DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Inauguration ceremony held by Murree arts council for 3d Kohsar cinema and museum of arts gallery

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،ستمبر,2023ء)— سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز ملک نے کہا ہے کہ تھری ڈی سینما مری کے سیاحتی مقام میں بہترین تفریح مہیا کرے گا اور6 سال کے بعد اس سینما کو دوبارہ سے فعال کیا گیا ہے مری کا تھری ڈی سنی سینما 300 نشستوں پر مشتمل ہے اور سہولیات کے اعتبار سے یہ پاکستان کا جدید ترین سینما ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مری آرٹس کونسل تھری ڈی کوہسار سینما اور میوزیم و آرٹ گیلری کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر فنکاروں اور آرٹسٹوں کے علاوہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس ڈاکٹر سید بلال حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل محمد شکور بھی موجود تھے اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ اس سینما کا باقاعدہ آغاز کرنا مری کے عوام کا پرانا مطالبہ تھا جو کہ آج پورا کر دیا گیا ہے اور اس سینما میں ویک اینڈ پر تین شو اور روزانہ2 شو دکھائے جائیں گے انہوںنے کہا کہ پرائیویٹ و کمرشل تھیٹرز میں فحاشی و عریانی اور ذو معنی جملوں پر سخت ایکشن جاری ہے اور یہ کاروائی عوامی شکایات پر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فنکاروں اور ڈرامہ رائیٹرز کی مشاورت سے ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کی جا رہی ہیں اور اس کا مقصد عوام کو ایسی تفریح فراہم کرنا ہے جس سے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ محظوظ ہو سکیںانہوںنے کہا کہ میوزیم و آرٹ گیلری سے مری کے فنکاروں اور آرٹسٹوں کو اپنے فن کے اظہار کا موقع ملے گا اور مری سیاحتی مقام ہونے کے علاوہ اپنی ایک پوری تاریخ رکھتا ہے جس کو میوزیم میں محفوظ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مری میں سیاحت کے ساتھ مثبت تفریح اور آرٹ و کلچر کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں اور ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو یہاں صاف ستھری تفریح فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مری کے میوزیم میں مزید نوادرات کا اضافہ کر رہے ہیں اور آرٹس کونسل میں قائم ہونے والے میوزیم کو مری اور پوٹھوہار کی تاریخ کا مرکز بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میوزیم میں گندھارا آرٹ و کرافٹ کی نادر و نایاب اشیاء کا بھی اضافہ کیا جائے گا

Rawat(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 10, 2023)— Punjab Secretary Information and Culture Ali Nawaz Malik on Friday inaugurated the 3D Kohsar Cine Cinema and Museum and Art Gallery at the Murree Arts Council, reviving the cinema industry in the hill station after six years.

Apart from artists, Executive Director Punjab Council of Arts Dr Syed Bilal Haider, Director Rawalpindi Arts Council Waqar Ahmed, and Deputy Director Murree Arts Council Mohammad Shakoor were also present on the occasion.

Talking to the media, Secretary of Information and Culture Punjab Ali Nawaz Malik said that 3D cinema will provide the best entertainment in the tourist destination of Murree.

He said that Murree’s 3D Cine Cinema has 300 seats and it is the most modern cinema in Pakistan in terms of facilities. He said the regular opening of this cinema was an old demand of the people of Murree, which has been fulfilled today and three shows will be held on weekends and two daily in this cinema.

ائیسکو سب ڈویژن روات کا اہلکار گلفراز حسین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

Gulfraz Hussain, an official of IESCO sub division Rawat, died due to electrocution

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,10،ستمبر,2023)—روات کے قریب بجلی کی مرمت کے کام میں مصروف ائیسکو سب ڈویژن روات کا اہلکار گلفراز حسین گیارہ ہزاف کے وی کی مین لائن سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جب کہ اس کا ساتھی اہلکار محمد افراز شدید زخمی ہو گیا اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے گلفراز حسین کو گاؤں جاوا میں سپرد خاک کر دیا گیا

Show More

Related Articles

Back to top button