روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،ستمبر,2023)— آراے بازار پولیس کا ریاض آباد و گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے ریاض آبادو گردونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 78 گھروں، 24 کرایہ داروں،03 دوکانوں اور 266 اشخاص کے کوائف چیک کیے گئے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 20, September 2023)- RA Bazar Police search operation in Riaz Abad and surrounding areas, houses in the search operation, tenancy details of tenants, and checking of persons. According to the details, the RA Bazar Police conducted a search operation in Riaz Abad and its surroundings, including the local police, lady police, elite force, and other law enforcement agencies participated in the search operation. During the search operation, a total of 78 houses, and 24 tenants were found. Data of 03 shops and 266 persons were checked, SP Pothohar says that the purpose of the search operation is to identify the criminal elements, and the search operation will continue under the National Action Plan.
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن
“Rawalpindi Police Launch Full-Scale Crackdown Against Drug Dealers”
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،ستمبر,2023)— راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن،03لیڈی منشیات فروش سمیت21ملزمان گرفتار،01کلو سے زائد ہیروئن اورساڑھے 20کلوسے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزمہ شہناز بی بی سے 1300گرام ہیروئن،ملزمہ نورین بی بی سے 02کلو 30گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزمہ مہناز بی بی سے 1کلو600گرام چرس،ملزم عامر سے 01کلو400گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم صداقت سے 01کلو560گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم دانش سے 01کلو630گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم زیشان سے 01کلو480گرام چرس،ملزم حامد سے 560گرام چرس،ایئرپورٹ پولیس نے ملزم گلزار سے 01کلو400گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم شبیر احمد سے 01کلو470گرام چرس،ملزم احمر سے 500گرام چرس،روات پولیس نے ملزم تنویر سے 01کلو380گرام چرس،ملزم جاوید سے 640گرا م چرس،ملزم ریحان سے 540گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم شجاعت سے 01کلو300گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم وحید سے 550گرام چرس،ملزم شیر خان سے 510گرام چرس،ملزم گوہر سے 510گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم راحیل سے 540گرام چرس،ملزم بابر سے 520گرام چرس،صدرواہ پولیس نے ملزم شاہد سے 520گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہاہے۔
وارث خان پولیس کی کاروائی،15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار
“Waris Khan Police Arrest: Police Apprehend All Three Perpetrators of Assault on 15-Year-Old Girl”
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،ستمبر,2023)—وارث خان پولیس کی کاروائی،15سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان گرفتار۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس کو متاثرہ لڑکی کے والد نے درخواست دی کہ ملزمان جوئیل عرف صومی نے اپنے 02ساتھیوں ریمبو اور کاشف کے ساتھ ملکر اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، وارث خان پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں جوئیل عرف صومی، ریمبواورکاشف شامل ہیں،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،15ملزمان گرفتار
Rawalpindi police action against liquor suppliers and illegal weapons holders, 15 accused arrested
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،ستمبر,2023)—راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،15ملزمان گرفتار، 145 لیٹرشراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق جاتلی پولیس نے ملزم منیر سے 50لیٹر شراب،روات پولیس نے ملزم خالد سے 20لیٹر شراب،ملزم اکرم سے 15لیٹر شراب،گوجر خان پولیس نے ملزم جاوید سے 20لیٹر شراب،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم حماد سے 10لیٹر شراب،گنجمنڈی پولیس نے ملزم کاشف سے 10لیٹر شراب،سٹی پولیس نے ملزم بابر سے 10لیٹر شراب،صدر بیرونی پولیس نے ملزم علی سے 05لیٹر شراب،دھمیال پولیس نے ملزم طارق سے 05لیٹر شراب،کلر سیداں پولیس نے ملزم محبوب سے رائفل 12بور معہ ایمونشن،ملزم شاہ زیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،وارث خان پولیس نے ملزم ظہیر سے 01پستول 9mmمعہ ایمونیشن، ملزم اعجاز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم عبدالرافع سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم منیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ شراب سپلائرز اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔