کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مارچ,2023)—وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ماہ صیام کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کلر سیداں میں دو ہزارسے زائد مستحق خواتین و حضرات کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے اور اتنی ہی تعداد تصدیق نہ ہونے کے باعث دھکے کھا کر گھروں کو چلی جاتی ہے جنہیں گھنٹوں بعد مفت آٹا ملتا ہے اور جو سارا سارا دن لائن میں لگ کر کے بھی مستحق ہونے کی تصدیق نہ کر پاتے وہ بھی حکمرانوں کو برق بھلا کہتے دکھائی دیتے ہیں۔ محکمہ مال،میونسپل کیمٹی کے سارا عملہ روزانہ مفت آٹے کے حصول کے لیے آنے والے ہزاروں افراد سے نبردآزما ہوتے ہیں۔لوگ اپنی غربت کی دھائیاں دیتے ہیں مگر محکمہ خوراک کی ایپ انہیں مفت آٹے کا اہل ہی قرار نہیں دیتی جبکہ لکھ پتیئے ہی نہیں کروڑپتیوں کو بھی حکومتی ایپ آٹے کے تین مفت تھیلوں کا حقدار قرار دیتی ہے اور وہ لوگ جنہیں دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں ایپ انہیں مفت آٹے کا اہل قرار نہیں دیتی جس سے عام لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مفٹ آٹے کی فراہمی نے حکومت کو فائدے کی بجائے نقصان بہت پہنچایا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, March 28, 2023) – Prime Minister Shehbaz Sharif is providing free flour to more than two thousand deserving women and men in Kallar Syedan on a daily basis during the month of fasting, And the same number are pushed back to their homes due to lack of verification, who can not get free flour after hours of lining up, and those who can’t confirm their eligibility even after standing in line all day. Municipal Committee is struggling with thousands of people who come to get free flour every day. People show their poverty but the app Food Department does not declare them as eligible for free flour while they are not registered. The government app also entitles millionaires to three free bags of flour, the app does not entitle them to free flour, causing outrage among the common people. The supply of free flour has done more harm than good to the government.
کلرسیداں کے گاؤں دودھلی کے 80 سالہ معمر شخص نے خودداری اور عزم کی نئی مثال قائم کر رکھی ہے
An 80-year-old man from Dodilli village has set a new example of self-reliance and determination
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مارچ,2023)—آج کے پرفتن دور میں بھی کلرسیداں کے گاؤں دودھلی کے 80 سالہ معمر شخص نے خودداری اور عزم کی نئی مثال قائم کر رکھی ہے۔ معمر فقیر حسین گاؤں کے برساتی نالے کے کنارے ایک چھوٹے سے کمرے میں پورے عزم و خوداری کے ساتھ اپنی معمر بیوی کے ساتھ رھائش پذیر ہے۔گھر کی کل کائنات وہاں دو پرانی چارپائیاں اورایک مٹی کا چولھا ہے۔ ٹانگوں سے معذور یہ شخص اپنی ہمت اور حوصلوں سے درپیش حالات کا بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ مقابلہ کر رھا ہے۔بات بات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے مطمئن زندگی بسر کر رھا ہے۔ اسے کسی سے کوئی شکوہ ہے نہ شکایت،اس نے گزر بسر کے لیئے گھر کے باہر پیاز کاشت کر رکھا ہے جو اس کی گزر بسر کا واحد ذریعہ ہے۔ وہ ٹانگوں سے معذوری کے باوجود خود پیاز کاشت کرتا ہے اس کی گوڈی اور دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،صدر محمد توقیر اعوان نے دودھلی کا دورہ کیا۔ معمر کاشت کار فقیر حسین سے ملاقات کی اور اسے پیشکش کی کہ ان کی پیاز کی تمام فصل کو الخدمت فاؤنڈیشن مارکیٹ ریٹ سے ایک سو روپے فی کلو زیادہ پر موقع سے خریدے گی۔ الخدمت نے کاشت کار کو پیشکش کی کہ وہ اسے ہر قسم کی زرعی ادویات،کھاد پھلوں سبزیوں کے بیج تک ایک فون کال پر اس کے گھر مفت مہیا کرے گی جس پر فقیر حسین نے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کا بیحد شکریہ ادا کیا۔
اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی
Ensuring supply of food items and taking action against adulteration mafia
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مارچ,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ عوام کو خالص اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی سے کسی صورت دریغ نہیں کیا جائے گا۔عوام کی صحت سے کھیلنے والے قوم کے دشمن ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان سے نمٹنے کیلئے تمام متعلقہ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ مافیا کیساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی ہو گی۔رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کیلئے دورے کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پراشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی چیکنگ اور گرانفروشی کے مرتکب دکانداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لا رہی ہیں۔انہوں نے تاجروں پر واضح کیاکہ اس بابرکت اور مقدس مہینے کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی بہانے بازی نہیں چلے گی اور ناجائز منافع خوری کی آڑ میں کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
نامور صحافیوں کو مبارکباد
Congratulations to the awarded journalists
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،مارچ,2023)—پریس کلب کلرسیداں کے عہدیداران اکرام الحق قریشی،مرزا عتیق الرحمان،دلنواز فیصل،راجہ محمد سعید،جاوید اقبال،شیخ قمراسلام،حافظ کامران حشر،چوہدری محمد اشفاق اور دیگر نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے اعلی صحافتی خدمات پر ایوارڈ ملنے پر ملک کے نامور صحافیوں عامر الیاس رانا،جاوید چوہدری،حافظ طاہر خلیل اور دیگر کو دلی مبارکباد دی ہے۔