چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) — انجمن تاجراں چکسواری،مرکزی انجمن تاجراں چکسواری اور انجمن تاجراں حمید آباد کے صدور اور سول سوسائٹی کے ارکان نے متفقہ طور پر طے کیا تھا کہ جب تک محکمہ برقیات بجلی کے بلوں سے ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ نہیں کرتا اور ٹیرف کو یکساں نہیں کرتا اس وقت تک بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔ گزشتہ روز میرپور بار کے اجلاس کے بعد اس بات کی توثیق کر دی گئی ہے کہ بجلی کے بل جمع نہیں کروائے جائیں گے تا وقت یہ کہ بجلی کا فی یونٹ ریٹ کم نہ کیا جائے۔ گزشتہ روز سینکڑوں صارفین نے اپنے اپنے بل انجمن تاجراں کے صدور اور دیگر نمائندوں کے پاس جمع کروا دئیے۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں صارفین نے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔اسی سلسلہ میں گزشتہ روز انجمن تاجراں کے صدور اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایک اجلاس میں بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا عہد کیا تھا۔
Chakswari: (Pothwar. com, Allah Ditta Bismal, 23, August 2023) — The Chakswari Traders Association, Central Traders Association Chakswari, and representatives of the Hamidabad Traders Association, along with members of the Social Welfare Society, have collectively vowed to withhold payment of electricity bills until the Ministry of Energy addresses unfair taxation and equalizes tariffs. This unanimous decision was reached following a meeting held after yesterday’s Mirpur Bar Association gathering.
The confirmation of this stance, that electricity bills will not be paid until the unit rate of electricity is rectified, came after hundreds of consumers submitted their bills to the leaders of the Traders Associations yesterday. It is noteworthy that consumers across all major and minor cities of Azad Kashmir have shown solidarity in not paying electricity bills.
In line with this widespread sentiment, the leaders of the Trader’s Associations and representatives from the Social Welfare Society reaffirmed their commitment to this movement during a recent assembly. They have pledged to continue withholding payment of electricity bills until the government addresses the exorbitant taxation and takes steps to create a fair and balanced tariff structure.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) —سنٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع میرپور کے صدر راجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ پریس فاؤنڈیشن سینئر صحافیوں کے لئے اپنی شرائط میں نرمی کرے۔پریس فاؤنڈیشن کے نئے قوانین خوش آئند ہیں اور نئے صحافیوں کیلئے بی اے اور عمر کی بالائی حد 45سال خوش آئند ہے۔لیکن وہ صحافی جنھوں نے اس شعبہ کو اپنی عمر کا ایک بڑاحصہ دیا ہے۔ان کے لئے پریس فاؤنڈیشن کی ممبر شپ کیلئے رعائت دی جائے۔راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ ایسے صحافی بھی موجود ہیں جنھوں نے بیس بیس سال اس شعبے کو دئیے ہیں اور اب وہ ریٹائرڈ ہونے والے ہیں ان کو پریس فاؤنڈیشن کی ممبر شپ نہ دینا زیادتی ہے۔ہم پریس فاؤنڈیشن کے وائس چئیرمین سید ابرا رحیدر شاہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور سینئر صحافیوں کیلئے تعلیم اور عمر کی بالائی حد میں نرمی کریں۔ سینئر صحافیوں سے ٹیسٹ انٹرویو ضرور لیں لیکن ان کی خدمات کو نظر انداز نہ کیا جائے۔میں تمام صحافتی تنظیموں کے مرکزی صدور سے گزارش کرتا ہوں کہ سینئر صحافیوں کوپریس فاؤنڈیشن کی ممبر شپ دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ایسے صحافیوں کو پریس فاؤنڈیشن کا حصہ بنانا ضروری ہے جنھوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ اس مقدس شعبے کو دیا ہے۔اس لئے سینئر صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں پریس فاؤنڈیشن کی ممبر شپ دی جائے۔پریس فاؤنڈیشن عمر کی حد میں رعائت دیتے ہوئے تجربہ کی حد کا تعین کریں اور اس کے تحت تمام سینئر صحافیوں کو پریس فاؤنڈیشن کا حصہ بنایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) —نیو ٹاؤن چکسواری میں پانی کے مسائل حل نہ ہو سکے۔با وثوق ذرائع کے مطابق پانی کی کمی نہیں لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ ملازمین پانی کی تقسیم اور ضیاع کو روک نہیں پا رہی۔ والو لیک ہیں اور بعض جگہوں سے مقامی افراد جن کے مال مویشی ہیں انھوں نے اپنے مویشیوں کو پانی پلانے کیلئے پائپوں کو کٹ لگا رکھے ہیں،جس سے بے تحاشا پانی ضائع ہوتا ہے۔ اگر پانی کی لیکج کو روک لیا جائے اور عملہ کی تربیت کی جائے اور سارے ملازمین اچھے طریقہ سے اپنے فرائض سر انجام دیں تو یقینا پانی کی کمی نہیں رہے گی۔چند ملازمین اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔لیکن بعض ملازمین بالکل کام نہیں کر رہے وہ سیاسی رشوت کے طور پر بھرتی کئے گئے تھے وہ کام کرنا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیو ٹاؤن میں پانی کی کمی نہیں لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کی سستی اور غفلت کی وجہ سے نیو ٹاؤن میں آئے روز پانی کا مسئلہ سر اٹھاتا رہتا ہے۔ اگرپی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کام چوری نہ کریں اور تمام لائنیں مرمت کریں ا ور پانی کا ضیاع روکا جائے تو نیو ٹاؤن چکسواری میں پانی کا مسئلہ نہ رہے۔ایکسئن پی ڈبلیو ڈی ملازمین کا قبلہ درست کریں اور پائپ لائنوں کو ٹھیک کروائیں تو پانی مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری(نمائندہ خصوصی)وارڈ نمبرسات حمید آباد کالونی میں صفائی ستھرائی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔کونسلر میاں ثاقب عارف اپنی نگرانی میں گلیوں ا ور نالیوں کی صفائی کروا رہے ہیں۔ چند جگہوں سے انھیں شکایات وصول ہو رہی تھیں کہ بعض محلوں میں سینٹری ورکر صحیح کام نہیں کررہے۔ میان ثاقب عارف نے اپنی نگرانی میں صفائی کروا کے اپنے وارڈ کے مکینوں کو مطمئن کیا۔ میاں ثاقب عارف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی جگہ کسی شخص کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ میونسپل کمیٹی چکسواری کے دفتر آ کر اپنی شکایت درج کروائے۔گلیوں یا سڑکوں کی تعمیر کے لئے باقاعدہ درخواست دیں تا کہ آپ کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اگر آپ کی شنوائی نہ ہو تو ہم سے شکایت کریں یا میڈیا کا سہارا لیں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم کسی بھی محلے کے کام بغیر کسی کے کہے مکمل کروائیں لیکن اگر کہین کوئی مسئلہ رہ جاتا ہے تو ہمیں بتایا جائے اس کا حل نکالیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) —چکسواری پریس کلب کے صدر اللہ دتہ بسمل نے گزشتہ روز بوعہ ملکاں جاکرانسپکٹرمحمداسماعیل خان مرحوم کے فرزنداورراجہ ایاز احمدخان کے بڑے بھائی تنویراحمدخان کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہار کیافاتحہ خوانی کی سوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیامرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) —آزاد کشمیر بھر کے دیگر شہروں کی طرح چکسواری میں بھی انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر چودھری شبیر نگیال کی زیر نگرانی بجلی کے بل جمع کرنے کیلئے کیمپ لگا دیا گیا۔شہریوں کی جوق در جوق آمد،چند گھنٹوں میں چھ سو سے زائد بل جمع ہو گئے۔چودھری شبیر نگیال کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ مزید دو دن جاری رہے گا۔شام تک ایک ہزار سے زائد بل جمع ہو جائیں گے۔اس بار بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز اور فی یونٹ ریٹس کو عوام نے مسترد کرتے ہوئے انجمن تاجراں کی کال پر بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کیمپ لگاتے ہی لوگ دور دراز سے کیمپ میں پہنچ گئے اور اپنے بل جمع کروا دئیے۔عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا تھا وہ پورا کیا جائے اور ضلع میرپور میں بالخصوص اور آزاد کشمیر بھر میں بالعموم فری بجلی دی جائے۔آزاد کشمیر کے وسائل سے چار ہزار میگا واٹ کے قریب بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ ہماری ضرورت صرف چار سو میگا واٹ ہے جبکہ میرپور میں صرف پچاسی میگا واٹ کی ضرورت ہے۔ اتنی کم مقدار میں بجلی بھی ہمیں مفت نہیں دی جا رہی۔جبکہ سیاستدانوں ا ور افسر شاہی کو مفت بجلی دی جا رہی ہے۔ انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر چودھری شبیر نگیال نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔ آزاد کشمیر حکومت گزشتہ روز سے جعلی نوٹیفیکیشن جاری کر رہی ہے۔جن کو ہم ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔اب بجلی فری لے کر ہی رہیں گے۔چکسواری اور اس کے گرد ونواح کے تمام لوگ اپنے بل ہمارے کیمپ میں جمع کروا دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) —اندھیر نگری چوپٹ راج۔ابتدائی طبی مرکز حیوانات پنڈخورد کا دفتر کئی روز سے بند۔ویٹرنری ڈاکٹر سمیت نائب قاصد بھی غائب۔ویٹرنری ڈاکٹر ہفتہ میں کبھی کبھار ہی دفتر آتے ہیں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے نائب قاصد بھی دفتر بند کرکے غائب ہوجاتا ہے۔زمینداروں اورمویشی پال لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔پنڈخورد کے رہائشیوں نے امورحیوانات کی ضلعی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افراز محمود چودھری تلواڑہ،منیر حسین چودھری،محمد ناصر راجہ اور قاسم نے چکسواری پریس کلب میں آ کر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طبی مرکزی برائے حیوانات میں سرکاری ڈاکٹر نہیں ا ٓ رہا۔مرکز میں تعینات ڈاکٹر تو چھٹی کرتا ہی ہے مگر نائب قاصد بھی دفتر بند کر کے موجیں اڑاتا رہتا ہے۔زمینداروں اور کسانوں کے جانور مختلف بیماریوں سے مر رہے ہیں۔ جب بھی کسی زمیندار کا قیمتی جانور بیمار ہوتا ہے تو وہ فی الفور مرکز حیوانات ہی پہنچتا ہے لیکن ڈاکٹر کی عدم موجودگی سے اسے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ابتدائی طبی مرکز برائے حیوانات پنڈ خورد میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ کو حاضر کیا جائے تا کہ زمینداروں کے قیمتی جانوروں کو بر وقت طبی امدا د مل سکے اور ان کے قیمتی جانور ضائع نہ ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) — یونین کونسل فیض پورشریف کی تیرہ ہزارآبادی کاآٹے کاکوٹہ کم کر دیا گیا۔پہلے اسی بیگ بعد میں چالیس اس کے بعد اب صرف بیس بیس بیگز دئیے جا رہے ہیں۔مزدور طبقہ شدید پریشان ہے۔ فیض پور شریف میں سبسڈی والے آٹے کے کوٹے میں کمی کر دی گئی۔محکمہ خوراک کے ضلع میرپورکے ذمہ داران فیض پور شریف کے عوام پر ظلم نہ کریں بلکہ ان کے کوٹے کا حصہ انھیں دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق فیض پور شریف میں سستا آٹا ناپید ہو گیا۔ محکمہ خوراک میرپور کے ذمہ داران نے سستے آٹے کا کوٹہ کم کر دیا۔ ڈیلرز کے مطابق پہلے ہمیں اسی اسی بیگ دئیے جاتے تھے لیکن بعد میں اس سے کم کر کے چالیس اور پھر بیس بیگز پر لے آیا گیا۔ اب صرف بیس بیگ دئیے جا رہے ہیں وہ بھی صرف ہفتہ مین ایک بار دیا جا رہا ہے۔جبکہ اس سے پہلے ہفتہ میں دو دو بار آٹا دیا جاتا تھا جس سے مزدور اور محنت کش طبقہ اپنی ضرورت پوری کر رہا تھا۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے فیض پور میں آٹے کی شدید قلت پیدا کر دی گئی ہے۔ آزاد کشمیر حکومت غریبوں اور محنت کشوں کا مزید امتحان نہ لے اور انھیں سبسیڈائزڈ آٹا دیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) — محترم انسپکٹر محمداسماعیل خان مرحوم کے فرزنداورراجہ ایازاحمدخان کے بڑے بھائی راجہ تنویر احمدخان مرحوم کاختم قل شریف گزشتہ روز بوعہ ملکاں یونین کونسل فیض پورشریف میں اداکیاگیا مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کااہتمام کیاگیا اس موقع پرمحفل نعت کابھی اہتمام کیاگیامحفل نعت کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیامعروف نعت خوان ناصر ا قبال نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ممتاز مقامی نعت خوانوں قاضی خادم حسین فیض پوری ناصر اقبال اور فیصل قادری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاقاضی خادم حسین فیض پوری نے ختم شریف پڑھا قاری محمدنعیم نے دعاکرائی دعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات صحافیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) —مدرسہ انوار القران پڑاٹی بنڈالہ تحصیل سماہنی کے پہلے حافظ عبدالرحمن کے گھر پڑاٹی تروٹیاں میں ختم القرآن کے سلسلہ میں اساتذہ اکرام، مدرسہ انتظامیہ اور اہل محلہ کے اعزاز میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی. تقریب میں خطیب مدنی جامع مسجد پڑاٹی بنڈالہ قاری گلیشیر نقشبندی،مدرس مدرسہ انوار القرآن پڑاٹی قاری فیصل شہزاد،کسان کونسلر چوہدری رزاق خا ں،ماسٹر راشد اقبال,ماسٹر رضوان احمد,نائیب تحصیلدار راجہ عارف خان،(ر) فارسٹر راجہ جاوید انور، خاجی راجہ طارق,خاجی ذوالفقار, خاجی محمد اشرف, راجہ شاہد, چوہدری محمد رشید, چوہدری مسعود احمد, حوالدار محمد اکرم, باؤمحمد توفیق انور, و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کا باقاعدہ آغازمدرس مدرسہ قاری فیصل شہزادکی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ نعت خوانی کے فرائض حافظ خرم شہزاد نے سرانجام دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خطیب مدنی جامع مسجد پڑاٹی بنڈالہ قاری گلیشیر نقشبندی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ دو سال کے مختصر عرصہ میں ہمارے بچے نے مکمل قرآن پاک حفظ کر لیا میں اس کامیابی پر اس کے والدین, مدرسہ انتظامیہ,اور اہل علاقہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. انھوں حافظ قرآن کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کے دن حافظ قرآن کے والدین کو ایک خوبصورت نورانی تاج پہنایا جائے گا رسول کریم صلی علیہ والہ وسلم نے فرمایاحافظ قرآن جس قبرستان سے یا قریب سے گزر جائے 70دن کے لیے اللہ تعالیٰ اس قبرستان سے عذاب اٹھا لیتا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ حافظ قرآن سے فرمائے گا تو قرآن پاک کی تلاوت کرتا جا اور جنت کے درجے چڑھتا جاتو وہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا جائے گا درجے چڑھتا جائے گا جہاں پہنچ کر قرآن پاک حتم ہو گا وہی اس حافظ قرآن کا بلند ترین درجہ ہو گا۔تقریب کے آخر میں حافظ عبدالرحمن کے والد ماسٹر بدر حسین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور قراء حضرات کی انتھک کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا. تقریب کے اختتام پر ختم القرآن کی دعائیہ تقریب ہوئی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل,23,اگست,2023) —وزیر حکومت آزاد ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سابق سیکرٹری دفاع چوہدری اکرام الحق کی حقیقی چچی، سابق وزیر حکومت و پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری پرویز اشرف اور سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری ولید اشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت و بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے۔آمین