DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Rented land cruiser found to be tempered in a police check

رینٹ پر لائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی لینڈ کروزر گاڑی ٹمپرڈ نکلی

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،ستمبر,2023)—رینٹ پر لائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی لینڈ کروزر گاڑی ٹمپرڈ نکلی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے فورنزک سائنس لیبارٹری اسلام آباد سے رپورٹ موصول ہونے پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں سب انسپکٹر سبطین الحسنین پولیس نفری کے ہمراہ پولیس گشت پر تھے کہ اس دوران ایک گاڑی لینڈ کروزر ٹویوٹا جس کو ڈرائیور اویس سکنہ پلالہ ملاح خان (کلر سیداں) چلا رہا تھا کی دوران چیکنگ و پڑتال کوئی ملکیتی ثبوت پیش نہ کر سکا جسے مشکوک جانتے ہوئے زیر دفعہ 550ض ف بند احاطہ تھانہ کر دیا گیا اور بعد ازاں گاڑی بالا کی فورنزک لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوایاگیا۔موصولہ رپورٹ کے مطابق لینڈ کروزر چیسز نمبر کی کیمیائی ٹریٹمنٹ سے بات سامنے آئی ہے کہ ٹکرے کو ہٹانے کے بعد ہینڈ پینٹ کی مدد سے چیسز کی جگہ لوہے کا ایک الگ ٹکرا لگایا گیا تھا جس کے نیچے سے چیسز کی وضاحت کی گئی تھی اور چیسز کا فریم بھی کاٹا گیا تھا جو ویلڈشدہ تھا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan, September 10, 2023—A Land Cruiser vehicle with a value in the millions Rps has been seized and placed under investigation after a report was received by police from the Forensic Science Laboratory in Islamabad. SHO, Inspector Sabtain-ul-Hassan, accompanied by a police team, was conducting routine patrols when they stopped a Toyota Land Cruiser being driven by Owais of Palalla Mullah Khan for a check and search.

During the inspection, no ownership documents could be produced, leading to suspicions. Subsequently, the vehicle was impounded under Section 550 of the Criminal Procedure Code, and later, it was sent to a forensic laboratory in Islamabad for a thorough examination.

According to the received report, chemical treatment of the Land Cruiser’s chassis number revealed signs of tampering. After removing the paint layer, a separate metal plate with a different chassis number was discovered beneath it. The report also indicated that the frame had been altered, suggesting possible foul play. Police have filed a case and initiated an investigation into the matter.

This incident has raised questions about the vehicle’s history and the possibility of it being involved in illicit activities. The police are determined to uncover the truth behind this Land Cruiser’s questionable alterations.

موہڑہ لنگڑیال چوآ خالصہ میں مسجد النور والنور قرآن اکیڈمی کی افتتاحی تقریب

Inauguration ceremony of Masjid Al-Noor and Noor Quran Academy in Mohra Langriyal Choa Khalsa

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،ستمبر,2023)—موہڑہ لنگڑیال چوآ خالصہ میں مسجد النور والنور قرآن اکیڈمی کی افتتاحی تقریب آج بروزاتوار دن ڈیڑھ بجے منعقد ہو رہی ہے جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی عبد الرشید خصوصی خطاب کریں گےمسجد النور اکیڈمی کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کے مطابق افتتاحی تقریب کے بعد باقاعدہ دینی تعلیم کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا النور مسجد واکیڈمی جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کی آٹھویں برانچ ھےیادرھے مولانا احسان اللہ چکیالوی کے زیر انتظام تحصیل کلرسیداں میں درجنوں مکاتب قرآنیہ اور مدارس دینیہ دینی و عصری علوم کی معیاری تعلیم دینے میں شب وروز مصروف عمل ھیں گزشتہ برس انہی کے زیر انتظام چھ کنال اراضی پر زیرتعمیرکلرسیداں شہر میں جامع مسجد ربانی وجامعہ دارالعلوم ربانیہ کا افتتاح وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے کیا تھا۔

محکمہ جنگلات نے لکڑی سے لدے ٹرک کے خلاف کسی بھی کاروائی میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی اور پوری کوشش کی کہ کسی طرح پولیس لین دین کرکے لکڑی سے لدے ٹرک کو چھوڑ دے

The forest department did not show any seriousness in taking any action against the truck loaded with wood and tried its best to somehow get the police to release the truck loaded with wood

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،ستمبر,2023)—کلرسیداں اور کہوٹہ سرکل میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور اسمگلنگ جا مذمون دھندہ محکمہ جنگلات کی مکمل سرپرستی اور رہنمائی میں جاری ہے جس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ کہوٹہ پولیس نے لکڑی سے لدے ٹرک کو رات کو قابو کر کے محکمہ جنگلات کو مطلع کردیا تمام کنزرویٹو،ایس ڈی ایف اوز، او،ایف او سمیت اعلی حکام کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا مگر محکمہ جنگلات کا کوئی بھی افسر اور اہلکار ٹس سے مس نہ ہوا اور چوبیس گھنٹوں بعد بھی محکمہ جنگلات نے لکڑی سے لدے ٹرک کے خلاف کسی بھی کاروائی میں کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی اور پوری کوشش کی کہ کسی طرح پولیس لین دین کرکے لکڑی سے لدے ٹرک کو چھوڑ دے مقامی حلقوں نے محکمہ جنگلات کت رویئے کو شدید مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعلی محسن علی نقوی،صوبائی وزیر جنگلات کمشنر راولپنڈی سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جن کی نگرانی میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔

پولیس نے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 1890گرام چرس برآمد کر لی

The police recovered a total of 1890 grams of hashish from the possession of two drug dealers

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،ستمبر,2023)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر 1890گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم عمیر افتخار کے قبضہ سے 1350گرام جبکہ شرافت حسین کے قبضے سے 540 گرام چرس برآمد کر لے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔دریں اثناء تھانہ کلر سیداں پولیس نے قتل کے مقدمے میں مجرمان اشتہاری محبوب حسین اور اس کے بیٹے علی اکبر کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ چھ ماہ قبل کلر سیداں کے نواحی علاقہ ممیام میں راستے کے تنازع پر ملزم محبوب اور اس کے کزن غضنفر علی کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی کہ وقوعہ کے روز ملزم محبوب حسین نے فائرنگ شروع کر دی جس سے غضنفر علی زخمی ہو گیا تھا جبکہ اس دوران بیچ بچاؤ کرواتے ہوئے ان کا قریبی رشتہ دار یاسر محمود گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

نعمان شوکت چوہان کی تقریب مہندی گزشتہ شب گاؤں بروٹہ میں ہوئی

Noman Shaukat Chohan Mehndi ceremony held in Baroota village

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،ستمبر,2023)—بروٹہ کے چوہدری شوکت علی چوہان کے فرزند نعمان شوکت چوہان کی تقریب مہندی گزشتہ شب گاؤں بروٹہ میں ہوئی جس میں دولھا نعمان شوکت چوہان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی

الحاج اسلم بانی اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کے وطن لوٹ آئے

Al-Hajj Aslam Bani returned home with his wife after performing Umrah

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،ستمبر,2023)—بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج اسلم بانی اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کے وطن لوٹ آئے۔

معروف جیولرز ملک محمد آزاد کا جواں سالہ بیٹا عبدالرحمان آزاد چوآ کارپٹ روڈ پر موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا

Abdul Rahman Azad, the young son of renowned jeweler Malik Muhammad Azad, died in a motorcycle accident on Choa Carpet Road

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،ستمبر,2023)—کلرسیداں کے معروف جیولرز ملک محمد آزاد کا جواں سالہ بیٹا عبدالرحمان آزاد چوآ کارپٹ روڈ پر موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔چند ایام قبل یہ دوکان بند کرکے موٹرسائیکل پر گھر جا رھا تھا کہ چوآروڈ پر نو تعمیر کارپٹ روڈ پر موٹرسائیکل راہگیر سے ٹکرا گیا جس سے تین افراد زخمی ہوئے تھے رحمان ازاد تین ایام بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button