DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Lahore High Court Rawalpindi Bench Suspends Orders for Transfers in Secretary’s Offices’ Districts, Summons Parties on September 19”

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے سیکرٹریز یوسز کے دوردراز کے اضلاع میں تبادلوں کے احکامات معطل کرتے ہوئے فریقین کو 19 ستمبر کو طلب کر لیا

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،ستمبر,2023)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ راولپنڈی کے جسٹس شاہد جمیل خان نے سیکرٹریز یوسز کے دوردراز کے اضلاع میں تبادلوں کے احکامات معطل کرتے ہوئے فریقین کو 19 ستمبر کو طلب کر لیا۔کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایک مقامی حکومت سے سیکرٹریز یوسیز کو ضلع اور ڈویژن سے باہر دوسری مقامی حکومت میں منتقل کر دیا گیا مقامی حکومتوں میں مقامی نمائندوں کی عدم موجودگی میں ایڈمنسٹریٹر کو صرف روزمرہ کے معاملات میں شرکت کرنا ہوتی ہے اور ایک مقامی حکومت سے ان کے ضلع اور ڈویژن سے باہر دوسری لوکل گورنمنٹ میں تعیناتی اور تبادلے کا کوئی بھی حکم قانون کی روح کے خلاف ہے۔سپریم کورٹ 2013 میں اس طرح کے کیس میں اپنا فیصلہ دے چکی ہے جس پر عدالت نے تبادلے اگلی سماعت تک معطل کرتے ہوئے فریقین کو نئی فہرست کے ساتھ 19 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ادہر صدر آل پنجاب سیکرٹریز یوسی ایسوسی ایشن پنجاب(ایسپا)سردار عبدالعزیز خان چانڈیو نے صوبہ بھر میں جاری سیکرٹریز یوسیز کی ہڑتال کے فوری خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے لو پیڈ ملازمین کے آوٹ آف ڈسٹرکٹ ارڈرز معطل کر دیئے ہیں۔ لہذہ جاری ہڑتال کو ختم کیا جاتا ہے تمام سیکریٹریز اپنے اپنے فرائض نئے جذبے کے ساتھ سر انجام دیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 8, 2023)—Justice Shahid Jamil Khan of the Rawalpindi Bench of Lahore High Court has issued an order suspending the transfers of officials in the Secretary’s Offices’ districts, summoning parties involved for a hearing on September 19.

Advocate Kashif Ali Malik informed the court that the Secretary’s Offices had been transferred from one local government to another by a local government, where local representatives are absent. According to the advocate, administrators are only involved in day-to-day affairs in the absence of local representatives, and any orders for appointments and transfers from one local government to another go against the spirit of the law.

The Supreme Court had previously issued a verdict in such cases in 2013, leading the court to suspend the transfers and summon the parties involved for a new hearing on September 19.

Meanwhile, Sardar Abdul Aziz Khan Chandio, the President of All Punjab Secretaries’ Association (ASPA), announced an immediate end to the province-wide strike of Secretary’s Offices’ employees. In a press release, he stated that the Rawalpindi Bench of Lahore High Court had suspended the out-of-district orders for field officers. As a result, all secretaries are instructed to resume their duties in their respective offices with their new assignments.

احمد جہانزیب ملک کی سربراہی میں ایک وفد نے اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات

A delegation headed by Ahmad Jahanzeb Malik met caretaker Prime Minister Anwar Ul Haq Kakar in Islamabad

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،ستمبر,2023)—کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاروباری احمد جہانزیب ملک کی سربراہی میں ایک وفد نے اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی اور ملک کی معیشیت کی بحالی کے لیئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ احمد جہانزیب ملک ایک کاروباری ادارے کے سربراہ ہیں ان کا تعلق کلرسیداں کی یوسی سموٹ سے ہے اور یہ پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کے فرزند ہیں۔

دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مالیت کی چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد

Two brothers arrested in Chauk Pindori in possession of hashish and liquor bottles

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،ستمبر,2023)—کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر رخسار تعلیم نے چوکپنڈوری میں کارروائی کرتے ہوئے دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مالیت کی چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ایس ایچ او سب انسپکٹر سبطین الحسنین کی ہدایت پر رخسار تعلیم چوکپنڈوری کے علاقے میں رات کو معمول کی گشت پر تھے کہ انہیں مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چوکپنڈوری شہر میں دو بھائی جن کے پاس شراب کی بوتلیں اور بھاری مالیت کی چرس موجود ہے جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور منشیات فروشوں کو قابو کر کے ان کی تلاشی کے دوران عمیر علی کے قبضے سے 15بوتل شراب اور رائفل 12بور آٹو میٹک جبکہ اس کے بھائی ذیشان علی کے قبضے سے 1210گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے گئے۔

زرعی ادویات کے سٹور میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں منتقل ہو گیا۔

A fire in an agricultural medicine store left lakhs of goods burnt and reduced to ashes

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،ستمبر,2023)—کلرسیداں شہر میں زرعی ادویات کے سٹور میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں منتقل ہو گیا۔گزشتہ روز چوہدری ذوالفقار بھٹو کے زرعی سٹور کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی پڑوسیوں کے بتانے پر نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ تو بجھا دی مگر اس دوران سٹور کے اندر موجود سات لاکھ روپے مالیت کی زرعی ادویات اور کھاد جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے بجلی کا میٹر بھی جل گیا خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ شرکٹ سے لگی۔

سفیر ایمبولینس کے انجن میں کچرا ڈال کر اس کا انجن تباہ کر دیا گیا

The engine of the Safeer Ambulance was destroyed by throwing garbage into its engine

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,08،ستمبر,2023)—حسد اور انسان دشمنی کا مظاہرہ گزشتہ تین برس سے نادار افراد کے لیئے دن رات مفت اے سی ایمبولینس گاڑی کی سہولت مہیا کرنے والی سفیر ایمبولینس کے انجن میں کچرا ڈال کر اس کا انجن تباہ کر دیا گیا۔ مقامی صحافی اور پریس کلب کلرسیداں کے وائس چیئرمین دلنواز فیصل خان نے اپنے والد مرحوم محمد سفیر کے نام پر مفت ایسی ایمبولینس کی سہولت شروع کر رکھی تھی جو کامیابی کے ساتھ مستحقین کی خدمت کر رہی تھی مگر گزشتہ روز نامعلوم افراد نے اس کے انجن اور آئل والی جگہ پر خرادیئے کی دوکان کا کچرا ڈال کر گاڑی انجن کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ دل نواز فیصل کے مطابق وہ فری ایمبولینس کے تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں اور نادار مریضوں کو مفت اے سی ایمبولینس کی سہولت مہیا کر رکھی ہے اس کے باوجود کسی بدبخت نے کچرا ڈال کر گاڑی کا انجن تباہ کر دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button