DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “CIA Police Seize Three Stolen Vehicles Following Suspect Identification in Kallar Syedan”

سی آئی اے پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر تھانہ کلر سیداں کی حدود سے تین عدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،ستمبر,2023)—سی آئی اے پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر تھانہ کلر سیداں کی حدود سے تین عدد مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی ہیں۔سی آئی اے پولیس کی زیرحراست ملزمان نیئر علی اور اویس رشید نے دوران تفتیش انکشاف کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں قید حمزہ علی کیساتھ مل کر جیپ نسان،آلٹو وی ایکس آر اور مہران کار جو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تھیں کو کلر سیداں شاہ باغ جاگیر حسین کے سامنے پارکنگ میں کھڑی ہیں جس پر پولیس نے مسروقہ گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔ملزمان کے مطابق ملزم حمزہ علی نے ایک مہران گاڑی جسے جون کے وسط میں کھنہ کے علاقہ سے چوری کیا گیا تھا کے کافی پارٹس،دروازے،ٹائرز اور سیٹیں وغیر اکھاڑ کر فروخت کر دی تھیں جس کا اب صرف فریم اور انجن بقایا ہے۔ادہرکلر سیداں پولیس نے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم محبوب حسین اور شاہزیب کی نشاندہی پر ایک عدد پسٹل بمعہ 4ضرب روند اور رپیٹر 12بور بمعہ2ضرب روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, September 19, 2023)- CIA police have recovered three stolen vehicles from the limits of Kallar Syedan police station. The accused are in the custody of CIA police. Nayar Ali and Owais Rasheed revealed during the investigation that together with Hamza Ali, who was incarcerated in Adiala Jail, the Jeep Nissan, Alto VXR, and Mehran car which were stolen from different areas of Islamabad were kept in Shah Bagh in front of Jagir Hussain. The stolen vehicles are standing in front of the parking lot, where the police seized the stolen vehicles. According to the accused, the accused Hamza Ali stole a Mehran vehicle which was stolen from Khanna area in the middle of June. They had sold it, of which only the frame and the engine are left. Kallar Syedan police, on the identification of accused Mahboob Hussain and Shahzeb in a case of murder, recovered a pistol with 4 rounds and a 12-bore repeater with 2 rounds in separate cases have been recorded.

کلرسیداں میں سرکاری سرپرستی میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج،عام مسافر گاڑیوں نے ائیر کنڈیشنڈ کوسٹر سے بھی زائد کرائے مقرر کر لیئے

Government-sponsored transport mafia rule in Kallar Syedan, normal passenger vehicles set fares higher than air-conditioned coasters

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،ستمبر,2023)—کلرسیداں میں سرکاری سرپرستی میں ٹرانسپورٹ مافیا کا راج،عام مسافر گاڑیوں نے ائیر کنڈیشنڈ کوسٹر سے بھی زائد کرائے مقرر کر لیئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور ان کا سارا ماتحت عملہ ٹرانسپورٹ مافیاز کا مکمل سرپرست اور سہولت کار بن گئے اے سی کوسٹر سروس نے کلرسیداں سے راجہ بازار کرایوں میں دس روپے کا اضافہ کرتے ہوئے کم از کم کرایہ 50 روپے مقرر کیا ہے کلر سے روات کا کرایہ 100 روپے سواں 130 اور راجہ بازار راولپنڈی کا نیا کرایہ 180 روپے مقرر کیا ہے بیشتر گاڑیوں میں اے سی نہیں چلایا جاتا اور مسافروں کی بھی اوورلوڈنگ کی جاتی ہے دوسری جانب کلرسیداں سے سواں کیمپ،ضلع کچہری،صدر راولپنڈی، فیض آباد پنڈورہ چونگی اور پیرودھائی جنرل بس اسٹینڈ کے درمیان چلنے والی سینکڑوں ٹویوٹا ویگن سروس کسی کرائے نامہ کو خاطر میں نہیں لاتی اس کا عملہ اپنا کرایہ اپنی مرضی سے مقرر کرتا ہے جو اے سی کوسٹر سے بھی کہیں ذیادہ ہوتا ہے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اور اسلام آباد اور ان کے ماتحت عملہ اس مافیاز کا مکمل سہولت کار بن کر ان کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کرتا ان گاڑیوں کا عملہ سارا دن مسافر کو رسوا کرتا ہے گاڑیوں سے اتار کر بیعزت کرتا ہے مگر کوئی بھی حکومتی ادارہ اس مافیا کے خلاف حرکت میں نہیں آتا یہی وجہ ہے کہ ان گاڑیوں کے پاس کوئی کرایہ نامہ بھی نہیں ہوتا اور یہ لوگ عام گاڑیوں میں بھی اے سی کوسٹر سے ذیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔

ملک میں مہنگائی غربت بے روزگاری بجلی گیس کے نرخوں میں بھاری اضافے کی وجہ ہماری بیوروکریسی ہے

The reason for the huge increase in inflation, poverty, unemployment, electricity and gas rates in the country is our bureaucracy

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،ستمبر,2023)—نوجوان سیاسی سماجی رہنما محمد عثمان ریاض نے کہا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی غربت بے روزگاری بجلی گیس کے نرخوں میں بھاری اضافے کی وجہ ہماری بیوروکریسی اور وہ لوگ ہیں جنہوں نے برسوں اس ملک پر حکومت کی اور عوام کے لیئے مشکلات کو جنم دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا بڑی آبادی اور ایٹمی قوت کا حامل ملک آج اپنے لوگوں کو آٹا چینی دودھ بجلی گیس خوراک صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح سے ناکام ہے جن لوگوں خاندانوں اور آمروں نے برسوں حکومتیں کیں وہی سب آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں جن کی نااہلی اور نالائقیوں کی آج 23 کروڑ عوام سزا بھگت رہی ہے اب بھی وقت ہے کہ قوم ان بہروپیوں سے اظہار لاتعلقی کرے ورنہ یہ ہمارے بچوں کی زندگیاں بھی جہنم بنا ڈالیں گے۔

کلرسیداں اور روات میں مقامی لوگوں نے بکرا چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Local people caught the goat thieves red-handed

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،ستمبر,2023)—کلرسیداں اور روات میں مقامی لوگوں نے بکرا چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور خاصی دھنائی کے بعد پولیس کی تحویل میں دے دیا پہلا واقعہ گاؤں ستھوانی میں پیش آیا جہاں کے نوجوانوں نے صورتحال کے پیش نذر مختلف مقامات پر نوجوان متعین کر رکھے ہیں جنہوں نے دن دیہاڑے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پہلے ان کی خوب دھنائی کی اور پھر انہیں مزید کاروائی کے لیئے کلرسیداں پولیس کے سپرد کردیا دوسراواقعہ روات کے گاوں تخت پڑی میں پیش آیا جہاں مقامی لوگوں نے بکرا چور کو پکڑ کر پہلے اس کی مرمت کی پھر اسے روات پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button