AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: “Union Council Faiz Pur Sharif Celebrates Pakistan Defense Day “

یونین کونسل فیض پورشریف میں یوم دفاع پاکستان منایاگیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,08,ستمبر,2023) — یونین کونسل فیض پورشریف میں یوم دفاع پاکستان منایاگیا اس سلسلہ میں صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف اورسالار پبلک مڈل سکول فیض پورشریف میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریبات منعقدہوئیں صوفی محمدیعقوب شہید گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بالا فیض پورشریف میں صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم کی صدارت میں تقریب منعقدہوئی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاایان تبار ک متعلم جماعت سوم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی عبداللہ متعلم جماعت سوم نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیامحمدریحان علی جماعت دہم کاشف ظہیر جماعت ہفتم اورزین العابدین جماعت ہفتم نے یوم دفاع کے موضوع پرتقریریں کیں ایان علی حیدرعلی اوردیگرطلبہ نے ٹیبلو پیش کیے حاجی چودھری محمدیاسین انچارج بزم ادب نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے تقریب سے صدرتقریب صدر معلم چودھری محمدسعیدعالم ممبر تعلیمی کمیٹی اللہ دتہ بسمل (ر) معلم سینئرمدرسین مبشر حسین شاہدپرویز سمیت دیگرمقررین خطاب کیا چودھری محمدسعیدعالم صدرمعلم صدرتقریب نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت نے روایتی مکارانہ اورعیارانہ چال چلنے کامنصوبہ تیارکیااور6ستمبرکی رات کواچانک لاہورپرحملہ کردیاکوئی مہذب ذہن یہ سوچ بھی نہیں سکتاتھاکہ اس دورمیں بھی بغیرکسی جواز اوربغیرکسی اعلان جنگ کے کوئی ملک کسی دوسرے ملک کی بین الاقوامی سرحدپارکرسکتاہے مگربھارت نے پوری ڈھٹائی سے ایساکردکھایااس نے توپوں اورٹینکوں سے مسلح ہوکرروشنیوں کے شہرلاہورپررات کی تاریکی میں حملہ کردیااوربزدل حملہ آورکی طرح بھارتی افواج نے شہرلاہور کی پشت میں خنجرگھونپ دیاعلاوہ ازیں اوربہت سے محاذکھول کربھارتی فوجیں پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئیں پاکستان کے اسوقت کے صدر فیلڈمارشل ایوب خان نے اعلان جہاد ان تاریخی الفاظ سے کیابھارت یہ بھول گیاکہ اس نے لاالہ الااللہ پڑھنے والوں کوللکاراہے جوانشاء اللہ اس دندان شکن جواب دیں گے اورایساہی ہوااللہ دتہ بسمل ممبرتعلیمی کمیٹی سینئرمدرس شاہدپرویز سینئرمدرس مبشر حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ رتی افواج شہرلاہورکے نواح میں داخل ہوگئی تھیں یہاں تک کہ بی بی سی نے اعلان کردیاتھاکہ بھارتی افو اج نے پاکستان کے شہرلاہورپرقبضہ کرلیاہے مگرخداکاشکرہے کہ پاکستانی فوج کے بہادرجوانوں نے اسی دن انہیں ماربھگایااورہمارے پاکستانی شاہین ایسے بپھرے کہ پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پرکھڑے بھارتی طیاروں کوتباہ کردیااس کے بدلے بھارتی طیاروں نے وزیر آباد کے اسٹیشن پرکھڑی دومسافرٹرینوں پرحملہ کرکے بہت ساجانی نقصان کیااسی طرح سے بہت سی جگہوں پربھی بزدلانہ حملے کیے لیکن ہمارے بہادر نوجوانوں نے بڑی جرات اورہمت سے ان کے حملے پسپاکردیے ہمارے بہت سے بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیاجن میں میجرعزیز بھٹی شہیدسرفہرست ہیں میجرخادم حسین اورلیفٹیننٹ افتخارنے قصورہڈیارہ اورواہگہ کے محاذوں پربہادری کے جوہردکھائے سترہ دن کی اس کی جنگ میں دشمن کوہرمحاذ پرشکست ہوئی وہ نہیں جانتاتھاکہ اس کاپالاکس قوم سے پڑاہے آخروہ شیختاچلاتاہواجنگ بندی کاواویلاکرنے لگاپاکستان نے ہمیشہ کی طرح امن پسندی کاثبوت دیتے ہوئے ان مذاکرات میں حصہ لیایوں یہ جنگ بندہوگئی مگرہندوبنیاصدیوں تک اس شکست کے زخم چاٹتارہے گاتقریب کے آخر میں شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی قاری محمداسرار الحق نے دعاکرائی سالار پبلک مڈل سکول فیض پورشریف میں ادارے کے پرنسپل حافظ انجینئرشہریاربسمل کی صدارت میں تقریب منعقدہوئی تقریب کا آغاز افسہ نورجماعت ششم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت ہفتم کے طالب علم زین حسین شاہ نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیا ارسلان علی جماعت چہارم ارمان علی جماعت چہارم اور رومان علی جماعت ہشتم اورآمنہ عنصر جماعت سوم اوردیگر نے ملی نغمے پیش کیے ایمان پرویز جماعت ہشتم بی بی نستہ جماعت ششم اوردیگرطالبات نے ٹیبلو پیش کیاجماعت ہشتم کے طلبہ غلام محی الدین محمدعمراورجماعت ہفتم کے طالب علم ذیشان علی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے تقریب کے مہمان خصوصی اللہ دتہ بسمل صدر چکسواری پریس کلب نے اپنے خطاب میں کہا کہ چھ ستمبر 1965؁ء وہ دن ہے جب بھارت نے تمام بین الاقوامی اصولوں اوراخلاقی تقاضو ں کوبالائے طاق رکھ کربزدلانہ عیاری اورمکاری کاشرم ناک مظاہرہ کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں ہمارے جیالوں اورروشنیوں کے شہرلاہورپرچوروں کی طرح حملہ کردیاتھا1947؁ء میں جب متحدہ ہندوستان دوحصوں میں تقسیم ہوا اورسلطنت خداداد پاکستان معرض وجودمیں آئی توہندوستانی ریاستوں کواختیاردیاگیاکہ وہ بھارت یاپاکستان جس کے ساتھ چاہیں الحاق کرلیں اپنے اسی حق کاستعمال کرتے ہوئے ریاست جموں اورکشمیر کے عوام نے جن پچانوے فی صدمسلمان تھے پاکستان کے ساتھاالحاق کرنے کااعلان کردیاتھامگربھارتی ذہنیت اس قدر گندی اورگری ہوئی ہے کہ ضدمیں دواور دوچارماننے کوبھی تیارنہیں ہوتی اورشرافت کی زبان نہیں سمجھتی اس پرکشمیر ی عوام نے بھارت کے خلاف اعلان جنگ کردیاتھوڑی سی مدت میں انہو ں نے موجودہ آزادکشمیر کاعلاقہ بھارت سے واپس لے لیابھارت نے نہایت چالاکی کامظاہرہ کیااور ہوشیاری یہ دکھائی کہ خوداقوام متحدہ کی طرف رخ کیااسوقت کے وزیر اعظم نہرونے اس وعدے پرجنگ بندکروائی کہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام جس سے بھی الحاق کرناپسندکریں بھارت اورپاکستا ن دونوں کے لئے ان کافیصلہ قابل قبول ہوگایہ ایک اصولی بات تھی کہ جب مسئلہ کشمیر جنگ کے بغیر حل ہوسکتاہے کہ توجنگ بندکردیناہی بہترہے اس لیے انہوں نے مجاہدین کشمیرکوکہاکہ رائے شماری کے لئے جنگ بندکرناناگزیر ہے صدر تقریب حافظ انجینئرشہریاربسمل نے اپنے خطاب میں کہاکہیہ قرار داد اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاس ہوئی جس کے فیصلے کااحترام ساری دنیاکے ملکوں کے لئے لازمی ہے بھارت نے لیت ولعل سے کرتے کرتے اٹھار ہ سال گزاردیے کشمیری حریت پسندوں کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوگیا8 اگست 1965؁ء کومجاہدین کشمیر نے اعلان جہاد کردیاانہوں نے ایک خفیہ ریڈیواسٹیشن قائم کرکے صدائے کشمیرکے نام سے آزادی کے ترانے نشرکرنے شروع کردیے انہوں نے باقاعدہ انقلابی کونسل کے قیام کابھی اعلان کردیا9اگست 1965؁ء وکوانقلابی کونسل نے اسی ریڈیواسٹیشن کے ذریعے عوام کوتلقین کی کہ وہ بھارتی حکومت کوکسی قسم کاٹیکس وغیرہ ادانہ کریں یہ بھارت کے خلاف کھلم کھلااعلان جنگ کے مترادف تھامجاہدین کی سرگرمیاں زورپکڑگئیں انہوں نے ایسابھرپور حملہ کیا کہ بھارت کانقصان ہوا مجاہدین نے سری نگرجموں روڈ بھی اڑاد ی جس کے نتیجے میں ریاست کے دوسرے علاقے ایک دوسرے سے کٹ کررہ گئے بھارتی حکومت بوکھلااٹھی بھارت نے دیکھاکہ مجاہدین اگراسی طرح سے کامیاب ہوتے رہے توبہت جلدریاست کاسارا مقبوضہ علاقہ آزاد کرالیں گے اب تک کشمیری مجاہدین تین چوکیوں پرقبضہ کرچکے تھے انہوں نے صدائے کشمیر کے ذریعے پاکستان سے مجاہدین کی مد د کرنے کی اپیل کی تقریب کے آخرمیں یوم شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی پرنسپل ادارہ حافظ انجینئرشہریاربسمل نے دعاکرائی

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill, 08, September 2023) — Pakistan Defense Day was celebrated in Union Council Faizpur Sharif. Ceremonies were held regarding the defense of Pakistan at Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed Government High School, Dhangri Bala Faizpur Sharif, The ceremony was held under the chairmanship of the president, Chaudhry Muhammad Saeed Alam.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,08,ستمبر,2023) — صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے ایلیمنٹری مدرس احمداسرار کااعزاز احمداسرار نے نجی یونیورسٹی سے ایم ایس سی کاامتحان امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس کیاورگولڈمیڈل کااعزاز حاصل کیااس شاندار کارکردگی اوراعزازپر گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کے صدر معلم چودھری محمدسعیدعالم اورسٹاف نے احمداسرار کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کااہتمام کیااس موقع پرادارے میں تعینات ہونے والے نئے سینئرمدرس شاہدپرویز کی بطورایس ایس ٹی تعیناتی پرمبار کبادپیش کی گئی اوران کی تعیناتی کاخیرمقدم کیاگیاہردومدرسین کوصدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم نے گلدستہ پیش کیاورمبارک بادپیش کی اساتذہ نے دونوں مدرسین کومالا پہناکرخوشی کااظہار کیا اورمبار کبادپیش کی اس موقع پرپروقار استقبالیہ تقریب منعقدہوئی استقبالیہ تقریب کی صدارت صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم نے کی تقریب سے صدر تقریب صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم تعلیمی کمیٹی کے ممبراللہ دتہ بسمل (ر)مدرس سینئرمدرس ارشدمحمود سینئرمدرس شاہدپرویز حاجی چودھری محمدیاسین انجارج بزم ادب احمداسرار سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیامقررین نے احمداسرار کوگولڈمیڈل کااعزاز حاصل کرنے پرمبار کباد پیش کی پرخلوص استقبالیہ تقریب کے اہتمام اورپرخلوص جذبات کااظہار پرتقریب کے مہمان مدرسین شاہدپرویز اوراحمداسرار نے صدرمعلم اساتذہ اورمقررین کاشکریہ اداکیا۔ تقریب کے آخر میں دعاکرائی گئی ادارے کے قاری محمداسرار الحق نے دعاکرائی۔
اس خبر کے ساتھ ا حمداسرار کی تصویر بھی ہے شامل کریں شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,08,ستمبر,2023) —ممتا ز سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری نے محکمہ پولیس آزادکشمیر کے مایہ ناز پولیس آفیسر انسپکٹر عمیررشید ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری کی شاندار کارکردگی پرزبردست اطمینان کااظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے اورکہاکہ تھانہ پولیس چکسواری کی حدود میں امن امان کی مثالی فضاء قائم کرنے اسے قائم رکھنے جرائم کی بیخ کنی سدباب اورقلع قمع کے لئے بہترین اقدامات کرنے شہریوں کے جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ کے لئے شاندار اقدامات قابل ستائش ہیں عوام علاقہ ان کی تسلی بخش کارکردگی پرمطمئن ہیں چکسواری میں وارداتیں نہ ہونے کے برابر ہیں اکادکاہونے والی واردت کافوری طور پرسراغ ملزمان کی گرفتاری انہیں بروقت کیفر کردارتک پہنچانے میں کامیابی ان کی تسلی بخش کارکردگی کابین ثبوت ہیں حالیہ ایک چوری کی واردات میں ملوث چوروں کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمدگی تھانہ پولیس چکسواری کاکارنامہ ہے انہوں نے تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او اورپورے سٹاف کوشاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیاہے انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button