DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; One person killed in Toyota veichle accident near village Sanambalah

سنمبلاہ کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس حادثے میں ایک شخص جانبحق

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،27جون2023)گزشتہ روز سنمبلاہ کے قریب ٹیوٹا ہائی ایس حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لہتڑار سے کہوٹہ جانے والے ٹیوٹا ہائی ایس سنمبلاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔جس میں گاڑی کا ڈرائیور بلال احمد ستی جانبحق ہو گیا۔ جبکہ متعدد زخمی۔ جانبحق ڈرائیور کا نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں میں ادا کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیا ت،معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 27 June 2023) One person was killed and several others were injured in a Toyota vehicle accident near Sanambalah. According to the details, a Toyota High Ace going from Lahatdar to Kahuta was involved in an accident near Sanambalah, in which the driver of the vehicle, Bilal Ahmed Satti, was killed. While several were injured. The deceased driver’s funeral prayers were performed in his native village. A large number of political and social personalities and dignitaries of the area participated in the funeral prayer.

متاز عالم دین علامہ ندیم سہرانی کے صاحبزادے کی دعائے چہلم

Dua Chehlam of the son of eminent religious scholar Allama Nadeem Sohrani

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2023)
ممتاز عالم دین علامہ ندیم سہرانی کے صاحبزادے کی دعائے چہلم امیدوار صوبائی اسمبلی کرنل وسیم جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں علمائے کرام سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، علامہ ندیم سہرانی سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ممتاز عالم دین امیر پی پی 7 علامہ ندیم رضوی سیرانی صاحب کے صاحبزادے حافظ محمد حسیب مرحوم کی دعا چہلم کی تقریب کا انعقاد ان کی رہائش گاہ میں منعقدہوئی جس میں امیر ضلع راولپنڈی حاجی رمضان چشتی اعوان، رابطہ برائے انتظامیہ ضلع راولپنڈی جاوید اختر عباسی، سرپرست اعلی پی پی 7 راجہ ازرم حمید سیالوی، امیدوار پی پی 7 کرنل وسیم احمد جنجوعہ، امیر پی پی 9 راجہ اشتیاق رضوی، امیر و امیدوار پی پی 8 اجمل قریشی، علامہ غلام اکبر امیر تحصیل سہنسہ، ناظم مالیات پی پی 7 حافظ اعجاز محمود، ناظم نشرواشاعت پی پی 7 عاطف لطیف، ناظم خدمت خلق تصور خالد، رابطہ برائے تنظیم احتشام عمر، رابطہ برائے انتظامیہ پی پی 7 راجہ منظر، الیکشن سیل پی پی 7 حسنین حیدر، تحریکی ڈیزائنر پی پی 7 حافظ بلال ظفر، علامہ کلیم ضیائی، علامہ وحید نور، علامہ ایاز قادری، علامہ عمران رضوی، علامہ حمزہ مدنی، علامہ ثاقب نواز، علامہ احمد نواز قاسمی علامہ حمزہ عباسی،دیگر علامہ اکرام، کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سید عبداللہ کے والد محترم سید شبیر حسین شاہ کو سپردخاک کر دیا گیا

Syed Shabir Hussain Shah passed away in Skot

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27جون2023)
سید عبداللہ کے والد محترم سید شبیر حسین شاہ کو سپردخاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،راجہ جاوید احمد سکوٹ، راجہ ظفر اقبال سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،مرحوم کی نماز ے جنازہ سکوٹ کے مقام پر ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید احمد آف سکوٹ، بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفر اقبال،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار آصف دھمالی،چوہدری نصرت،فرقان جنجوعہ پنجاب پولیس،راجہ شعبان احمد،چوہدری نوید،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد معززین علاقہ نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button