Kotli Sattian: Due to poor strategy of CO Education Rawalpindi and AEO Kotli Sattian, shortage of staff at Government Girls Elementary School Dinoi,
گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول دنوئی میں سی او ایجوکیشن راولپنڈی اور اے ای او کوٹلی ستیاں کی ناقص حکمت عملی سے سٹاف کی کمی، ناقص،چھ ماہ سے ایک ٹیچر غیرحاضر متبادل بندو بست نہ ہو سکا
کوٹلی ستیاں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی ,24،اگست,2023)— گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول دنوئی میں سی او ایجوکیشن راولپنڈی اور اے ای او کوٹلی ستیاں کی ناقص حکمت عملی سے سٹاف کی کمی، ناقص،چھ ماہ سے ایک ٹیچر غیرحاضر متبادل بندو بست نہ ہو سکا ،ناقص پڑھائی کے باعث لوگوں نے بچوں کا سکول تبدیل کر نے پر غور شروع کر دیا وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی صاحب کے سپیشل کمپلین سیل میں غفار احمد ستی اپنی شکائت درج کروا دی تفصیلات کے مطابق غفار احمد ستی نے شکائت درج کرواتے ہوے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ایجوکیشن سی او راولپنڈی اور اے ای او کوٹلی ستیاں کی ناقص حکمت عملی سے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول دنوئی میں جو سٹاف اس سکول میں تعینات ہیں۔ل لیکن ڈیوٹی اپنی اپنی مرضی کے سکولوں میں لگوا رکھی ہیں جس میں مڈل حصہ میں صرف ایک ٹیچر تعینات ہے جبکہ ٹیچرز پرائمری میں۔دوٹیچرز تعینات ہیں ان تینوں میں سے مڈل حصہ کی اکلوتی ٹیچرز کے پاس ہیڈ مسٹریس کا چارج بھی ہے جس کے باعث بچوں کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اعلی حکام اگر تصدیق کے لیے بچوں کا ٹیسٹ کسی غیر جانبدار فورم سے کروائیں تو اعلی حکام کو اصل حقیقت سامنے آ جائے گی جبکہ سکولوں کی ٹیچرز نے اپنے بچوں کو مختلف قسم کے سکولوں میں اعلی تعلیم کے لیے داخل کروا رکھے ہیں اور ہمارے بچوں کے سکول میں تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ سکول کی ایک استانی 6 ماہ سے غیر حاضر ہے۔ اور اسکی تنخواہ چل رہی ہے۔ جبکہ (_سی او راولپنڈی) اور (اے ای او کوٹلی ستیاں نے کبو تر کی طرح اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ غفار احمد ستی و اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سیکٹری ایجوکیشن پنجاب کمشنر راولپنڈی ، ڈی سی او راولپنڈی سے پر زور اپیل کی ہے کہ ہماری شکایت پر نوٹس لیتے ہوے ہمارے سکول کا سٹاف مکمل کروایا جاے۔ اور ہمارے بچوں کی تعلیم جو کہ ضیائع ہو رہی ہے۔ اسکو اعلی حکام خصوصی غور کرتے ہوے ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچائیں ۔ اور دیگر معاملات پر غیرجانبدار فورم سے انکوائری کروائی جاے
Kotli Sattian (Pothwar.com, Naveed Satti, August 24, 2023)— Due to the poor strategy of CO Education Rawalpindi and AEO Kotli Sattian in Government Girls Elementary School Dinoi, shortage of staff, poor, one teacher was absent for six months and could not be replaced, due to poor teaching, people changed the children’s school. Ghaffar Ahmed Satti filed his complaint in the special complaint cell of Punjab Chief Minister Mohsin Naqvi. Due to poor strategy, the staff who are posted in the Government Girls Elementary School, Danoi, are assigned to the schools of their choice, in which only one teacher is posted in the middle section, while two teachers are posted in the primary. Out of these three, the only teachers of the middle section also have the charge of the headmistress due to which the education of the children is being affected badly. An inquiry should be made regarding this complaint.
————————————– کوٹلی ستیاں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی ,24،اگست,2023)— کہوٹہ کے علاقہ نڑھ سے پانچ چوروں نے کیری ڈبہ نمبری l.e.t.5095 جسے ڈرائیور مطلوب حسین سکنہ چھت پڑیں نڑھ چلا رہا تھا ہمراہ حمزہ ظفر ولد ظفر اقبال سکنہ کھلاں نڑھ ،اظہر سکنہ دنوئی نے گاڑی میں پانچ عدد بکریاں ڈال کر فروخت کے لیے لےجا رہے تھے پولیس تھانہ کوٹلی ستیاں نے کوٹلی ستیاں روڈ چورا سٹاپ پر ناکہ لگا کر کیری کو روکا پڑتال کرنے پر پانچ عدد بکریاں جو کہ نڑھ سے چوری کی گئیں پولیس نے ملزمان کے خلاف 411 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ————————————– کوٹلی ستیاں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی ,24،اگست,2023)— کوٹلی ستیاں جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں طالبات بازی لے گئیں آخری اطلاعات کی مطابق راولپنڈی بورڈ جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں کوٹلی ستیاں کی ہونہار طالبات پرل ہیلن سکول کی طالبہ کرن مشتاق نے521نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی ستیاں کی طالبہ ہوریہ وسیم نے 516نمبر حاصل کر تحصیل بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھتیاں کی طالبہ عائشہ بی بی نے 497نمبر حاصل کر کے لی ہے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول بیاگہ کے طالب علم حمزہ احمد نے 495اور گرلز ہائی سکول بھتیاں کی طالبہ نے بھی فالزہ مغفور نے 495نمبر حاصل کیے جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں اس کے علاؤہ جن طلباء و طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں ان میں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھنڈی ملوٹ ستیاں پورے ملوٹ ستیاں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی میمونہ اصغر دختر اصغر مجید ستی مرحوم جس نے 446نمبر حاصل کیے اس نے کامیابی کو سہرا والدین کی دعاؤں تمام اساتذہ کی محنتوں اور کاوشوں کو دیا جبکہ المدینہ پبلک سکول بلاوڑہ کی طالبہ امائمہ ضیاء دختر ضیاء نے 461نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھتیاں کی طالبات ماہم رشید نے 479نمبر حاصل کیے جبکہ اسی سکول کی امن سحر نے 482 نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کیں ۔ —————————————- کوٹلی ستیاں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی ,24،اگست,2023)—اہلیان سیری سانٹھ انوالی کوٹلی ستیاں اور گردونواح کے علاقوں کے لیےخوشخبری ،الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ جو کہ ذیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی27 اگست بروز اتوار گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول سیری سانٹھ انوالی کوٹلی ستیاں میں11 سے 1 بجے منعقد کیا جائے گا۔ مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا جس میں چائلڈ سپیشلسٹ میڈیکل سپیشلسٹ ۔ سکن سپیشلسٹ آ ئی سپیشلسٹ فری میڈیسن کی سہولت ہو گی تمام اہل علاقہ کو اس فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔ —————————————- کوٹلی ستیاں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی ,24،اگست,2023)—محکمہ آ ئیسکواسلام آ باد کےسپرئڈنٹ انجیرنگ SE زاہدسلیم عثمانی ، ایکسیئن نعمان یوسف اور ایس ڈی او پتریاٹہ مشتاق خان کی بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں میں کھلی کچہری ، واپڈا صارفین کا واپڈا سب ڈویژن کو فوری فعال کرنے کے پر زور مطالبہ سمیت عوام علاقہ نے شکایات کے انبار لگا دئیےتفصیلات کیمطابق محکمہ آ ئیسکواسلام آ باد کے سپرئڈنٹ انجیرنگ SE زاہد سلیم عثمانی، ایکسیئن نعمان یوسف اور ایس ڈی او پتریاٹہ مشتاق خان کی بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں واپڈا صارفین و عوام علاقہ نے شرکت کی صارفین نے واپڈا سب ڈویژن کو فوری فعال کرنے پر بھر پورزور دیتے ہوے سٹاف کو پورا کرنےسمیت عوام علاقہ نے شکایات کے انبار لگا دئیے عوام علاقہ و واپڈا صارفین جن میں سابق ممبر میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں شاہد اقبال ستی ایڈووکیٹ ، بلاوڑہ کے سماجی رہنماء نشاط احمد ستی ، صدر پریس کلب کو ٹلی ستیاں نوید ستی ، بابو بشارت ستی ، ڈاکٹر آ فتاب حسین ستی ، اکمل وقار ستی ، مہران حمید ستی ،سابق کونسلر چاچو وحیدستی ،مشرف حسین ستی ، عباد الرحمٰن ستی، شیرین ستی ، رضانہ بی بی ،شہزاد احمد ستی و دیگر صارفین نے واپڈاکمپلینٹ آ فس کو فوری طور پر مرکزی بازار میں شفٹ کرنے ،متعدد مقامات پر بجلی کی لٹکتی تاریں جو کہ موت کو دعوت دے رہی ہیں کو فوری ٹھیک کرنے ، لینڈ سلائڈنگ میں آ ے بجلی کے پول جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہیں انہیں فوری تبدیل کرنے سمیت میٹر ریڈر کی ہر ماہ ریڈنگ یقینی بنانے ، لوڈ شیڈنگ شیڈیول میں تبدیلی لانے ،بجلی پولز کے ساتھ سبز درختوں کی فوری شاخ تراشی کرنے،بجلی کی وولٹیج بڑھانے کے لیے بڑے ٹرانسفارمر نصب کرنے جیسے متعدد مسائل کی نشاندہی کی گئی مشرف ستی نے دھیر کوٹ ستیاں کی ایچ ٹی لائن تبدیل کرنے لیے محکمانہ غفلت بارے بھی افسران کو آگاہ کیا جس پر محکمہ واپڈا کے افسران نے متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں اور سب ڈویژن کو جلد فعال کرنے اور سٹاف پورا کرنے کی یقین دہا نی کروائی اور سپرئڈنٹ انجیرنگ SE زاہد سلیم عثمانی نے کہا کہ کھلی کچہری کے ثمرات جلد عوام کو نظر آ ئیں گے اور کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے جو کہ افسران بالا اور واٹر اینڈ پاور منسٹری کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری ہے جلد کو ٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں مزید کھلی کچہریوں کے ذریعے صارفین کے مسائل جاننے اور انکا حل یقینی بنانے کی عملی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں کی درستگی کے لیے محکمہ کیطرف سے ایک اہلکار ہر منگل کو کوٹلی ستیاں کمپلینٹ آ فس میں موجود ہوگا جو کہ بجلی کے بلوں کی درستگی یقینی بنائی جائے گی مزید انہوں نے ایک وٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کی بھی افسران کو ہدائت کی جس میں لوگ اپنی کمپلینٹ کر سکیں گے ۔ —————————————- کوٹلی ستیاں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی ,24،اگست,2023)—ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نتاشہ نسیم سپرا نے پی ٹی آئی کوٹلی ستیاں کے رہنما احسان ستی قتل کیس میں گرفتار ملزم خطیب اختر کی ضمانت منظور کر لی ملزم پر الزام تھا کہ اس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر احسان ستی کو قتل کیا تھا گزشتہ روز دوران سماعت وکیل صفائی عمر اعوان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل کو بدنیتی سے مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے ملزم 13 دن جسمانی ریمانڈ پر رہا مگر کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ملزم کا وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دو لاکھ روپے کے مچلکے پر ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ ————————————– کوٹلی ستیاں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی ,24،اگست,2023)— صفہ کوچنگ سینٹر کوٹلی ستیاں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی نویں و دسویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات 2023 میں شاندار کارکردگی طلبہ و طالبات نے ہائی فرسٹ ڈویژن کے ساتھ 90 فیصد سے زائد نمبرز لے کر تحصیل کوٹلی ستیاں کا نام روشن کر دیا نویں جماعت میں سب سے زیادہ نمبر فلزہ مغفور نے کل 550 نمبروں میں سے 495 جبکہ میٹرک میں آئمہ عامر نے 941 نمبر حاصل کیے اسی طرح نویں کلاس میں دیگر طلباء و طالبات میں مریم امان نے 490 روشائل نے 476 ملائکہ 498 عائشہ دلشاد 448 حنیبہ 412 حلیمہ 412 راویہ 383 فضاء بشیر 373 اور طلبہ میں عبد السامع 361 مومن نے 352 نمبر حاصل کیے جبکہ میٹرک میں بالترتیب آئمہ عامر 941 روش فاطمہ 919 سویرا کرن 905 عبد الہادی 857 عبد المنان نے 805 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی اس موقع پر بچوں کے والدین نے صفہ کوچنگ سینٹر کوٹلی ستیاں کی میڈم عظمیٰ عامر حنیف و ٹیچنگ اسٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اساتذہ کرام نے محنت لگن اور نظم و ضبط سے بچوں کے مستقبل کو روشن کیا ایسے اساتذہ اہل علاقہ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں دریں اثناء اہل علاقہ نے بھی سالانہ بہترین نتائج پر صفہ کوچنگ سینٹر کے اساتذہ عظمیٰ حنیف معہ سٹاف کا شکریہ ادا کیا