DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Inauguration Ceremony of IESCO Sub Division Sagri

ائیسکو سب ڈویژن ساگری کی افتتاحی تقریب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)—چیئرمین ائیسکو انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے روات میں ائیسکو سب ڈویژن ساگری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساگری میں سب ڈویژن کا قیام میرا مشن تھا اس کے قیام سے راولپنڈی اور کلرسیداں کے صارفین بجلی کی مشکلات کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین ہمارے ہیروز ہیں جو اپنی جانوں پر کھیل کر ہمیں بجلی کی فراہمی یقینی بناتے ہیں اس دوران جو ملازمین فوت ہو جاتے ہیں وہ جانبحق نہیں بلکہ شہید ہوتے ہیں ہم نے ان کو سرکاری طور پر شہید کا لقب دیا ہے اب ہم سال میں ایک دن یوم شہداء واپڈا کے طور پر منایا کریں گے، شہدا کے بچوں کیلیئے فنڈز بھی قائم کردیا گیا اب شہدا کے بچے اچھے سکولوں میں پڑھ سکیں انہوں نے واضع کیا کہ اس وقت حکومت مسلم لیگ ن کی نہیں ہے بلکہ پی ڈی ایم کی ہے ہم اب نئے سفر پر روانہ ہو رہے ہیں اور بہت جلد ملک کو واپس ترقی کی طرف لے کر آئیں گے انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی کی وجہ سے لوگ ہم سے ناراض ہیں عوام کو پیٹرول اڑھائی سو روپے بہت مہنگا لگ رہا ہے لیکن اگر پی ٹی آئی کی حکومت رہتی تو یہی پیٹرول آج آٹھ سو روپے فی لیٹر فروخت ہو رھا ہوتا لوگ کہتے ہیں کہ خراب حالات میں حکومت کیوں سنبھالی اگر حکومت نہ لیتے تو ملک باالکل تباہ و برباد ہو جاتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی پی 10سے ن لیگ کے میدوار برائے صوبائی اسمبلی ہیں منگل کو کاغزات نامزدگی جمع کرواوں گا مگر جس شخص کو پی پی 10 کے عوام نے ایم پی اے منتخب کیا تھا اس نے عوامی مینڈیٹ کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے اور حلف بھی اپنی غرض کیلیئے اٹھا یا ہے مگر عوام اب کسی مداری کے جھانسے میں نہیں آئیں گے سب مداریوں کو شکست دیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 14, March 2023)- Chairman IESCO Engineer Qamar Islam Raja has said while addressing the inauguration ceremony of IESCO Sub-Division Sagri in Rawat, he said that the establishment of Sub-Division in Sagri was my mission. With its establishment, the problems of electricity consumers in Rawalpindi and Kallar Syedan will end. Those who died in the line of duty we have officially given them the title of martyrs, now we will celebrate one day in a year as Wapda Martyrs Day, funds have also been established for the children of martyrs, and now the children of martyrs can study in good schools. He stated that at present the government is not of Muslim League-N but of PDM. We are now starting a new journey and will bring the country back to development very soon.

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 اور 7 کے لیئے کاغزات کے اجرا اور وصولی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رھا

The issue and receipt of papers for the Provincial Assembly Constituency PP 8 and 7 continued on the second day as well

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)—صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 8 اور 7 کے لیئے کاغزات کے اجرا اور وصولی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رھا،اج کاغزات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔پہلے روز حلقہ پی پی 8 چوآخالصہ/گوجرخاں کے لیئے پندرہ اور دوسرے روز دس امیدواروں نے کاغزات نامزدگی وصول کیئے جن میں پی ٹی آئی کے راجہ سہیل عباس کیانی،فرخ محمود سیال،جماعت اسلامی کے چوہدری ابرار حسین،جمعیت علمائے اسلام کے خالد مبین،تحریک لبیک اسلام کے زکار حسین،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے محمد قدیر،مسلم لیگ ن کے چوہدری خیام زمان،اسماعیل طارق کیانی کے علاؤہ شرقی گوجرخان کے معروف سماجی کارکن ظفر محمود چوہدری شامل ہیں۔جبکہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے مسلم لیگ ن کے اسلام آباد میں مقیم معروف رہنما چوہدری محمد جمیل نے بھی کلرسیداں میں پی پی آٹھ کے لیئے کاغزات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض گوجرخاں سے ریلی کی شکل میں کلرسیداں پہنچ کر اپنے فرزند چوہدری خرم زمان کے کاغزات نامزدگی جمع کروائے انہیں کلرسیداں آمد پر ان پر گلپاشی کرکے استقبال کیا گیا میاں نواز شریف مریم نواز اور اک واری فیر شیر کے نعرے لگائے جبکہ کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم،مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان آج پی پی 7 کلرسیداں کہوٹہ کے لیئے کاغزات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

کلرسیداں میں شیخ وسیم اکرم کے زیراہتمام قائم احمد جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب

Inauguration ceremony of Ahmad General Hospital under the auspices of Sheikh Waseem Akram

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)—ممتاز عالم دین مولانا سلیم محمود ربانی نے معالجین پر زور دیا کہ وہ مریض کے علاج کے وقت اس بات کو زہن نشین رکھیں کہ انہیں کل قیامت کو اپنی ان زمہ داریوں کا بھی حساب دینا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں شیخ وسیم اکرم کے زیراہتمام قائم احمد جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر لاڈلے حسن نے کہا کہ کلرسیداں میں نیا ہسپتال مقامی ضرورتوں کو پوری کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا،مفتی زاہد یوسف نے کہا کہ مریض مت بھولیں کہ مرض اور شفا دونوں منجانب اللہ ہیں۔ڈاکٹر طارق ریاض نے کہا کہ اس وقت ہمارے خاندان میں دس سے زائد ماہر ڈاکٹرز ہیں ان کی جانب سے کلرسیداں کو ہر جدید سہولت مہیا کرنا احسن قدم ہے۔یہاں وینٹی میٹرز اور جدید آپریشن تھیٹر بھی موجود ہیں۔تقریب سے مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ ہمارے خاندان نے کلرسیداں کو ہر دور میں جدید سہولیات مہیا کی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

میرا بیٹا چوہدری خرم زماں پی پی 8 میں امیدوار ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑیں گے, چوہدری محمد ریاض

My son Chaudhry Khurram Zaman will be candidate in PP-8 if given the ticket, Ch M Riaz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ میرا بیٹا چوہدری خرم زماں پی پی 8 میں امیدوار ہے مسلم لیگ ن کی قیادت نے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑیں گے نہ ملا تو جسے قیادت ٹکٹ دے گی اس کی گاڑی کو ڈرائیو کریں گے ہمارا آپس میں کوئی اختلاف نہیں جسے ٹکٹ ملے گا وہ لڑے گا باقی اس کی مدد کریں گے انہوں نے کلرسیداں میں لوگوں کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہیں اس سے قبل چوہدری خرم زماں کو جلوس کی شکل میں گوجرخاں سے کلرسیداں لایا گیا خواجہ جہانگیر،چوہدری محمد فیاض،پیپلز پارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،راجہ پرویز اختر قادری،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی،مسلم لیگ ن ویمن تحصیل گوجرخاں کے صدر ثازیہ سلطانہ بٹ،سٹی صدر شمشاد بیگم،ریحانہ کوثر،ثوبیہ ناز،ممتاز بیگم،چوہدری اشفاق،الحاج اسلم بانی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری فیاض اختر،چوہدری توقیر اسلم،راجہ آفتاب پکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔ اور گوجرخاں سے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔

راجہ خرم پرویز نے موہڑہ وینس اور ڈھوک جبہ میں خطاب

Raja Khurram Parvez addresses in Mohra Venice and Dhok Jabba

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)— پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اورصوبائی حلقہ پی پی 8 کے امیدوار راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک جدوجہداور نظریے کا نام ہے جس نے ہمیشہ متوسط طبقہ کے حقوق کی جنگ لڑی۔پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کے فروغ اور اس کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کی یونین کونسل کنوہا میں موہڑہ وینس اور ڈھوک جبہ میں خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ادوار میں عوامی مسائل پر توجہ نہ دی اور دعوؤں کی سیاست پر ووٹ لیتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کلر سیداں سے دانگلی روڈ کا تاریخی منصوبہ منظور کروا کر فنڈز جاری کروائے جس پر کام جاری ہے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

Inauguration of anti-polio campaign in THQ Hospital Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو جان لیوا موذی مرض ہے اور اس کے بچاؤ کا واحد حل پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانا ہے۔والدین کی ذمہ داری ہے وہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔

 عاطف نصیر قریشی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ مندرہ میں ہوئی

Wedding of Atif Naseer Qureshi celebrated in Mandra

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)—برطانیہ میں مقیم پنجاب پولیس کے آفیسر نصیر الرحمان قریشی کے فرزند عاطف نصیر قریشی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ مندرہ میں ہوئی جس میں محمد بشیر قریشی،کاشف نصیر قریشی،عاشر نصیر قریشی، ڈاکٹر محمد انیس الرحمٰن قریشی،کیپٹن محمد منیب الرحمٰن قریشی،مسعود احمد بھٹی،اکرام الحق قریشی،چوہدری عقیل،چوہدری ذر یوکے،راجہ منیب (کینیڈا)چوہدری اختر (رتالہ)زوہیب جنجوعہ ( UK)چوہدری شیراز(روات)ابوبکر میاں ریسٹورنٹ منظور حسین کے علاؤہ سب انسپکٹرز ماجد بھٹی،عمر عباس،محمد عمران،محمد ظہور پوٹھی،گرداوار چوہدری شعبان،افرانہ جبین چوہدری صدف ایڈوکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

 

محمد رشید بھٹی کو نلہ مسلماناں کے قریب کھندوٹ کلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا

Muhammad Rasheed Bhatti was laid to rest at Khandot Kalyal near Nala Muslimana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،مارچ,2023)—پنجاب پولیس کے اہلکار محمد افضال بھٹی کے والد محترم ریٹائرڈ مدرس محمد رشید بھٹی کو نلہ مسلماناں کے قریب کھندوٹ کلیال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،حاجی غلام ظہیر،تنویرناز بھٹی،پیرغلام محی الدین سلطان،محمد اقبال قریشی،راجہ حمید،راجہ داؤداکبر،چوہدری عبدالقدوس،احسان الحق قریشی،سردار صلاح الدین احمد،فیض احمد قریشی،ارشد محمود بھٹی،،غلام نبی بٹ،راجہ شبیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button