DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Only Four Schools, Gov Girls High School Kallar Syedan, Choa Khalsa, Sir Sooba Shah, and Doberan Kallan, Showed an Increase in Students’ Numbers in Annual Matric Examinations”

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں صرف چار مدارس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں،چواخالصہ،سرصوبہ شاہ اور دوبیرن کلاں کے علاوہ کسی بھی سکول میں طلبہ کی تعداد حوصلہ افزا ہی نہ تھی

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اگست,2023)—میٹرک کے سالانہ امتحانات میں صرف چار مدارس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں،چواخالصہ،سرصوبہ شاہ اور دوبیرن کلاں کے علاوہ کسی بھی سکول میں طلبہ کی تعداد حوصلہ افزا ہی نہ تھی بیشتر ہائی مدارس میں میٹرک کے طلبہ طالبات کی تعداد شرمناک حد تک کم تھی اس کے باوجود وہاں کی انتظامیہ اپنے نتائج پر بغلیں بجا رہی ہے تحصیل بھر میں سب سے زیادہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی تھی جہاں 212 طالبات شریک امتحان ہوئیں 179 کامیاب قرار پائیں مریم ضمیر 1001,زینب بی بی 982 سویرا بتول 951 نمبروں کے ساتھ اول دوئم سوئم رہیں جبکہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوآخالصہ میں 119 طالبات شریک انتحان ہوئیں ثنا ضمیر 966 امبر نعیم اور عائشہ نور 921 نمبروں کے ساتھ سرفہرست رہیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرصوبہ شاہ میں 79 اور دوبیرن کلاں میں 60 طالبات شریک امتحان ہوئیں،گورنمٹ بوائز ہائی مدارس کلرسیداں،سرصوبہ شاہ کے شریک امتحان طلبہ کی تعداد 55 اور 50 تھی گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ میں صرف 38 طلبہ شریک امتحان ہوئے تو دوبیرن کلاں کے طلبہ کی تعداد 23 تھی،بوائز ہائی سکول کاہلیاں میں 24 گرلز سکول کاہلیاں میں صرف بارہ طالبات شریک امتحان ہوئیں،گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سموٹ میں میٹرک کے طلبہ کی تعداد صرف 9 تھی اسی طرح وہاں کے گرلز ہائر سیکنڈری سکول میں صرف 25 طالبات شریک امتحانات ہوئیں،گرلز ہائی سکول ولایت اباد میں پندرہ،بوائز ہائی سکول دھانگلی میں 13,ہائی سکول میرگالہ خالصہ میں 26,بوائز ہائی سکول کنوہا میں 13 گرلز سکول کنوہا میں 38,گرلز سکول نمبل میں 10,بوائز سکول نلہ میں 23 گرلز نلہ شمالی میں 10,نلہ جنوبی میں 26بوائز سکول بناہل میں 28 بوائز سکول پنڈ بینسو میں 32 بوائز سکول ٹکال میں 11 گرلز سکول ٹکال میں 27 طالبات شریک امتحان ہوئیں یاد رہے کہ ہائی سیکشن میں حکومت ہر ماہ دس سے پندرہ لاکھ خرچ کرتی ہے اور وہاں کے طلبہ طالبات کی تعداد شرمناک حد تک کم ہے جس سے نہ صرف تعلیمی ترقی ممکن نہیں رہی بلکہ یہ تعداد خزانے پر بھی بوجھ ہے وزارت تعلیم انتہائی کم تعداد رکھنے والے مدارس پر خصوصی توجہ دے۔ادھر پنجاب پولیس کے اہلکار چوہدری محمد جمیل کے فرزند ارسلان جمیل نے حقانی پبلک سکول سموٹ سے میٹرک کے امتخان میں 876نمبر لے کر سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 04, August 2023)—In the annual matriculation examinations, only four schools, Government Girls High School Kallar Syedan, Choa Khalsa, Sir Sooba Shah, and Duberan Kallan, have failed in the number of students in any school. In addition, the number of matriculation students in most of the high madrasas was embarrassingly low, despite the fact that the administration there is playing trumpets on its results. The highest number of government girls high schools in the whole tehsil was of Kallar Syedan where 212 students participated in the examination. 179 were declared successful, Maryam Zameer 1001, Zainab Bibi 982, Sawira Batool stood first and second with 951 marks, while 119 female students participated in the examination in Girls Higher Secondary School Choa Khalsa, Sana Zameer 966, Amber Naeem and Ayesha Noor stood at the top with 921 marks, Govt. In Girls High School Sir Sooba Shah, 79 and 60 students participated in the examination in Doberan Kallan, the number of students participating in the examination of Government Boys High school Kallar Syedan, Sir Sooba Shah was 55 and 50. The number of students of Doberan Kallan was 23, in Boys High School Kahlian 24, in Girls School Kahlian only twelve students participated in the examination, in Government Boys Higher Secondary School Samot the number of matriculation students was only 9, similarly in Girls Higher Secondary School there only 25 female students participated in the exams, 15 in Girls High School Wilayatabad, 13 in Boys High School Dhangali, 26 in High School Mirgala Khalsa, 13 in Boys High School Kanoha, 38 in Girls School Kanoha, 10 in Girls School Nambal, Boys School in Nala, 23 girls in Nala North, 10 in Nala South, 26 boys school in Banahl, 28 boys school in Pind Bainso, 32 boys school in Takal, 11 girls school in Takal, 27 students participated in the examination. And the number of female students there is shamefully low, which not only has not made educational progress possible, but this number is also a burden on the treasury. Jameel’s son Arslan Jameel secured the second position with 876 marks in the matriculation exam from Haqani Public School.

زمین پر قبضہ کی کوشش کے لیئے درجنوں افراد کا دھاوا شدید فائرنگ سے ایک خاتون زخمی، پولیس نے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر لبنی راشد اور مدثر کو گرفتار کر لیا

Police arrested the Senior Vice President of the People’s Party Rawalpindi Women’s Department Lubna Rashid and Mudassar over firing at land dispute

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اگست,2023)—زمین پر قبضہ کی کوشش کے لیئے درجنوں افراد کا دھاوا شدید فائرنگ سے ایک خاتون زخمی، پولیس نے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر لبنی راشد اور مدثر کو گرفتار کر لیا۔محمد ظہیر موہڑہ پھڈیال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میری ذاتی ملکیتی زمین بیول روڈ پر واقع ہے جس کی پختہ چاردیواری لگی ہوئی ہے اور رہائشی کمرے بنے ہوئے ہیں جس میں میرا چوکیدار اول خان اور کرایہ دار فرید خان اور اس کی فیملی رہائش پذیر ہیں۔گزشتہ روز شام ساڑھے 7بجے کے قریب فرید خان نے مجھے بتایا کہ مسماۃ لبنی راشد اور 25/30نامعلوم افراد دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے لبنی راشد نے للکارماری جو بھی نظر آئے اس کو جان سے مار دوجس پر مدثر نے سیدھے فائر فریدخان پر کئے جو بھاگ کر چھپ گیا اور فائر مسماۃ ست بھائی زوجہ اول خان کے پاؤں پر لگا۔دیگر افراد نے بھی فائرنگ کرنا شروع کر دی اور ان میں سے کچھ لوگوں نے کمرے میں داخل ہو کر ایل ای ڈی کیمرے اور ڈی وی آر کی توڑ پھوڑ شروع کر دی۔15پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دیگر نامعلوم افراد موقع سے بھاگ گئے جبکہ لبنی راشد کی گاڑی جو کہ مٹی پر پھسنے کی وجہ سے بھگا نہ سکی۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج درج کرکے لبنی راشد اور مدثر کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے لبنی راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل جبکہ مدثر کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے تین روز قبل گاؤں آراضی بانڈی میں 26سالہ خاتون کے قتل کے مقدمے میں نامزد اس کے شوہر شرافت علی کو گرفتار کر لیا

Three days ago, the police arrested her husband Sharafat Ali, who was named in the murder case of a 26-year-old woman in Arazi Bandi village

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اگست,2023)—کلر سیداں پولیس نے تین روز قبل گاؤں آراضی بانڈی میں 26سالہ خاتون کے قتل کے مقدمے میں نامزد اس کے شوہر شرافت علی کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتولہ کی سوتن اور اس کے سسر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم شرافت نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ میں نے چار سال قبل مسماۃ اسماء نورین سے محبت کی شادی کی تھی مگر ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد اس کے چال چلن مشکوک ہونے کی وجہ سے میرا اس کیساتھ اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ ملزم کے مطابق اس کی مقتولہ بیوی مجھے اور میری پہلی بیوی کو بے ہوش کر کے گھر سے نکل جایا کرتی تھی میں نے اسے راہ راست پر لانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا اور مجبور ہو کر اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور اپنی پہلی بیوی کو اس کے والدین کے گھر آزاد کشمیر بھجوا دیا۔

مولنا عبدالقیوم حقانی آج بروز جمعہ جامعہ مسجد ربانی نزد مرید چوک نماز جمعہ سے خطاب کریں گے

Maulana Abdul Qayyum Haqqani will address Friday prayers at Jamia Masjid Rabbani near Mureed Chowk today

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اگست,2023)—جامعہ ابوہریرہ اکوڑہ خٹک کے معروف عالم دین مولنا عبدالقیوم حقانی آج بروز جمعہ جامعہ مسجد ربانی نزد مرید چوک نماز جمعہ سے خطاب کریں گے ان کا خطاب دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہو گا۔

چور کلرسیداں سے رکشہ اور موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے

Thieves stole a rickshaw and a motorcycle from Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اگست,2023)—چور کلرسیداں سے رکشہ اور موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے محمد فیصل سکنہ تل خالصہ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے چوآروڈ پر سہولت بازار میں موٹرسائیکل کھڑا کیا تھا واپس آیا تو نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کر کے لے جا چکے تھے ادہر ملزمان نے درکالی شیر شاہی سے رکشہ بھی چوری کر لیا۔

ماسٹر محمد ظہیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Master Muhammad Zaheer’s sister passed away

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04،اگست,2023)—نوجوان قانون دان راجہ یاسر محمود ایڈووکیٹ، راجہ فیصل محمود ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ اور ماسٹر محمد ظہیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز جمعہ دن دس بجے نزد شاہین سکول کلرسیداں میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button