گوجر خان: (پوٹھوار ڈاٹ کام،جہانگیر افضل ,28 مارچ 2023)—گوجر خان کے علاقہ حبیب کنیال میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، 03 ملزمان گرفتار-ایس پی صدر نے فوری ٹیمیں تشکیل دے کر مقتولہ کے والد گلاب خان، بھائی ارشاد خان اور شوہرعرفان کو گرفتار کر لیا،واقعہ کی اطلاع پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر خود موقع پر پہنچے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا-ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ سمرین کی اہل خانہ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے سمرین اور وزیر خان کو قتل کر دیا،موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
Gujar Khan: (Pothwar.com, Jahangir Afzal, March 28, 2023)-Incident of double honor killing in Habib Kanyal area of Gujar Khan, 03 accused arrested-SP Saddar immediately formed teams and Gulab Khan, father of the victim, brother Irshad Khan and husband Irfan were arrested, SP Saddar Muhammad Nabil Khokhar himself reached the spot on the information of the incident and ensured the immediate arrest of the accused – According to initial reports, the family of the deceased K Simreen and Wazir Khan were killed, the evidence has been collected from the spot, the bodies have been shifted to the hospital for post-mortem, the accused will be convicted with solid evidence after investigation on merit, said SP Saddar Muhammad Nabil Khokhar.
یونین کونسل بیول میں مفت آٹا سیل پوائنٹ مسلسل تین دن سے کام کر رہا ہے
The free flour sale point at Union Council Bewal has been functioning for three consecutive days
گوجر خان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 28 مارچ 2023)—یونین کونسل بیول میں مفت آٹا سیل پوائنٹ مسلسل تین دن سے کام کر رہا ہے اور یہاں پر آٹا روزانہ کی بنیاد پر مفت آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے۔بیول کے نزدیکی علاقے موہڑہ نگیال،میرہ شمس،دھمیال،جھنڈی، ہفیال، کنیال کی عوام کے علاوہ دیگر علاقوں کی عوام یہاں پرسے مفت آٹا حاصل کیا۔اس سلسلے میں سرکاری اہلکار سیکرٹری واجد حسین،آصف حسین،فیلڈآفیسر حاجی گل ضمیر احمد(زراعت)،پٹواری مرزا خرم احمد، اپنے دیگر اسٹاف کے ہمراہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔