DailyNewsHeadlineKallar Syedan
Raja Javaid Ashraf in Kallar Syedan
اگر کلرسیداں کے عوام انتخابات میں درست قیادت کا انتخاب کرلیں تو انہیں بھاری مسائل سے جلد چھٹکارا مل سکتا ہے
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ جاوید اشرف نے کہا ہے کہ اگر کلرسیداں کے عوام انتخابات میں درست قیادت کا انتخاب کرلیں تو انہیں بھاری مسائل سے جلد چھٹکارا مل سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کلرسیداں کے گاؤں سرصوبہ شاہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں متعدد افراد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے بھی شرکت کی۔راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور راجہ پرویز اشرف کی سیاست کا مقصد صرف مخلوق خدا کی خدمت ہے اسی خدمت میں اخروی نجات مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان یہ مت بھولیں کہ حقوق العباد کوئی مذاق نہیں روزمحشر اس کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کا قانون گو حلقہ چوآخالصہ قومی اسمبلی میں مری کے ساتھ ہے تو صوبائی اسمبلی میں یہ پی پی 8 گوجرخان کے ساتھ ہے ہم نے یہاں سے ایک تعلیم یا فتہ استاد کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ کلرسیداں چوآخالصہ کے لوگ چوہدری محمد اعظم پرویز جیسے دیانتدار اور تعلیم یا فتہ امیدوار کو پنجاب اسمبلی میں کامیاب کریں مسائل کے حل کی گارنٹی ہم دیتے ہیں۔امیدوارحلقہ پی پی 8 چوہدری محمد اعظم پرویز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان ملک میں جمہوریت کا پہرے دار ہے ہماری قیادت نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے۔ہماری سیاست نفرت عداوت دشمنی پر نہیں اخلاقیات پر مبنی ہے ہم ملک میں جمہوریت کے ساتھ ساتھ رواداری بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا چاہتے ہیں۔ہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ووٹ کے حق کے ذریعے شعور بخشا ہے۔انہوں نے نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا قوم اس کی تلخی کو کبھی بھولے گی نہ معاف کرے گی۔نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں تقریب سے اسد شفیق ستی،ملک صغیر اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, July, 2023) –
PPP leader Raja Javaid ashraf in a public gathering in Kallar syedan urges public to choose right leadership so there issues can be resolve. He was invited in a public gathering in Sir Subah shah where locals joined PPP as well. Gathering was also attended by PPP Kallar syedan President Mohammad Ijaz Butt.
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے شہریوں کے خلاف ای چالان کرنے کا آغاز کردیا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف وزریوں پر کاروائیوں کے اختیارات ملنے پر قانون شکنوں کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی کلرسیداں نے اپنے آگاہی پیغام میں شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تمام ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ پٹرولنگ پولیس غفلت ولاپرواہی،تیز رفتاری،سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے ڈرائیورز، بغیر لائسنس بدوں رجسٹریشن و نمبر پلیٹیس،کم عمر ڈرائیورز، سمیت سیفٹی ہیلمٹ کے بغیر روڈ پر آنے والے تمام شہریوں خلاف بلاامتیاز اور بلا تفریق ایکشن لیتے ہوئے ای چالان جاری کرے گی۔شہری کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس سے مکمل تعاون کریں۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے سویڈن حکومت سے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کفر اسلام دشمنی میں متحد ہے یہ بار بار ہمارے مقدسات کی بے حرمتی کرکے ہمارے صبر کا امتحان لیتا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پیغمبر ﷺاور قرآن مجید کی بے حرمتی کا ارتکاب کرنے والوں کو شخصی آزادی کے نام پر محفوظ راستہ نہیں دیا جا سکتا۔ہم مسلمان اپنے مقدسات کے لیئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا بھی اپنی سعادت سمجھتے ہیں۔ہمارے مقدسات کی بے حرمتی کرنے والے تنگ نظر متعصب اور انتہا پسند ہیں مغرب انہیں لگام دے ورنہ دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)نوسر باز نے کلرسیداں کے سادہ لوح شہری کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے کی رقم دھوکہ دہی سے نکلوا لی،کلرسیداں کے دھرم بھٹیاں کے طارق محمود بھٹی نے منگل کے روز پنجاب بنک سے صبح دس بجے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی رقم نکلوائی جس کے بعد دن بارہ بجے اسے موبائل پر کال موصول ہوئی کہ اس کا بنک اکاؤنٹ بلاک ہو گیا ہے اسے مسلسل بنک کی جانب سب جو بھی او ٹی پی کوڈ موصول ہو وہ تیس سیکنڈ کے اندر انہیں لکھوا دے تاکہ اس کے بنک اکاؤنٹ کو ان بلاک کیا جا سکے۔ جس پر طارق محمود بھٹی نے اپنے موبائل پر موصول ہونے والے چھ او ٹی پی کوڈ نوسرباز کو لکھوا دیئے جس نے برق رفتاری سے اس کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 75 ہزار روپے نکلوا لیئے۔ جس کے بعد صارف نے بنک جا کر وہاں موجود باقی 75 ہزار روپے کی رقم خود نکلوا لی،صارف نے شکایت کی ہے کہ اس سے ہونے والے فراڈ میں اس کے بنک کے اہلکار بھی ملوث ہو سکتے ہیں جنہوں نے اسے چند منٹوں میں پونے تین لاکھ روپے کی رقم سے محروم کردیا اس نے اس نوسر بازی کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کھلے عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے پر 19 کے قریب غیر قانونی ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سر بمہر کر دیا۔انہوں نے یہ کارروائی چوکپنڈوری سمیت سروہا چوہدریاں، کلر بائی پاس، بھاٹہ روڈ، کہوٹہ روڈ اور منگلورہ روڈ پر کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ پٹرول و ڈیزل کی فروخت کے غیر قانونی عمل کو جاری رکھا گیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔
کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد فیاض، راجہ عبدالمنصور اور اے ایس آئی طاہر صدیقی نے مشترکہ کارروائی میں عدنان داؤد سکنہ بشندوٹ کے قبضے سے ایک کلو تین سو گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے ایک اور کارروائی میں ملزم عبدالرزاق سکنہ ممیام کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ 4 روند قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔