DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Four criminals wanted in murder case arrested by Kallar police

قتل کے مقدمہ میں مطلوب 04 اشتہاری مجرمان گرفتار

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،ستمبر,2023)—کلر سیداں پولیس کی موثر کاروائی،ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین کی ترتیب کردہ ٹیم نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 04 اشتہاری مجرمان گرفتار کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں ساجد، روحیل، زریاب حسین اور طالب حسین شامل ہیں۔ اشتہاری مجرمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے طاہر ندیم کو قتل کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2022 میں درج کیا گیا تھا،واقعہ میں ملوث اشتہاری مجرمان کے بقیہ ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 16, September 2023)- Effective action of Kallar Syedan police, the team organized by SHO Sub-Inspector Sabtain Al Husnain arrested 04 wanted criminals in the case of murder. The arrested accused include Sajid, Rohail, Zaryab Hussain, and Talib Hussain. The wanted criminals had shot and killed Tahir Nadeem due to a previous grudge. A case of the incident was registered in September 2022, and the remaining accomplices of the criminals involved in the incident will also be arrested, according to the police.

پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں کے زیر اہتمام بیلٹ ٹیسٹ کی تقریب

“Pervaiz Shautokan Karate Club Conducts Belt test

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،ستمبر,2023)— پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں کے زیر اہتمام بیلٹ ٹیسٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں امیدوار حلقہ پی پی 7 شیخ وسیم اکرم مہمان خصوصی تھیبیلٹ ٹیسٹ میں پرویز کراٹے کلب، یونیک ماڈل سکول شاہ باغ، کمال ماڈل سکول چوکپنڈوڑی اور دی ہوپ سکول کلر سیداں کے 100سے زائد طلبہ طالبات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی شیخ وسیم اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں کراٹے کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ دوردراز کے دیہی علاقوں میں بھی کراٹے کا ٹیلنٹ موجود ہے۔

کشمالہ احمد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کی

Kashmala Ahmed secured the first position in the Intermediate Part 2 Annual Examinations

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،ستمبر,2023)—پنجاب کالج کلرسیداں کی طالبہ کشمالہ احمد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات میں 1100 میں سے 1001 نمبر حاصل کر کے تحصیل کلرسیداں کے تمام تعلیمی اداروں میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔

حیدر علی راجہ نے انگلینڈ کی دی مونسفورٹ یونیورسٹی سے سائبر ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی

Hyder Ali Raja achieves Master’s degree in Cyber Technology from The Monsfort University

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،ستمبر,2023)—پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر راجہ ارفاد احمد قمر کے بھائی حیدر علی راجہ نے انگلینڈ کی دی مونسفورٹ یونیورسٹی سے سائبر ٹیکنالوجی میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے ان کا تعلق گاؤں پنڈوری بنگیال سے ہے۔

محفل صدائے حسان و شان صدیق اکبر ؓکی تقریب 17 ستمبر جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے

Mahfil Saday Hassan Wa Shan Siddique Akbar is being held on September 17 at Jamia Masjid Siddique Akbar Mohalla Akbari Choa Khalsa

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،ستمبر,2023)—محفل صدائے حسان و شان صدیق اکبر ؓکی تقریب 17 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآخالصہ میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس سے پیرزادہ احمد رضا عاقب مصطفائی،سید حامد علی شاہ،احسان الحق نظامی،حافظ محمد عظیم،عبدالشکور نقشبندی،مدثر معین،ثاقب حمید نقشبندی،عقیل عابد وارثی خطاب کریں گے۔

حافظ حمداللہ پر مستونگ میں خودکش حملے کی شدید مذمت

Strong condemnation of suicide attack on Hafiz Hamdullah

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،ستمبر,2023)—مسلم لیگ ن کلرسٹی کے نائب صدر شیخ توقیراحمد نے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ پر مستونگ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور اور اس کے سہولت کار اسلام کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔یہ انسانیت کا قتل عام کر رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں حافظ حمداللہ و دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔

سوئیں چیمیاں میں محمد شامیر چیمہ انتقال کر گئے

Muhammad Shamir Cheema passed away in Suin Cheemian

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16،ستمبر,2023)—مقامی کاروباری محمد عندلیب چیمہ کے والد محمد شامیر چیمہ حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔نمازہ جنازہ سوئیں چیمیاں میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی افتخار احمد وارثی، چوہدری اعظم پرویز، انجم وارثی،راجہ ظفر محمود، مسعوداحمدبھٹی،ملک فیاض سندھو،کامران عزیز ایڈووکیٹ،راحت محمود کیانی، چوہدری شاہد گجر،سیٹھ عبدالرووف بٹ،شیخ ذوالفقار،راجہ مسعود،سردار صلاح الدین احمد،عاطف اعجاز بٹ,جاوید کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button