DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Eid Ul Adha being celebrated on Thursday; Namaz e eid timing in local Masjid’s

کلر سیداں; عید الاضحی جمعرات کو منائی جارہی ہے؛ مقامی مسجد میں نماز عید کے اوقات

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جون)—صبح ساڑھے پانچ بجے جامعہ مسجد توحید کلرسیداں،جامعہ مسجد اقصی کلرسیداں،پونے چھ بجے جامعہ مسجد بلال کلرسیداں مولانا قاسم الحق،جامعہ مسجد صراط الجنہ کنوہا حافظ زبیر بخاری،چھ بجے قرطبہ مسجد کلرسیداں مولانا غلام مجتبی،جامعہ مسجد گلزار مدینہ ڈھوک مسیاڑی ٹکال قاری عبدالوحید ربانی،سنہری جامعہ مسجد محلہ غوثیہ کلرسیداں مفتی محمد آکاش عباسی،جامعہ محی الدین صدیقیہ چوآ روڈ سہوٹ قاری عبدالوحید نقشبندی،سوا چھ بجے مسجد فیضان مدینہ نزد مرید چوک بیول روڈ اتفاق ٹاؤن کلرسیداں مفتی محمد اکبر اویسی،ساڑھے چھ بجے مدنی مسجد مرید چوک علامہ عبدالحمیدسیالوی،جامعہ مسجد پنڈورہ ہردو،جامعہ مسجد انوار مدینہ ٹکال، جامعہ مسجد کمبیلی صادق،مدرسہ انوار القرآن دوبیرن روڈ چوآ خالصہ حافظ عبدالشکور،جامعہ مسجد بلال شاہ باغ،مسجد غوثیہ ڈھوک دولعل قریشی چوآخالصہ مولنا عبدالشکور،مسجد نور نئی آبادی چوآ خالصہ حافظ شاہزیب،پونے سات بجے جامعہ مسجد گلزار حبیب ڈھوک مک بخاری کلرسیداں علامہ شوکت،جامعہ مسجد فیضان مدینہ بٹاہڑی کلرسیداں،جامعہ مسجد گلزاردینہ منگال قاری محمد سعید،جامعہ مسجد اصحاب صفہ سہوٹ بگیال علامہ حیدر،جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ کنوہا مولانا عبد القیوم ناصر،جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآخالصہ قاری محمد عظیم،جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں شہر مولانا عبدالغفور چشتی،غوثیہ معصومیہ ڈھوک صابری کلرسیداں مولانا عتیق الرحمان،سات بجے مسجد فیض سروہا چوہدریاں،نور مسجد کلرسیداں قاری محمد اجمل قادری،عید گاہ ستھوانی مفتی حسن،جامعہ مسجد غوثیہ لونی جندراں، درسگاہ سمبل سموٹ حافظ محمد شفیق،مسجد حافظ یونس دھمیال حافظ احسان،جامعہ مسجد بلال کھنڈوٹ نلہ مولانا منور نقشبندی،مدنی مسجد موہڑہ دھیال مفتی محمد تاج،مسجد عمر فاروق پیکاں،جامعہ مسجد اویس قرنی ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ مولنا احسان اللہ چکیالوی،جامعہ مسجد میرا سنگال،مسجد عمر فاروق موہڑہ ہیراں چوآ خالصہ قاری نصر محبوب سلطانی،جامعہ مسجد سید امیر حمزہ ڈھوک صابری کلرسیداں علامہ عامر عیسی،جامعہ مسجد گلزار مدینہ درکالی شیر شاہی حافظ آصف محمود،جامعہ مسجد رجام قاری ندیم اختر،سوا سات بجے مکی مسجد کلرسیداں،جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں مفتی سلیم محمود ربانی،جامعہ مسجد ستار موہڑہ ہیراں چوآ خالصہ حافظ گلزار حسین،ساڑھے سات بجے جامعہ مسجد بوہڑی ٹکال قاری مناظر حسین رضوی،مسجد الحبیب گہدر چوآ خالصہ قاری عبدالمالک،مسجد فاطمہ الزہرا چوآ خالصہ علامہ جمشید شاہ،مسجد غوثیہ سہوٹ صدرہ رمضان مجددی ایڈووکیٹ،جامعہ مسجد سیداں کلرسیداں۔

سکوٹ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی

As a result of a collision between two motorcycles in Skot, two people were seriously injured

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جون)— دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ٹریفک کا یہ حادثہ نواحی علاقہ سکوٹ میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے اخلاق اور وحید نامی موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جنہیں سر پر چوٹیں آ نیکی وجہ سے تشویش ناک حالت میں اولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے گولیاں مار کر زخمی کرنے کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم زاہد عرف ٹھاکر کو جرم ثابت ہونے پر سات سال قید

Area Magistrate Syedan Muhammad Abid Awan sentenced accused Zahid alias Thakur to seven years imprisonment after being found guilty in a case of shooting and wounding

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جون)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے گولیاں مار کر زخمی کرنے کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم زاہد عرف ٹھاکر کو جرم ثابت ہونے پر 324ت پ کے تحت سات سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے جبکہ دفعہ 337 Fiii کے تحت مجرم کو مزید ایک سال قید اور بیس ہزار روپے بطور دامان ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔مجرم زاہد حسین کو رنچ تھا کہ مدعی محمد وقاص پولیس کو اس کیخلاف شکائتیں لگاتا ہے اور اس رنجش کی بنا پر مجرم زاہد حسین نے 15 دسمبر 2022 کو محمد وقاص کو گولیاں مار کر مضروب کر دیا تھا۔

بیرون ملک بھیجوانے کیلئے دی گئی پانچ لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر خاتون سمیت چھ مسلح افراد نے تین خواتین سمیت پانچ افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا

Six armed men, including a woman, tortured five people, including three women, for demanding the return of five lakh rupees

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جون)—بیرون ملک بھیجوانے کیلئے دی گئی پانچ لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر خاتون سمیت چھ مسلح افراد نے تین خواتین سمیت پانچ افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے اور کپڑے پھاڑ کر برہنہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ محمد قدیر سکنہ کنوہا نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کنوہا کا رہائشی ہوں گزشتہ روز دن قریب 12 بجے مسمیان قیصر فاروق، عامر فاروق،توقیر فاروق، مسماۃ سلیم اختر جن کے ہاتوں میں اسلحہ، کلہاڑیاں،آہنی راڈ اور ڈنڈے تھے۔ زبردستی ہمارے گھر میں داخل ہو گئے اور مجھ سمیت میری بہو مسماۃ (د ن)،مسماۃ (ن) نازیہ بی بی اور مسماۃ (م) مسکان بی بی اور محمد تنویر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید مضروب کر دیا اور ہماری خواتین کے کپڑے پھاڑ کر انہیں نیم برہنہ کر دیا جبکہ محمد آسف نے مسماۃ (م) کو گلے سے پکڑ لیا اور کپڑے پھاڑ دئیے اور دیگر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔وجہ عناد یہ ہے کہ عامر فاروق نے یاسر محمود کو بیرون ملک بھیجوانے کیلئے پانچ لاکھ روپے کی رقم اد ا کی تھی جب میں نے اس بابت تقاضا کیا تو ملزمان نے باہم صلح مشورہ ہو کر ہم پر حملہ کر دیا۔

پولیس نے کھلے عام ڈیزل و پٹرول لے جانے پر سوزوکی اور ڈرموں کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

The police seized the Suzuki and the drums and registered a case against the driver for carrying diesel and petrol openly

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جون)—کلر سیداں پولیس نے کھلے عام ڈیزل و پٹرول لے جانے پر سوزوکی اور ڈرموں کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ ایک سوزوکی پک آپ جس کے پچھلے ڈالے میں کالا ترپال ڈالا ہوا تھا کو مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو سوزوکی کے پچھلے ڈالے میں چھ عدد ڈرم موجود پائے گئے۔مزید پڑتال کرنے پر ہر ایک ڈرم پلاسٹک میں 235لیٹر ڈیزل جبکہ بقیہ پانچ عدد آہنی ڈرموں میں 1050لیٹر پٹرول پایا گیا۔ ڈرائیور نثار حسین کیانی سکنہ سموٹ سے کھلے عام پٹرول و ڈیزل لے جانے کا اجازت نامہ طلب کیا گیا جو وہ پیش نہ کر سکا۔پٹرول مالک نے غیر قانونی طور پر بدون لائسنس ایجنسی ہولڈر کو اتنی بڑی مقدار میں پٹرول و ڈیزل دے کر اپنی اور لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا ہے۔

عید کی آمد کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں اور جانوروں کے ہجوم نے آمدورفت میں شدید مشکلات

Due to the arrival of Eid, the crowd of vehicles and animals on the roads caused serious difficulties in transportation

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,28،جون)—تمام دیہات و قصبات میں عید کی آمد کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں اور جانوروں کے ہجوم نے آمدورفت میں شدید مشکلات ڈال رکھی ہیں تمام انتظامیہ اور ادارے تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔راولپنڈی آنے جانے والوں کا سفر جہنم سے کم نہیں۔سواں پل کو عبور کرنے میں نصف گھنٹہ لگتا ہے تو پھر ٹی چوک سے روات تک چند منٹوں کا سفر چالیس پچاس منٹ میں طے ہو رھا ہے۔عید کی وجہ سے گاڑیوں کے ہجوم کے علاوہ تمام سڑکوں پر جابجا جانوروں کی منڈیاں لگی ہیں جس سے ٹریفک میں مزید خلل پڑ رھا ہے۔ کلرگوجرخان روڈ پر حبیب چوک میں گزشتہ کئی ایام سے عین سڑک پر مویشی ان کے مالکان اور خریدار کھڑے ہیں اطراف میں جگہ ہونے کے باوجود پوری منڈی مویشی عین سڑک کے اوپر لگی ہوئی ہے جس سے گاڑیوں کے علاؤہ موٹرسائیکل کا گزرنا بھی دشوار ہے مگر وہاں انتظامیہ کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس بھی نظر نہیں آتی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button