DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat; The engine of the country’s high-speed train Green Line Express from Karachi to Islamabad derailed
کراچی سے اسلام آباد جانے والی ملک کی تیز رفتار ٹرین گرین لائن ایکسپریس کا انجن پٹری سے اتر گیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،جون,2023)—کراچی سے اسلام آباد جانے والی ملک کی تیز رفتار ٹرین گرین لائن ایکسپریس اور کراچی سے لاہور براستہ پاکپتن جانے والی فرید ایکسپریس,بہت بڑے حادثے سے بچ گئیں۔ 5’اپ گرین لائن کا انجن پٹری سے اتر گیا ہے۔گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر گرین لائن ایکسپریس لوپ لائن پر کھڑی فرید ایکسپریس کو کراس کرتے ہوئے اس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا تاہم دو انچ کے فاصلے سے فرید ایکسپریس کو ہٹ کرتے کرتے بچ گیا اور کوئی سانحہ رونما نہیں ہوا




