DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Two incidents of mobile snatching reported in Kallar bazaar targeting young people

کلرسیداں شہر میں نوجوانوں سے موبائل چھیننے کی دو وارداتیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اپریل,2023)—کلرسیداں شہر میں نوجوانوں سے موبائل چھیننے کی دو وارداتیں،مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے پہلا واقعہ رات گیارہ بجے کے بعد کلر شہر میں اس وقت پیش آیا جب ثقلین نامی نوجوان کا موٹرسائیکل سواروں نے پیچھا کیا اور پھر اس سے موبائل چھیننے کی کوشش کی نوجوان کی مزاحمت پر دونوں نقاب پوش ملزمان موٹرسائیکل نمبری 7411 پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اس دوران کال کرنے پر کلر سیداں پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مگر ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔ دوسری واردات الائیڈ چوک کے قریب ہوئی جہاں ملزمان نے راہ چلتے نوجواں سے موبائل چھیننے کے لیئے اس پر حملہ کردیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 3, 2023) – Two incidents of mobile snatching from young people have occurred in Kallar Syedan city. After resistance from the victims, the suspects opened fire and fled the scene. The first incident occurred at 11 pm in the Kallar bazaar area, when two suspects on a motorcycle chased and attempted to snatch the mobile phone of a young man. Both masked suspects sitting on motorcycle number 7411, opened fire and fled the scene after facing resistance from the victim. Kallar Syedan police arrived at the scene after receiving a call, but the suspects were not identified or apprehended.

The second incident took place near Allied Chowk, where the suspects attacked a young pedestrian to snatch his mobile phone while he was walking on the road. The suspects then fled the scene after snatching the mobile phone. Kallar Syedan police have initiated an investigation into the incidents and are searching for the suspects. The incidents have raised concerns among the local population, and authorities are being urged to take strict action against such criminal activities.

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا اتوار کی صبح اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور مفت آٹا مرکز کا دورہ

Deputy Commissioner Rawalpindi Hassan Waqar Cheema visits THQ Hospital, Kallar Syedan, and Free flour Center on Sunday morning

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اپریل,2023)— ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا اتوار کی صبح اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور مفت آٹا مرکز کا دورہ۔۔ڈی سی نے مریضوں سے علاج معالجے اور سروسز کے متعلق دریافت کیا۔ ڈاکٹر رقیہ کامران راجہ نے ڈی سی کو بریفینگ دی۔اس موقع پر ڈی سی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو 24 گھنٹے طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے کیونکہ شہریوں کو صحت عامہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی نے ہسپتال میں صحت عامہ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے بعد ازاں پنڈی روڈ پر واقع ایک شادی ہال میں قائم مفت آٹا سیل پوائنٹ کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے مفت آٹا سیل پوائنٹ پر میڈیکل سیٹ آپ بنانے اور ہر قسم کی میڈیسن کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی اور کلرسیداں آٹا مرکز کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو مفت آٹا مہیا کیا جا رھا ہے اس موقع پر چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر بھی موجود تھے۔

تین دن سے بھوکا پیاسا شخص میلوں دور سے پیدل چل کر مفت آٹا مرکز پہنچ کر بھی آٹے سے محروم رھا

Man walks miles without food or water to reach Free flour Center, still deprived of flour

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اپریل,2023)—تین دن سے بھوکا پیاسا شخص میلوں دور سے پیدل چل کر مفت آٹا مرکز پہنچ کر بھی آٹے سے محروم رھا اس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پریس کلب کلر سیداں نے متاثرہ شخص کو تلاش کر لیا اس کا کہنا تھا کہ وہ پیدل پھری سے دوبیرن اور پھر وہاں سے سو روپیہ کرایہ دے کر کلر پہنچا مگر مفت آٹا مرکز سے مجھے آٹا نہ مل سکا میں بہت پریشان ہوں میرے گھر میں بچوں کے لیئے گزشتہ تین ایام سے آٹا نہیں ہے میں ہوٹل پر دیہاڑی لگاتا ہوں مگر رمضان کی وجہ سے میرا کام بند ہے۔ جس پر پریس کلب کی مداخلت پر تین مقامی شہریوں نے نام نہ بتانے کی شرط پر اس کی بھرپور مدد کی جس کے وہ خوشی کے آنسووں کے ساتھ بازار سے رقم ادا کر کے آٹا خرید کر اپنے گھر روانہ ہو گیا جس سے اس سوال نے جنم لیا کہ اگر نادار بھوکے پیاسے بھی مفت آٹا کے اہل نہیں ہیں تو حکومتی اداروں کا معیار کیا ھے؟مفت آٹا لینے والے قیمتی موبائلوں والے لوگ آخر کون ہیں اور جس نے انہیں مفت آٹے کے لیئے اہل قرار دیا ہے۔

کلرسیداں میں اب تک آٹے کے تیس ہزار مفت تھیلے تقسیم کیئے جا چکے ہیں

30,000 free flour bags distributed so far in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،اپریل,2023)—وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کلرسیداں میں اب تک آٹے کے تیس ہزار مفت تھیلے تقسیم کیئے جا چکے ہیں ہزاروں لوگوں کی جانب سے مفت آٹا حاصل کرنے کے باوجود ہجوم قابو میں نہیں آ رھا لوگ سحری کھا کر گھروں سے نکل پڑتے ہیں۔ خواتین متعدد شناختی کارڈ ہمراہ لاتی ہیں جن کی اسکیننگ سے معمول کا کام قدرے تاخیر کی نذر ہو جاتا ہے بعض لوگ آٹا ملنے کے بعد بھی خاندان کے دوسرے افراد کے نام پر آٹے کے حصول کے لیئے پھر قطار میں کھڑے ہو جاتے ہیں کلر سیداں سے تیس ہزار افراد کی جانب سے مفت آٹا وصول کرنے باوجود رش میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ خان نیازی،چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر کے علاوہ اے سی کلر محکمہ مال اور ایم سی کا اسٹاف صبح سے شام تک لوگوں کو مفت آٹا مہیا کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔پنجاب پولیس ایلیٹ فورس پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس،لیڈی پولیس،ریسکیو 1122 کے ہمراہ ہمہ وقت آٹا مرکز پر موجود ہیں مگر رش کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button