بیول,گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام،راجہ طارق ایوب ,25 اگست 2023) —بیول کی عوام نے بجلی کے بل جمع کرانے سے انکار کر دیا۔بہت زیادہ بل، مہنگی بجلی، ظالمانہ ٹیکس، کے خلاف عوام سراپا احتجاج، بجلی کے بلوں کو آگ لگا دی۔ آج بیول میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے ستائی عوام نے واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔عوام نے حد سے زیادہ بلوں اور بلوں میں موجود مختلف قسم کے ٹیکسز کے خلاف نعرے بازی کی۔بیول ویگن اسٹینڈ کے قریب چوہدری عابد نے عوام سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج دیکھ لیں غریب عوام کیلیے کوئی ایم پی اے، کوئی ایم این اے، نہیں آیا۔کسی کو بھی عوام کا احساس نہیں۔آج بیول کی عوام اپنی مدد آپ کے تحت اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے ہم بجلی کے بل جمع نہیں کرائیں گے اور ان کو جلا دیا۔
Bewal, Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 25 August 2023) — People of Bewal refused to submit electricity bills. People protested against high bills, expensive electricity, cruel taxes, and electricity. The bills were set on fire.