DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “PTI’s Unity Rally: Tariq Murtaza Leads Convoy to Rawalpindi”

کہوٹہ :پاکستان تحریک انصاف کی عدلیہ یکجہتی ریلی /طارق مرتضی کی قیادت میں قافلہ کی راولپنڈی آمد

کہوٹہ : (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،7مئی2023)—پاکستان تحریک انصاف کی عدلیہ یکجہتی ریلی /طارق مرتضی کی قیادت میں قافلہ کی راولپنڈی آمدحلقہ پی پی سات کے تنظیمی عہدیداران،صدور سمیت کارکنان کی شرکت- پاکستان تحریک انصاف کی عدلیہ کیساتھ اظہار یکجہتی ریلی کیلئے پی پی سات سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر طارق محمود مرتضی اپنے قافلے کے ہمراہ ریلی میں شرکت کیئے راولپںنڈی پہنچے۔ ریلی میں حلقے کے سینیئر رہنماؤں ، تنظیمی اور یوتھ کی قیادت جن میں صدر ، نائب صدر، سیکرٹری وغیرہ شامل تھے ، نارہ مٹور لہڑی سے کثیر تعداد میں کارکن بھی شامل تھے۔ ریلی کو ایم این اے این اے ستاون صداقت عباسی اور موجودہ ٹکٹ ہولڈر طارق محمود مرتضی سمیت ،کرنل سعید ، فیصل چوہان ،چوہدری ظفران نے لیڈ کیا۔ ذیلی ریلی نے راولپںنڈی کی مرکزی ریلی میں شامل ہوکر عدلیہ اور سپریم کورٹ کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

Kahuta: (Pothwar.com, May 7, 2023)—Pakistan Tehreek-e-Insaf’s Judiciary Solidarity Rally/caravan under the leadership of Tariq Murtaza arrived in Rawalpindi with the participation of the organizational officials of the PP-7 Constituency. Tariq Mehmood Murtaza, the ticket holder of the party from PP-7 for the solidarity rally, reached Rawalpindi along with his convoy. The rally was attended by senior leaders of the constituency, organizational and youth leaders including the President, Vice President, Secretary, etc., and a large number of workers from Nara, Mator, Lehri. The rally was led by MNA Sadaqat Abbasi and current ticket holder Tariq Mehmood Murtaza along with Colonel Saeed, Faisal Chauhan, Chaudhry Zafran. The subsidiary rally joined the main rally in Rawalpindi and expressed solidarity with the judiciary and the Supreme Court.

حضرت سخی سبزواری بادشاہؒ کہوٹہ کے سالانہ عرس کے موقع پر شوٹنگ والی بال میچ کھیلا گیا

Annual urs mubarak celebration of Hazrat Sakhi Sabzwari Badshah held in Kahuta with a shooting soccer match

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2023)
حضرت سخی سبزواری بادشاہؒ کہوٹہ کے سالانہ عرس کے موقع پر شوٹنگ والی بال میچ کھیلا گیا۔میچ زیر سرپرستی راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ،چیئرمین راجہ عطیق اور راجہ شایان زاہد ایڈووکیٹ منعقد ہوا،میچ کے مہمانانِ خصوصی راجہ طارق محمود مرتضٰی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون اور راجہ وحید احمد خان تھے،میچ کے مہمانوں میں کرنل (ر) راجہ ارشد،چوہدری مدثر عظیم،چوہدری سرمد،چوہدری وقار اور چوہدری رفاقت تھے،مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،کہوٹہ و گردونواح سے آئے سینکڑوں افراد میچ سے محظوظ ہوئے اور پسندیدہ کھلاڑیوں کو بھرپور طریقے سے داد دیتے رہے۔

نمبردار ملک فدا اعوان کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد

Namberdar Malik Fida Awan congratulated on Umrah pilgrimage

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2023)
بھون اعوان یوسی ہوتھلہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار ملک فدا اعوان کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد یں پیش کر نے کا سلسلہ بددستور جاری،گذشتہ روز نمبردار ملک فدا اعوان کو عمرے کی ادائیگی پر لوئی بھیر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات ملک نوید، ملک حبیب، مغل گلفراز، ملک عدنان، ملک رضوان امیدوار برائے چیئرمین، ملک حفیظ چیئرمین زکوۃ کمیٹی، ملک تصور علوی وائس چیئرمین زکوۃ کمیٹی، ملک عظمت آف یو کے، ملک غلام ربانی نے بھون اعوان، بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت ملک قاسم علی چشتء، فیصل محمود، عامر محمود، محمد زبیر،محمد مجیب، ملک غلام ربانی،ملک انتظار،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کے گھر جا کر ان کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر ملک فدا کے بھتیجے، ملک رضوان اور ملک فیضان بھی موجود تھے۔

تحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین جنرل(ر) فرخ بشیر آج کہوٹہ میں کار نر میٹنگ

“Chairman of Tehreek taraqi o Qamal, General (R) Farooq Bashir holds a party meeting in Kahuta today”

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2023)
تحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین جنرل(ر) فرخ بشیر آج کہوٹہ میں کار نر میٹنگ سے خطاب کرینگے،فرخ بشیر قوم کا دکھ رکھنے والی تحریک چلا رہے ‘ ملکی سیاسی و معاشی حالات کی وجوہات ‘حل بارے بتائیں گے’ فاروق قریشی،ملکی صورتحال تشویشناک ‘معشیت تباہ ‘لوگ بھوکے مر رہے ‘دہشت گردی زور پکڑ رہی ‘ ادارے متنازعہ ہو چکے’ جنرل(ر) فرخ بشیر،تحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین میجر جنرل(ر) فرخ بشیر آج کہوٹہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرینگے ‘نوا حی گاؤں جیوڑہ میں سہ پہر3;30 بجے علاقے کی معروف سماجی شخصیت حاجی فضل الٰہی ‘ ماہر تعلیم فاروق قریشی کے حجرے میں معززین علاقہ کو کارنر میٹنگ میں پارٹی منشور’ ملک کے موجودہ سیاسی حالات و واقعات ‘ عوامی مسائل اور انکے حل بارے اظہار خیال کریں گے۔معروف تعلیم دوست شخصیت پرنسپل محمد فاروق قریشی کے مطابق تحریک ترقی و کمال پارٹی کے چیئرمین میجر جنرل(ر) فرخ بشیر ایک مختصر سی تقریب میں معززین کیساتھ اظہار خیال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میجر جنرل(ر) فرخ بشیر قوم کا دکھ درد رکھنے والی تحریک چلا رہے ہیں اور موجودہ ملکی سیاسی و معاشی حالات کا ادراک رکھتے ہیں وہ انکی وجوہات اور حل بارے تجاویز بتائیں گے۔ ایک بیان میں میجر جنرل(ر) فرخ بشیر نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال نہایت ہی تشویشناک ہے۔ معشیت تباہ ہو چکی ہے۔لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ دہشت گردی زور پکڑ رہی ہے۔ سیاست دشمنی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ تمام ادارے متنازعہ ہو چکے ہیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ عوام کا ان پر اعتماد اٹھ چکا اور یہ آپس میں بھی دست و گریبان ہیں۔ حتی کہ سپریم کورٹ، جو کہ انصاف کی آخری امید ہوتی ہے، اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودہ روش تیزی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔ یہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں کہ اس صورتحال کو کون ذمہ دار ہے۔ وقت کی ضرورت کہ اپنی اجتماعی بقا کے لئے تمام سیاسی وابستیوں اور مفادات کو بالائے طاق رکھ سب مل بیٹھیں اور اس خطرناک صورتحال سے نکلنے کے لئے لائح عمل تیار کریں۔ خدانخواستہ اگر یہ ملک مکمل انتشار پھیل گیا تو نہ مفادات رہیں گے نہ سیاست اور نہ ہی اقتدار۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button