DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: British Pakistani family robbed at gunpoint on their way home from airport

برطانیہ سے آئی اوورسیز فیملی کو ائیرپورٹ سے گھر جاتے دوران گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,03،اپریل,2023)— کرولا سوار مسلح ڈاکوؤں نے علی الصبح برطانیہ سے آئی اوورسیز فیملی کو ائیرپورٹ سے گھر جاتے دوران گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔گوجر خان پولیس کو اوورسیز خاتون سونیا عزیز نے بتایا کہ اپنے شوہر شاہین سلیم مرزا کے ہمراہ ائیرپورٹ سے گھر جارہے تھے کہ صبح چھ بجے بھائی خان گوجرخان کے قریب ایک سفید ایکس ایل آئی کار نے ہماری گاڑی کو روک لیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق سفید ایکس ایل آئی کار سے 03 ڈاکو اترے جن میں سے 02 مسلح پسٹل تھے نے گن پوائنٹ پر ہم سے 2400 پاؤنڈز،10 تولے طلائی زیورات، آئئ پیڈ، آئی فون، کپڑے، جوتے،گھڑی، میرا اور میرے شوہر کا پاسپورٹ، برطانوی کارڈ، شوہر کے اے ٹی ایم کارڈز، پسٹل لائسنس، اور میرا برطانوی ڈرائیونگ لائسنس چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔متاثرہ خاتون کے مطابق 03 ڈاکو ظاہری حلیہ سے 25/30 سال کی عمر کے لگتے تھے، جنہیں سامنے آنے پر پہچان سکتے ہیں۔گوجرخان پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

Gujar Khan (Pothwar.com, 03, April 2023)- Armed robbers in a white Corolla looted a family of overseas British Pakistanis returning home from the airport, at gunpoint.

Sonia Aziz, a member of the family, informed the Gujar Khan police that she and her husband, Shahin Salim Mirza, were traveling with their relatives after arriving at the airport from Britain when the robbers intercepted their car near Bhai Khan, Gujar Khan.

According to the distressed woman, three dacoits got off from the white XLI car, of which two were armed with pistols, and snatched £2,400, 10 tolas of gold jewelry, iPad, iPhone, clothes, shoes, wristwatch, and passports of the family members.

They also took away the driving licenses of Sonia and her husband, and the pistol license of Shahin.

The dacoits managed to flee the scene. Sonia described the dacoits as being around 25-30 years old, and requested the police to apprehend the criminals as soon as possible. The Gujarkhan police have registered a case and started an investigation.

Show More

Related Articles

Back to top button