DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Lusar residents protest against administration, vow to prevent garbage dump in the area”

لوسر کچرا کنڈی کے متاٹرین انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئے مر جائیں گے علاقے کو کچرا منڈی نہیں بننے دیں گے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،اپریل,2023)—لوسر کچرا کنڈی کے متاٹرین انتظامیہ کے سامنے ڈٹ گئے مر جائیں گے علاقے کو کچرا منڈی نہیں بننے دیں گے اس سلسلے میں ایک اجتماع اتوار کے روز لوسر کچرا کنڈی میں ہوا جس سے راجہ عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ہمارے علاقے میں تعفن پھیلایا جا رھا ہے زیر زمین پانی آلودہ ہو چکا ہزاروں افراد الرجی کے مسائل سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سی ڈی اے کے لیئے مزید بارہ سو کنال اراضی ایکوائر کرنے کے لیئے عدالتی حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے راولپنڈی انتظامیہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ہم کسی قیمت پر اپنے بچوں کے مستقبل کو تباہ نہیں ہونے دیں گے اجتماع سے معین اسلام نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگ اب متحد ہو چکے ہیں وہ مزید ستم برداشت نہیں کریں گے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 08, April 2023)- Lusar residents vow to prevent garbage dumping in the area, and hold a protest meeting.

Lusar residents held a protest meeting on Sunday against the administration’s plan to establish a garbage dump in the vicinity. The residents vowed to prevent the establishment of a garbage dump in the area, which they claim is spreading infections and contaminating underground water.

Raja Imran, a representative of the Lusar community, addressed the gathering and accused the authorities of deliberately spreading disease in the area. He said that thousands of people are suffering from various illnesses due to the contaminated water, and urged the government to take immediate action to address the situation.

“We have obtained a court order to prevent the acquisition of more land by the CDA (Capital Development Authority) for the purpose of expanding the landfill. The Rawalpindi administration should not test our patience. We will not let our children’s future be destroyed at any cost,” Imran said.

Moeen Islam, another community leader, also spoke at the meeting and said that the people of the area are united in their opposition to the establishment of a garbage dump. He said that they will not tolerate any further injustice and demanded that the authorities take action to address their concerns.

میں مسلم لیگ ن کا سیاسی کارکن ہوں ہروقت الیکشن کے لیئے تیار رہتا ہوں,انجینئر قمراسلام راجہ

“I am a political worker of PML-N, always ready for elections: Engineer Qamar Islam Raja”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،اپریل,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کا سیاسی کارکن ہوں ہروقت الیکشن کے لیئے تیار رہتا ہوں وسوسوں پر یقین نہیں رکھتا میں چودہ مئی کی صبح آٹھ بجے اپنا ووٹ پولنگ اسٹیشن پر جاکر پول کرنے کے لیئے پوری طرح سے تیار ہوں انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن یا کوئی دوسری سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگ نہیں رہی ہے مگر یہ بھی حقیقیت ہے کہ پی ٹی آئی نے بلاوجہ اپنی صوبائی حکومتیں ختم کرکے اسمبلیاں توڑی ہیں ان کا یہ اقدام کسی طور پر بھی سیاسی نہیں ذاتی خواہشات اور تکبر پر مبنی تھا یہ جب چائیں اسمبلیوں سے اٹھ کے چلے جائیں جب چائیں اسمبلیاں تحلیل کردیں ایسا معروف جمہوری اصولوں کے سراسر منافی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہ صرف مسلم لیگ ن کا الیکشن چرایا گیا بلکہ عمران خان کو تخت پر لانے کے لیئے سہولت کاروں نے غیر جمہوری کردار ادا کیا یہ سہولت کار آج بے نقاب ہو چکے ہیں مگر الیکشن کے لیئے تمام جماعتوں کو مساوی ماحول و حالات کی فراہمی الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے ترازو کے پلڑے برابر کر کے ہی مساوی الیکشن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب میں بھرپور انداز میں الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ ہر روز اس جماعت کے لوگ میرے حلقے میں شامل ہو رہے ہیں جبکہ تین چار برسوں میں چوہدری نثار علی خان اور غلام سرور خان کوئی شمولیتی پروگرام منعقد نہ کر سکے۔

مفتی مجیب الرحمن ،جامع مسجد ہذاو دارالعلوم جامعہ ربانیہ کے منتظم و مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامع مسجدربانی،ربانی کالونی کلرسیداں شہر میں نزول قرآن کی تقریب سے خطاب

“Maulana Ehsanullah Chakialwi and Mufti Mujeeb Ur Rehman Addresses Quran Recitation Ceremony at Jamia Masjid Rabbani

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،اپریل,2023)—شیخ الحدیث مفتی مجیب الرحمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ھےرحمت خداوندی پوری طرح اس ماہ مبارک میں متوجہ ہوتی ھے خوش قسمت لوگ ہی رمضان کے آداب کی رعایت رکھ کر روزے تراویح ذکروتلاوت اور صدقہ کا اہتمام کرتے ھیں اس ماہ مبارک میں نیکیوں پر کئی گنا زیادہ ثواب کا وعدہ کیاگیا ھے رمضان اور قرآن کا گہرا تعلق ھے اس ماہ مبارک میں تلاوت کلام پاک کا زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مفتی مجیب الرحمن ،جامع مسجد ہذاو دارالعلوم جامعہ ربانیہ کے منتظم و مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامع مسجدربانی،ربانی کالونی کلرسیداں شہر میں نزول قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓکیا انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو برا بھلا کہنے کی بجائے اپنے معاملات کودین اسلام کے تابع کرلیں اپنی تجارت ،روزمرہ کے معمولات اپنی شادی بیاہ ماتم کی تقریبات،اپنے رھن سہن دین کو عین اسلام کے تابع کریں عبادات کے ساتھ معاملات میں بھی دین اسلام کو مقدم رکھیں اس موقع پر جامع مسجد ربانی کے منتظم ومہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے معزز مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10،اپریل,2023)—ریٹائرڈ نیول چیف عبدالعزیز مرزا،سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،انجینئر قمراسلام راجہ،محمود شوکت بھٹی کے علاوہ چوہدری خرم زمان،راجہ شہزاد یونس،حاجی اخلاق حسین،چوہدری توقیراسلم،راجہ آفتاب پکھڑال،ذین العابدین عباس و دیگر نے کنوہا جا کر چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،میاں شاہنواز سے ملاقات کی اور میاں ربنواز کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button