کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،اگست,2023)—کلر سیداں پولیس کی اہم کاروائی، خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں سے رقم بٹورنے والے دوملزمان گرفتار۔ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دو مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس کے ایس ایچ او سبط الحسنین نے گزشتہ چند ایام سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں سے رقم بٹورنے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی شناخت ارباب اور احسان کے نام سے ہوئی،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دومسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ ملزمان سول پارچات میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کی تلاشی لیتے اور رقم بٹورتے تھے، ملزمان کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ادہر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کلر سیداں سبطین الحسنین اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 24, 2023: In a significant police operation, Kallar Syedan police successfully apprehended two individuals who were posing as police officers and extorting money from citizens. The operation also revealed the recovery of a weapon and two stolen motorcycles that were being used in their criminal activities.
According to details, Inspector Sabtain-ul-Hassanain, the SHO (Station House Officer), managed to capture the criminals who had been deceiving citizens by pretending to be police officers and coercing them into giving them money over the past few days. The culprits were identified as Arbab and Ehsan. The recovery of a weapon and two stolen motorcycles was made in connection with the criminals.
The criminals had been disguising themselves as police officers in plain clothes and targeting citizens to extort money. They were apprehended while attempting to con people. Investigations are ongoing regarding the accomplices and facilitators of the criminals.
کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر سروس نے کرایوں میں بیس روپے کا اضافہ کردیا
The AC Coaster service running between Kaler Siddan and Raja Bazar Rawalpindi has increased the fares by Rs20
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،اگست,2023)—کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹر سروس نے کرایوں میں بیس روپے کا اضافہ کردیا کلر سے راجہ بازار کا کرایہ 150 سے 170 روپے،کلر سے روات 80 روپے سے 90 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کلر سے چوکپنڈوری کے درمیان کرایہ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ادہر کہوٹہ اور گوجرخان سے راجہ بازار چلنے والی اے سی کوسٹر نے بھی کرایوں میں بیس روپے کا اضافہ کیا ہے
کلرسیداں میں شیطان کا مستقل ڈیرہ،ہر روز کوئی لڑکی اغوا ہو جاتی ہے یا کوئی معصوم کمسن بچہ اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنتا ہے
Every day a girl is kidnapped or an innocent young child is a victim of gang violence in Kallar
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،اگست,2023)—کلرسیداں میں شیطان کا مستقل ڈیرہ،ہر روز کوئی لڑکی اغوا ہو جاتی ہے یا کوئی معصوم کمسن بچہ اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنتا ہے مگر عمائدین شہر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ سرفراز خان سکنہ محلہ مسجد بلال نے مقدمہ درج کروایا کہ سائل کے سولہ سالہ بیٹے محمد رمضان کو نقیب اور عادل نامی لڑکے موٹر سائیکل پر ایک مارکیٹ کی بیسمنٹ میں لے گئے جہاں نقیب اور عادل نے اپنے اپنے پسٹل نکال کر محمد رمضان کو مارنا پیٹنا شروع کر دیا پھر اس کے کپڑے اتار کر جنسی زیادتی کرتے رہے اور ویڈیوز بھی بناتے رہے اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ملزمان نے اس سے کریانہ سٹور کی سیل کی رقم 65ہزار روپے بھی چھین لیئے اور اب میرے بیٹے کو اس کی ویڈیو دکھا کر اسے بلیک میل کر رہے ہیں۔کلرسیداں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ,چوھدری کاشف گجر
Heavy electricity bills have confused the public, Chaudhry Kashif Gujjar
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،اگست,2023)—پاکستان نظریاتی پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 8 چوھدری کاشف گجر نے کہاکہ بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا چند سو روپے آنے والے بل اب ہزاروں اور لاکھوں میں آنے سے لوگ سخت خوفزدہ ہو گئے۔ انہوں نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ بجلی بلوں میں بدترین اضافے سے لوگوں کا گھریلو بجٹ بھی بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ دیہاڑی دار طبقہ اور ملازمت پیشہ لوگ جو کچھ کما رہے ہیں وہ بجلی کے بلوں کی مد میں جمع کرا رہے ہیں،جس کے بعد ان کے گھروں میں چولہے بجھ چکے ہیں۔چوھدری کاشف گجر نے مزید کہا کہ لوگوں کا گھریلو نظام بری طرح متاثر ہوا ہے بجلی کے بھاری بھر کم بل دیکھ کر اوسان خطا ہو جاتے ہیں، جو بل چند ماہ قبل سینکڑوں میں آتے تھے وہ اب ہزاروں میں اور جو ہزاروں میں تھے وہ لاکھوں میں آرہے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقہ بجلی کی بھاری بلوں کو جمع کرانے سے قاصر ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دے تاکہ عوام کی گزر بسر با آسانی ہو سکے لوگ پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پسے ہوئے ہیں حالیہ بجلی کے بلوں نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے فوری طور پر بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے اور عوام کو بجلی کی بلوں کی مد میں ریلیف دیا جائے بصورت دیگر ایسے ماہانہ بل آنے سے لوگوں کے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہو جائیں گے اور گھروں میں دال روٹی کے لالے پڑ جائیں گے۔
Reception held for Ch Imtiaz Hussain in Birmingham
برمنگھم میں چوہدری امتیاز حسین کے لیے استقبالیہ کا انعقاد
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،اگست,2023)—خطہ پوٹھار کے مشہور زمیندار اور بیلوں کے شوقین چودھری امتیاز حسین آف ڈہوک بابا گوہر ٹکال کے اعزاز میں برمنگھم میں چوآخالصہ کے راجہ ارشد محمود اور راجہ قمر مسعود کی طرف سےظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں چودھری مسعود حسن، رضوان بٹ، ندیم ظفر، چودھری محمد عاشق، حاجی عبدالعزیز اور راجہ اسد عباس آف چوآ خالصہ نے بھی شرکت کی
The mother of Danish advocate passed away in Kallar
دانش ایڈووکیٹ کی والدہ کلر میں انتقال کر گئیں۔
کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24،اگست,2023)—مقامی قانون دان مقبول دانش ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کو کلرسیداں میں سپرد خاک کردیا۔نمازجنازہ میں پیپلزپارٹی تحصیل کلر کے صدر محمد اعجاز بٹ، شیخ حسن ریاض، مسعوداحمدبھٹی،عاطف اعجاز بٹ،حاجی محمد اسحاق، عابد حسین زاہدی،کلرسیداں بار کیارکین یاسر بشیر راجہ ایڈوکیٹ،اطہر محمودایڈوکیٹ،عابد معروف ایڈوکیٹ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ کے علاوہ سید زبیر علی شاہ،سید حامد علی شاہ،راجہ ازرم حمید سیالوی اور دیگر نے شرکت کی۔