DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Timely action on information about kidney removal in private hospital, 10 people including 03 doctors arrested.

نجی ہسپتال میں گردہ نکالنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی، 03ڈاکٹروں سمیت10افراد گرفتار،

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)—راولپنڈی پولیس اور پنجاب ہیومن ٹراسپلائنٹ اتھارٹی کی مورگاہ کے علاقہ میں اہم کاروائی، نجی ہسپتال میں گردہ نکالنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی، 03ڈاکٹروں سمیت10افراد گرفتار، ڈاکٹروں کی شناخت زاہد، اطہر اور عابد لطیف کے ناموں سے ہوئی،دیگر ملزمان میں اسرار حسین، ارشد محمود، شہزاد، شاہنواز، محمد عمران، عاصم اور انس الرحمان شامل ہیں،ملزمان سے02کروڑکے قریب نقد رقم برآمد کی۔اطلاع کے مطابق صبح سے آپریشن جاری تھے جن میں آپریشن کے دوران ایک 65سالہ شخص افتخار جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، گرفتار ڈاکٹر زاہد قبل ازیں بھی گردے نکال کر فروخت کرنے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 14, 2023)- Rawalpindi Police and Punjab Human Transplant Authority conducted an important operation in Morgah area, timely action on the report of kidney extraction in a private hospital, 10 people including 03 doctors were arrested,

The doctors were identified as Zahid, Athar, and Abid Latif, the other accused are Asrar Hussain, Arshad Mehmood, Shehzad, Shahnawaz, Muhammad Imran, Asim and Ansur Rahman.

Around 02 crore cash was recovered from the accused. Among them, a 65-year-old man, Iftikhar, died during the operation, while one person has been transferred to the hospital.

چونترہ کے علاقہ کڑاہی میں فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق

One person was killed in firing in Karahi area of Chontra

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)—چونترہ کے علاقہ کڑاہی میں فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا نوٹس،واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن زنیرہ اظفر اور ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) عامر خان نیازی موقع پر پہنچ گئے، افسران نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور ایس ایچ اوز چونترہ و چکری کو ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت دی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنا پر باپ بیٹا پر فائرنگ کی، فائرنگ سے باپ عنایت جاں بحق جبکہ بیٹا شجاعت زخمی ہوا جو ہسپتال میں زیر علاج ہے،پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیئے ہیں،

Show More

Related Articles

Back to top button