DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Shooting Incident in Kahuta Panjar Chowk Leaves One Person Dead, Including 4 Injured
کہوٹہ پنجاڑ چوک میں فائرنگ کا واقع ایک شخص قتل خواتین سمیت 4 افراد زخمی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جولائی 2023)
کہوٹہ پنجاڑ چوک میں فائرنگ کا واقع ایک شخص قتل خواتین سمیت 4 افراد زخمی، سفیل مہربان ساکن کھڈیوٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملا جبکہ اسکے بھائی وسیم سمیت 2 خواتین اور محمد اکرام نامی شخص زخمی ذرائع کے مطابق وجہ عناد دیرینہ دشمنی پولیس مصروف تفتیش،واقعے کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرع پھیل گئی،تفصیلات کے مطابق پنجاڑ چوک اندھا دھند فائرنگ کر کے سفیل مہربان ساکن کھڈیوٹ کو قتل کر دیا گیا جبکہ سفیل کا بھائی وسیم، محمد اکرام اور خاتون زینب بی بی، سفینہ زوجہ غلام مرتضی زخمی جنکو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا پولیس موقع پر موجود ذرائع کے مطابق وجہ ذاتی دشمنی بتائی جا رہی ہے فائرنگ کی خبر جنگل میں آگ لگنے کی طرح پھیلی عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچی۔




