DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: The Press Club, Kharri Sharif and Charhoi Press Club are included in the registered press clubs of Azad Kashmir

پریس کلب کھڑی شریف اورچڑھوئی پریس کلب کوآزادکشمیر کے رجسٹرڈ پریس کلبو ں شامل

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سی یوجے ضلع میرپور کے صدرراجہ نثار احمدخان نے پریس کلب کھڑی شریف اورچڑھوئی پریس کلب کوآزادکشمیر کے رجسٹرڈ پریس کلبو ں شامل ہونے پردلی مسرت کااظہارکرتے ہوئے عہدیداروں کو دل کی اتھاہ گہرائیو ں سے مبارک بادپیش کی ہے ان پریس کلبوں کے کے صدوراور تمام عہدیداروں واراکین کومبارک بادپیش کی اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیااورکہاکہ میں امیدکرتاہو ں ان کے پریس کلبوں کے عہدیداروان علاقائی مسائل اجاگرکرنے کے ساتھ ساتھ پریس کلبوں اورصحافیو ں کودرپیش مسائل کے حل کے لئے اپناصحافتی کردار بہترانداز میں انجام دیں گے اوار اپنی صحا فتی خدمات جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ میں بطور صدریوسی جے ضلع میرپور صحافیوں کی مسائل کے حل اوران کے فلاح وبہبود کے لئے اپنابھرپور کردار اداکرنے کی کوشش کروں گاان کی توقعات پرپورااترنے کے لئے کی بھرپور کوشش جاری رکھوں گا

Chakswari (Pothwar.com) President of CUJ District Mirpur Raja Nisar Ahmad Khan has expressed his happiness on joining the press club, Kharri Sharif and Charhoi Press Club as registered press clubs of Azad Kashmir and has congratulated the officials of these press clubs. The presidents and all the officials of the KK congratulated and expressed good wishes for them and said that I hope that the officials of their press clubs will perform their journalistic role in a better way to highlight the regional problems and solve the problems faced by the press clubs and journalists. He said that as the president of UCJ Mirpur district, I will try to play my full role in solving the problems of journalists and their welfare.

چوہدری قاسم مجید کا روپیال مارکی میں منعقدہ استقبالی جلسہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

Speech of Chaudhry Qasim Majeed as Chief Guest at the reception held at Rupial Marquee

چکسواری (پوٹھوار ڈاٹ کام، اللہ دتہ بسمل,01,جولائی,2023) — آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیر و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ میری وزارت پیپلز پارٹی اور حلقہ کے عوام کی مرہون منت ہے میں چوکیدار کی حیثیت سے جماعتی وابستگی سے بالا تر ہوکر بلاتخصیص عوامی خدمت کا سفر چوکیدار کی حیثیت سے جاری رکھوں گا۔دو سال قبل حلقہ کے عوام نے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی خدمات کے اعتراف میں مجھے ممبر اسمبلی منتخب کروایا تھا اب میری ذمہ داری ہے میں پیپلز پارٹی اور اپنے والد ماجد کے مشن کو جاری رکھوں۔میری وزارت کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ میں کسی سے ناراض نہیں ہوں جس نے مجھے ووٹ نہیں دیئے ان کے کام بھی میری ذمہ داری میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ رٹھوعہ ہریام برج کا سنگ بنیاد پیپلز پارٹی کی حکومت کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے رکھا تھا اب اس پل کی تکمیل کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس جاؤنگا۔حلقہ میں سپورٹ اسٹیڈیم،پانی بجلی اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد روپیال مارکی میں منعقدہ استقبالی جلسہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ کی صدارت چیئرمین چوہدری نعیم حسین روپیال نے کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق وزیر اعظم کے مشیر یاسر ممتاز چوہدری نے سرانجام دیئے۔ جلسہ میں سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی شرکت سے ہال میں بیٹھے شرکاء نے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور قاسم مجید کو وزیر بننے پر مبارکباد دیں۔جلسہ سے سابق ایڈمنسٹریٹر عظیم بھٹی،ملک تنویر سبحانی،سابق امیدوار چوہدری عبد الرحمان،سید ذوالفقار حسین بخاری،قاضی محمود،بشارت حسین ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button