DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: Annual Prize Distribution Ceremony held at Askari Public School and College Chakswari
عسکری پبلک سکول اینڈکالج چکسواری کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,29،مارچ,2023)— عسکری پبلک سکول اینڈکالج چکسواری کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید ابرار حسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز میرپور نے کہا ہے کہ قومیں بچوں سے ہی پروان چڑھتی ہیں۔بچے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔خود بھی لقمہء حلال کھائیں اور بچوں کو بھی حلال کھلائیں ا ور پھر ان کی تربیت کے لئے کسی اچھے ادارے کا انتخاب کریں۔ بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اساتذہ کو اپنا معیار بلند کرنا ہو گا۔تعلیم اور ہوتی ہے اور تربیت اور ہوتی ہے۔ اگر سچ بولنے کی تعلیم دے دی جائے بچوں کو سچ بولنے کے لئے مضمون لکھنے کے لئے دے دیا جائے لیکن ان کی تربیت نہ کی جائے تو ان کا کردار نہیں بن سکے گا۔حاضرین ذی وقار استاد کو رول ماڈل بننا ہو گا۔ چاہے استاد پبلک سیکٹر کا یا پھر پرائیویٹ سیکٹر کا،اسے اپنے کردار کو بھی درست کرنا ہو گا۔نصیر احمد چودھری کے ادارے میں پروان چڑھنے والے بچوں کی کارکردگی دیکھ کر یقین ہو گیا کہ اساتذہ نے ان پر بہترین محنت کی ہے۔بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ہمارے اساتذہ کو اپنے اندر بھی وہی اوصاف لانے ہون گے جو ہم پڑھا رہے ہٰن۔ قرآن بھی ہمیں یہی حکم دیتا ہے کہ تم دوسروں کو وہ تعلیم کیوں دیتے ہو جس پر خود عمل نہیں کرتے۔انھوں نے ایک واقعہ سنا یا کہ ایک استاد کا اپنابچہ فوت ہو گیا تھا جب اسے پیغام ملا تو اس نے کہا کہ جنازے کا اہتمام کریں میں جنازہ میں پہنچ جاؤں گا۔کسی نے پوچھا کہ آپ کا اپنا بچہ تھا آپ چلے جاتے۔استاد نے جواب دیا کہ میں ان 28طلباء کو پڑھاتا ہوں ان کے دو پیریڈ رہتے تھے اگر میں چھوڑ دوں تو یہ فوت ہو جائیں گے۔ہمیں ایسا کردار بنانا ہو گا۔صدر تقریب حاجی تاسب حسین چودھری ڈپٹی چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری نے کہا کہ سید ابرار حسین شاہ کی تقریر کے بعد میں کچھ بھی کہنے سے قاصر ہوں۔ہم نے دو بار برطانیہ کا دورہ کیا ہے وہاں سکول کے اندر اور گراؤنڈ کے اند ربھی سیگریٹ پینے کی اجازت نہیں اور نہ ہی کوئی بھی شخص منہ اٹھائے سکول کا وزٹ کر سکتا ہے۔
ایم ڈی عسکری پبلک سکول اینڈ کالج چودھری نصیر احمد نے کہا کہ آج اس تقریب میں دو خاص باتیں ہیں۔ایک تو یہ کہ اس تقریب میں میرے والد محترم چودھری محمد رمضان بھی شریک ہیں۔ہمارے والدین نے ہمیں اچھے انداز میں پڑھایا۔تربیت کی جس کی بدولت آج میں ا س مقام پر ہوں۔لوگ باتیں کرتے رہتے ہیں کہ شاید ہم کیا بچا لیتے ہیں لیکن اللہ جانتا ہے کہ میں کس طرح کام کرتا ہوں،یرے پاس کوئی بینک بیلنس نہیں۔ میں جس پوسٹ پر ہوں اس سے کروڑوں کما سکتا ہوں۔دوسرا ایک سرپرائز ہے پاکستان کی ایک تنظیم ہے جو مختلف سکولوں اور کالجوں میں بچوں کو کمپیوٹر کورسز کرواتی ہے جس سے بچے ایمازون،فری لانسز اور ڈراپ شپنگ کے ذریعہ گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں۔ انھوں نے میرپور ڈویژن کا سروے کرنے کے بعد دو کالج سلیکٹ کئے ہیں ایک عسکری ڈگری کالج اور دوسرا حسن ڈگری کالج ڈڈیال ہے۔آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ یہ کیسا سرپرائز ہے۔آئی ڈی کے شعبے میں انقلاب آ رہا ہے۔انھوں نے اپنے سکول کے بچوں کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو رتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی اپنی پسند نا پسند پر بچوں کو ٹیبلو اور دیگر پروگراموں میں شرکت کرنے کے لئے منتخب نہیں کیا بلکہ جس بچے میں ٹیلنٹ ہو تا ہے اسے ہی منتخب کرتے ہین۔ انھوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ آج کے بعد عسکری سکول اینڈ کالج کے کسی بچے پر یہ پابندی نہیں ہو گی کہ کسی خاص رنگ کا لباس زیب تن کر کے فنکشن میں حصہ لیں۔انھوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔بچوں نے بہترین انداز میں مزاحیہ خاکے اور ٹیبلو پیش کئے۔ رمضان کی مناسبت سے نعتیہ کلام،حمد باری تعالیٰ اور تقاریر کیں۔آخر میں مہمانان گرامی نے بچوں میں انعامات بھی تسقسیم کئے۔ اس تقریب میں ایک جادوگر نے کرتب دکھا کر بچوں ا ور بڑوں کو محظوظ بھی کیا۔
انجمن تاجراں چکسواری کے صدر محمد شفیق خواجہ نے چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال سے ملاقات
Anjuman Tajaran Chakswari President Muhammad Shafiq Khawaja met Chairman Municipal Committee Chakswari Chaudhary Naeem Hussain Rupyal
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,29،مارچ,2023)— انجمن تاجراں چکسواری کے صدر محمد شفیق خواجہ نے چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال سے ملاقات کی اور انھوں نے چکسواری روڈ،بائی پاس روڈ اور خاص طور پر پلی کی تعمیر کے لئے عید تک کی مہلت دی۔انھوں نے چئیرمین چودھری نعیم حسین سے مطالبہ کیا کہ چکسواری بازار کی سڑک کا ٹینڈر دوسال قبل ہوا تھا لیکن آج تک اس سڑک پر زرا بھی کام نہ ہو سکا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ محکمہ شاہرات اس سڑک کو عید الفطر سے قبل ہرصورت مکمل کرے ورنہ ہم میرپور کوٹلی روڈ کو بلاک کردیں گے۔ محکمہ شاہرات کے ارباب اختیار نے چکسواری کے عوام کو بالک نظر انداز کر رکھا ہے۔ چکسواری کو لاوارثوں کا شہر بنا دیا ہے۔پچھلے آٹھ ماہ سے بائی پاس رڈ کی پلی ٹوٹی ہوئی ہے لیکن محکمہ شاہرات عامہ ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔پچھلے دس سال سے بائی پاس روڈ ٹوٹی ہوئی ہے لیکن محکمہ شاہرات عامہ کے ارباب اختیار خواب خرگوش میں پڑے ہوئے ہیں۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم روپیال نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ عید سے پہلے محکمہ شاہرات اس سڑک پر کام شروع کرے۔چودھری نعیم حسین روپیال نے انجمن تاجراں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بہت جلد گریٹر واٹر سپلائی کو چلانے لگے ہیں اس سلسلے میں تمام صارفین سے گزارش ہے کہ وہ پانی کے کنکشن کے لئے اپنی اپنی درخواستیں دیں۔ ایک مالزم محکمہ پبلک ہیلتھ نے صرف درخواستیں وصول کرنے کے لئے بٹھا رکھا ہے۔لہذا تمام لوگ جو پانی کا کنکشن لینا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواستیں جمع کروا دیں۔