں ماضی میں پاکستان کے خلاف جو بین الاقوامی سازش کی گئی تھی عوام21اکتوبر کو اس سا زش کیخلاف باہرنکلیں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کی ضلعی لیگی تنظیم سے استقبالی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز خود استقبال کی تیاریوں کاجائزہ لیے رہی ھیں،راولپنڈی سے طاہرہ اورنگ زیب کی قیادت میں خواتین بڑی تعداد میں لاہور کے استقبالی پروگرام میں شرکت کو یقینی بنائیں گی۔خواتین کی ڈویژنل تنظیم کی صدر آسیہ تنولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سمجھتی ہیں ملک کو مہنگائی بجلی گیس اور پٹرول کے بھاری نرخوں سے میاں نواز شریف ہی نجات دلا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف کو اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو آج ملک ترقی کی دوڑ میں خطے کے دیگر ممالک سے آگے ہوتا اب بھی وقت ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی کا راستہ روکنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے تاکہ ملک کا ہر شہری یہ جان سکے کہ ملک کو آج کی بدحالی تک پہنچانے والے لوگ کون ہیں۔انہوں نے استقبالی تیاریوں میں سمیرا ستی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button