DailyNewsKallar Syedan

Pilot census in five blocks of Kallar Syedan:

کلر سیداں کے پانچ بلاکس میں پوسٹ شماری سروئے کا آغاز کر دیا گیا ہے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) تحصیل کلر سیداں کے پانچ بلاکس میں پوسٹ شماری سروئے کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 19جولائی تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے اہلکار وں پرمشتمل عملے نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی زیر نگرانی مردم شماری ڈیٹا کی تصدیق کیلئے سروئے کا آغاز کر دیاہے،پولیس ان کے ہمراہ ہو گی۔تحصیل کلر سیداں میں مردم شماری انچارج محمد مبشر نے بتایا کہ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس)ساتویں آبادی اور گنتی کے بعد 8جولائی سے 19جولائی تک پوسٹ شماری سروئے کرے گا۔یاد رہے کہ ایم سی کلر سیداں  سمیت بھلاکھر،سموٹ، چھپر،سہوٹ بدہال کے پانچ بلاکس کو پوسٹ شماری سروئے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔آرمی اور رینجر کے دستے سکیورٹی کی صورتحال کو یقینی بنائیں  گے۔
Show More

Related Articles

Back to top button