کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،ستمبر,2023)— پنشن کے قوانین میں ترمیم کیخلاف منگل کے روز محکمہ مال کلر سیداں کے دفاتر بند رہے اور محکمہ مال کے آفسران اور پٹواریان نے قلم چھوڑ ہڑتال کی جس کی وجہ سے کسانوں کو مسائل کا سامنا رہا،تحصیل کلرسیداں کے تمام پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہرتال کر کے نہ صرف اپنے دفاتر بند رکھے بلکہ انہوں نے راولپنڈی جا کر مرکزی احتجاجی مظاہرے میں بھی شرکت کی اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار حضرات کے دفاتر میں بھی روزمرہ کے امور ٹھپ رہے اور سائیلین ناکام گھروں کو لوٹ گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, September 20, 2023)- The offices of the Finance Department, Kallar Syedan, remained closed on Tuesday against the amendment of the pension rules, and the officers and Patwari of the Finance Department went on a strike. Farmers have been facing problems since all Patwaris of Tehsil Kallar Syedan went on a strike and not only closed their offices but also went to Rawalpindi and participated in the main protest demonstration in addition to the offices of the Assistant Commissioner and Tehsildar. Daily affairs came to a standstill and potestors returned home unsuccessful.
ائیسکو کینٹ سرکل راولپنڈی کے ایس ای کی کھلی کچہری کے سات ماہ بعد بھی لوگوں کے گھروں کی چھتوں سے گزرتی بجلی کی لائنوں کو ہٹایا نہ جا سکا
“IESCO Cantt Circle Rawalpindi Fails to Remove Overhead Power Lines from Rooftops Despite Seven Months go past”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،ستمبر,2023)— ائیسکو کینٹ سرکل راولپنڈی کے ایس ای کی کھلی کچہری کے سات ماہ بعد بھی لوگوں کے گھروں کی چھتوں سے گزرتی بجلی کی لائنوں کو ہٹایا نہ جا سکا کھلی کچہری بھی ثمرآور ثابت نہ ہو سکی افسران کے دعوے اور وعدے جھوٹ نکلے۔ تفصیلات کے مطابق سات ماہ قبل ایس ای کینٹ سرکل کے دورہ کلرسیداں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہوسکا درجنوں بستیوں میں لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر سے بجلی کی تاریں گزر رہی ہیں ایس سی کے وعدوں اور اعلانات کے مطابق یہ تاریں سات ماہ بھی تبدیل نہ ہو سکیں اور صارفین خوف کے سائے تلے زندگیاں بسر کر رہے ہیں سیفٹی ایزرڈ کے تحت چھتوں سے گزرتی لائنوں کو تبدیل نہ کیا جا سکا اس طرح آئیسکو کے پورے ادارے نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین آئیسکو کا تعلق بھی کلرسیداں سے ہے اس کے باوجود بجلی کے متعلق مسائل حل نہیں ہو رہے۔
شہر داخلے اور تیزرفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے پر تین ٹرک ڈرائیوروں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمات درج
Cases were registered against four people including three truck drivers for entering the city and speeding and negligent driving
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،ستمبر,2023)—کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس نے پابندی کے اوقات میں اندرون شہر داخلے اور تیزرفتاری اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے پر تین ٹرک ڈرائیوروں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے، وسیم رضا ملک نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا کہ وہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ ایک ٹرک پابندی کے باوجود شہر کی جانب بڑھا اسے روکا گیا ارشاد حسین سکنہ کمبیلی آ گیا جو اسے اپنے ہمراہ لے گیا ڈرائیور عامر گجر سکنہ سکنہ مظفرآباد اور ارشاد حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اسی طرح ایک دوسرا ڈمپر بھی انتہائی غفلت اور تیزرفتاری سے آ رھا تھا اسے روک کر اس کے ڈرائیور ذیشان علی تبسم سکنہ ترنول کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ عامر رحمان نے غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک چلانے پر ڈرائیور آکاش جمیل سکنہ خانپور ہری پور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
آل ٹینکرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے ڈیزل و پٹرول کی سپلائی معطل ہونے سے روات کلر سیداں روڈ پر واقع بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول و ڈیزل کی فراہمی تعطل کا شکار رہی
Due to the suspension of diesel and petrol supply by All Tankers Association Rawalpindi, the supply of petrol and diesel to most of the petrol pumps located on Rawat Kallar Syedan Road was disrupted
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20،ستمبر,2023)—آل ٹینکرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کی جانب سے ڈیزل و پٹرول کی سپلائی معطل ہونے سے روات کلر سیداں روڈ پر واقع بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول و ڈیزل کی فراہمی تعطل کا شکار رہی اور ٹرانسپورٹروں کو پٹرول کے حصول میں بے پناہ مشکلات کا سامنا رہا اور لوگ غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں سے مہنگے داموں پٹرول حاصل کرتے رہے۔آل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مال برداری میں اضافے اور وائٹ آئل پائپ لائن کی ترسیل میں موجودہ کوٹے کو 30فیصد سے بڑھا کر 65فیصدکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایسوسی ایشن پرانی گاڑیوں کے ذریعے پٹرول کی ترسیل کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کر رہی ہے۔