DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Grand opening ceremony of Gakhar Plaza in Doberan Kallan by Pir Sultan Ul Arifeen Siddiqui of Nerian Sharif

کلر سیداں: پیر سلطان العارفین صدیقی آف نیریاں شریف کے ہاتھوںدوبیرن کلاں میں گکھڑپلازا کی شاندار افتتاحی تقریب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 09ستمبر 2023) –  پیر سلطان العارفین کی موجودگی میں مرکزی بازار دوبیرن کلاں میں عبدالعزیز مارکیٹ میں گکھڑ پلازہ کی شاندار افتتاحی تقریب ہوئی۔ پیر سلطان العارفین نیریاں شریف کے ایک قابل احترام روحانی پیشوا ہیں۔ یہ تقریب جوش و خروش اور توقعات سے بھرپور تھی کیونکہ کمیونٹی کے اراکین اور معززین اس نئے تجارتی مرکز کی نقاب کشائی کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمع تھے۔ یہ پلازہ ساؤتھ ہال لندن کے مرزا لیاقت کی معروف شخصیت کی ملکیت ہے۔
پیر سلطان العارفین صدیقی، جو اپنی روحانی رہنمائی اور انسان دوستی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کمیونٹی کے اندر اتحاد، ترقی اور خوشحالی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور منصوبے کی کامیابی کی دعا کی۔
گکھڑ پلازہ، ایک جدید تجارتی کمپلیکس، مقامی کاروباری منظرنامے میں ایک اہم اضافہ ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ اس کی جدید ترین سہولیات اور دکانوں کی متنوع رینج سے توقع کی جاتی ہے کہ دوبیرن کلاں اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو سہولت اور معاشی مواقع فراہم ہوں گے۔
افتتاحی تقریب کے دوران، پیر سلطان العارفین صدیقی نے پائیدار ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایسے اقدامات کی حمایت کریں جو خطے کی ترقی اور بہبود میں معاون ہوں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 7, 2023) – A momentous occasion marked the grand opening ceremony of Gakhar Plaza at Abdul Aziz Market in main bazaar Doberan Kallan, graced by the presence of Pir Sultan Ul Arifeen Siddiqui, a revered spiritual leader from Nerian Sharif. The event was filled with enthusiasm and anticipation as community members and dignitaries gathered to witness the unveiling of this new commercial landmark. The plaza is owned by Mirza Liaqut of Southall London and well-known personality in England.

Pir Sultan Ul Arifeen Siddiqui, known for his spiritual guidance and philanthropic endeavors, led the inauguration ceremony with grace and wisdom. He imparted his blessings upon the venture, highlighting the importance of unity, progress, and prosperity within the community.

Gakhar Plaza, a modern commercial complex, promises to be a significant addition to the local business landscape. Its state-of-the-art facilities and diverse range of shops are expected to provide convenience and economic opportunities to the residents of Doberan Kallan and surrounding areas.

During the opening ceremony, Pir Sultan Ul Arifeen Siddiqui emphasized the significance of sustainable development and encouraged the community to support such initiatives that contribute to the region’s growth and welfare.

Local leaders, business owners, and residents expressed their gratitude for Pir Sultan Ul Arifeen Siddiqui’s presence and blessings at the event, considering it a moment of great spiritual significance. The ceremony concluded with a sense of hope and optimism for the future prospects of Gakhar Plaza and the overall well-being of the community.

پولیس نے دوران چیکنگ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا

Police recovered the stolen motorcycle during checking and registered a case

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،ستمبر,2023)—کلر سیداں پولیس نے دوران چیکنگ مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔کلر سیداں پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ ایک موٹر سائیکل بدوں نمبرکو مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو دریافت پر موٹر سائیکل سوار نے اپنا نام و پتہ ثاقب نواز سکنہ جسوالہ بتایا۔موٹر سائیکل کی بذریعہ ای پولیس پوسٹ چیک کرنے پر مقدمہ نمبر 381/22مورخہ 8مئی 2022بجرم 381اے ت پ تھانہ کینٹ راولپنڈی میں مسروقہ پایا گیا جسے فوری طور پر قبضہ میں لے کر ملزم ثاقب کو بطور وجہ ثبوت بذریعہ فرد قبضہ پولیس لے کر تکمیل فرد ہوئی۔ملزم ثاقب نواز نے سرقہ شدہ موٹر سائیکل اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم بالا کا مرتکب ہوا،دریں اثناء نئی آبادی دھمالی میں نامعلوم ملزمان نے بجلی کے 25کے وی ٹرانسفارمر کو چوری کر لیا پولیس نے مقدمات درج کر لیئے۔

بنک چوک کنوہا میں ایک شخص نے غیر قانونی پٹرول ایجنسی کھول رکھی

A man opened an illegal petrol agency in Bank Chauk Kanoha is arrsted

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،ستمبر,2023)— کلر سیداں پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ بنک چوک کنوہا میں ایک شخص نے غیر قانونی پٹرول ایجنسی کھول رکھی ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور مین چوک میں رمضان یونس سکنہ سیریاں مانسہرہ پٹرول کی فروخت غیر قانونی طور کر رہا تھا کو قابو کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against a person for threatening to kill

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،ستمبر,2023)—جوڈیشل کمپلیکس کلرسیداں کے مین گیٹ پرچیکنگ کے دوران پولیس ملازمین کیساتھ ہاتھا پائی کرنے، سرکاری شرٹ کے بٹن توڑنے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ہیڈ کانسٹیبل عدیل خالد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس کے مین گیٹ پر سکیورٹی چیکنگ کیلئے موجود تھا کہ اس موقع پر ایک نوجوان جو کالے کپڑوں میں ملبوس تھا اور جس کی شناخت راشد حسین سکنہ سموٹ کے نام سے ہوئی مین گیٹ کے ذریعے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور قریب ہی کھڑے چند لوگوں کو دیکھ کر اشتعال میں آ گیا اور کہا کہ ہم نے اس سے قبل بھی قتل کئے ہوئے ہیں اور آپ کو بھی جان سے مار دونگا اور حملہ آور ہو گیا اور چیکنگ کرانے سے انکاری ہو گیا اور مزاحمت کی وجہ سے سرکاری شرٹ کے دو بٹن بھی ٹوٹ گئے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

کلرسیداں دھانگلی سڑک کی کارپٹ تعمیر و توسیع کے ساتھ ہی ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ

Along with the carpet construction and expansion of the Kallar Syedan Dhuangali road, there has been an extraordinary increase in traffic accidents

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،ستمبر,2023)—کلرسیداں دھانگلی سڑک کی کارپٹ تعمیر و توسیع کے ساتھ ہی ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ،زیروکلومیٹر پر کارپٹ تعمیر کے بعد تیز رفتار موٹرسائیکل سواروں کے تصادم میں 9 نوجوان زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ادہر جمعہ کے روز ایک نجی سکول کے طلبہ نے بھی کارپٹ روڈ کو بطور موٹرسائیکل پارکنگ ایریا میں بدل کر ازادکشمیر تک کی امدورفت کو بار بار معطل کیا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

راجہ شاہد محمود عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن لوٹ آئے

Raja Shahid Mehmood returned home after performing Umrah

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،ستمبر,2023)—انجمن پٹواریاں پاکستان کے مرکزی نائب صدر راجہ شاہد محمود عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن لوٹ آئے۔عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری غالب حسین، چوہدری صداقت حسین،راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین، مسعوداحمدبھٹی،چوہدری عثمان وارڑیچ ودیگر نے انکی رہائشگاہ ماوادھمیال بھلاکھر جاکر انہیں مبارکباد دی۔

سابق کونسلر داجہ رحمت اللہ انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈیرہ خالصہ میں ادا کی گئی

Former councilor Raja Rahmatullah passed away in Dera Khalsa

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09،ستمبر,2023)— سابق کونسلر داجہ رحمت اللہ انتقال کر گئے نمازجنازہ ڈیرہ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں آزادکشمیر کے وزیر راجہ محمد صدیق،سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،زبیر کیانی،طارق یاسین کیانی،ظفر عباس مغل،سید مداح حسین شاہ،خاکسار مخدوم حسین،عبدالکریم ناز،ماسٹر عبدالمجید،مرزا جاوید اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button