DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Phones go silent as PTCL cables are stolen at Choa Khalsa bridge

کلر سیداں; چوآ خالصہ پل پر پی ٹی سی ایل کیبلز چوری ہونے پر فون خاموش ہو گئے۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 31، مارچ، 2023)— چوآ خالصہ کے پل پر بچھائی گئی پی ٹی سی ایل کیبلز چوری ہوگئیں۔ واقعہ رات کے وقت پیش آیا۔ پی ٹی سی ایل کو آگاہ کیا گیا جنہوں نے کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔ فی الحال، واقعے کے بعد، کیبلز کے چوری ہونے کی وجہ سے تمام فون لائنز اور انٹرنیٹ سروس بند ہو گئی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 31, March 2023)— The PTCL cables laid at Choa bridge have been stolen. The incident happened during the night. PTCL was informed who has promised to take action. Currently, after the incident, all the phone lines and internet service were shut down due to cables being stolen.

صوبائی وزیر کے دورے سے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

The visit of the provincial minister could not solve the problem of non-provision of medical facilities in the primary health center Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،مارچ,2023)— صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا دورہ ٹی ایچ کیو کلرسیداں بھی بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں سات ماہ سے ویمن لیڈی ڈاکٹر کی حاضری ایک برس سے ڈسپنسر کی خالی آسامی میں مدد گار نہ ہو سکا صوبائی وزیر آندھی کی طرح آئے اور بھگولے کی طرح واپس پلٹ گئے انہوں نے یہاں طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کو جدید و معیاری سہولیات مہیا کر رہی ہے اس میں کسی قسم کی کوتائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں مزید اصلاحات لانے کی کوشش کر رہی ہے ہم ایک ایسا پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فروغ دینا چاہتے ہیں جس سے عوام کو رسائی میں آسانی ہو،صوبائی وزیر نے ایمرجنسی سمیت میڈیکل وارڈزاور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی اورعلاج معالجہ کے بارے میں پوچھا اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی یاد رہے کہ بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں تعنیات ویمن میڈیکل آفیسر سات ماہ سے غیر حاضر ہیں ڈسپنسر کی پوسٹ ایک برس سے خالی ہے سینیٹری ورکر بھی کبھار آتا ہے مگر صوبائی وزیر کے دورے سے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں طبی سہولیات کی عدم فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا کلر سیداں میں فری آٹا پوائنٹ کا دورہ

SSP Operations Captain (Rtd) Muhammad Amir Khan Niazi visit to Free Flour Point in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،مارچ,2023)—ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی کا کلر سیداں میں فری آٹا پوائنٹ کا دورہ، سکیورٹی انتطامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے افسران و جوان فری آٹا پوائنٹس پر شہریوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے جانفشانی سے سرگرم عمل ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button